مبارکباد گل یاسمیں 38 ہزاری ہوگئیں!

سید عاطف علی

لائبریرین
آپ کی رفتار وہ نہیں رہی جو پہلے سال تھی

38 ہزار خیر مبارکیں قبول کیجئیے
۔ اب پیر نہ اٹھانا گیس پیڈل سے۔ پیٹرول محفل کا ویسے ہی ختم ہونے کو ہے ۔بقول انتظامیہ فیول گیج خراب ہے اورپتہ نہیں کسی بھی لمحے ختم ہو سکتا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کی رفتار وہ نہیں رہی جو پہلے سال تھی
جب بڑے بھیا کی ڈیتھ ہوئی ہمارے محفل پر آنے کے کچھ عرصہ بعد۔۔۔ اس سے پہلے ہمارے سر اور کندھے پر شدید چوٹ آئی تھی۔ جس کے بعد رفتار کچھ کم ہوئی لیکن جیسے ہی بائیں ہاتھ سے ٹائپنگ شروع کی تو محفل پر باقاعدگی سے آنا تو شروع کیا مگر رفتار کم ہی رہی۔
اس بعد کچھ نہ کچھ لگا رہا حاثاتِ زندگی کی صورت جو اگرچہ زندگی کا حصہ ہیں مگر سنبھلتے سنبھلتے دیر لگ جاتی ہے۔ محفل پہ گزرے 4 سالوں میں ہم نے 12 قریبی رشتے کھو دئیے۔ رفتار ذہنی ڈسٹربینس کی وجہ سے خود ہی کم ہوتی گئی۔ بلکہ ایک بار تو بہت مہینے غیر حاضر رہنے کے بعد سیما آپا، عاطف بھیا اور روفی بھیا کی کوشش سے پھر سے محفل میں موجود رہنے لگے اور اپنی موجودگی کا بھی احساس دلانے لگے۔ ساتھ ساتھ ہمارے باقی کام بھی جاری ہیں سینٹر والے، سکھانے اور سمجھانے والے۔ چاہنے کے باوجود وہ رفتار نہیں کر پا رہے جو کہ تھی شروع میں۔
آج کا دن کافی وقت محفل پہ گزرا ۔ اور اچھا بھی لگا کچھوے کی چال چھوڑ کر خرگوش کی طرح اچھلنا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
۔ اب پیر نہ اٹھانا گیس پیڈل سے۔ پیٹرول محفل کا ویسے ہی ختم ہونے کو ہے ۔بقول انتظامیہ فیول گیج خراب ہے اورپتہ نہیں کسی بھی لمحے ختم ہو سکتا ہے۔
آج کا دن علیشا کی وجہ سے مل گیا۔ اس کے ساتھ پورا دن گزارنے کے لئے باقی سب کچھ ذہن سے نکالا ہوا تھا۔ لیکن ہوا یہ کہ اس کی کل کی تھکاوٹ ہی نہ اتری تھی۔ تو ہمیں اچھی خاصی فراغت مل گئی تو محفل پہ آ گئے۔ ووٹ ووٹ کھیلنے میں اتنے گھنٹے گزر گئے ہیں کہ چولہا ہانڈی بھی یاد نہ رہا۔ بس اب جتنے دن باقی ہیں، گیس پیڈل پر پیر رکھے رکھیں گے ان شاء اللہ۔ اللہ پاک خیریت رکھیں سب کے لئے۔ آمین
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت مبارک ہو گل بیٹا
میری پیشگوئی کہ اگر پہلے والی رفتار پکڑ لی تو محفل کے اختتام تک پچاس ہزار تو کر سکتی ہیں، میری نیک خواہشات۔
لیکن کچھ اس سے فرق تو پڑتا نہین کوئی
خیر مبارک

جی فرق تو کوئی نہیں پڑتا بس یادوں میں اضافہ ہو جائے گا۔
پہلے والی رفتار پکڑنا مشکل ہے۔ زندگی میں مصروفیات بھی بڑھ گئے اور دل پر بوجھ بھی۔
دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھئیے گا۔
 
Top