انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

یاسر شاہ

محفلین
گہرائی میں جو ملا۔۔۔ ہم اسے سمجھنے اور بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں عملی طور پر۔
صرف گہرائی میں جا کر جان لینا کوئی اہمیت نہیں رکھتا جب تک اسے عملی حیثیت نہ دی جائے۔
زندگی پہلے بھی کسی لگی لپٹی کے بغیر ہی گزر رہی تھی۔ ہمدرد اور حساس دل شروع ہی سے ہے۔ لیکن ڈپریشن کے دوران ہاسپٹلائیز ہوتے ہوئے وہاں مریضوں کی حالت دیکھتے اور اپنی حالت کا موازنہ کرتے ہوئے اللہ پاک کو پکارا، سورت رحمٰن معہ ترجمہ بار بار سنا۔ اس محبت کو محسوس کیا اپنے دل کی گہرائیوں میں جو اللہ پاک ہم بندوں سے کرتا ہے۔مگر ہم ذرا سی تکلیف پا کر حواس کھونے لگتے ہیں۔ تب ان انکشافات نے جیسے ایک نئی روح پھونکی۔اپنے اندر ہی ایک نئی دنیا آباد لگی، تنہائی اور ویرانی کا احساس ہی مٹ گیا۔ آج تک الحمد للہ وہ احساس قائم ہے۔
اللہ پاک سے لگاؤ ، اس پاک ذات کا قرب ہمیں ایسی قوتِ ارادی بخشتا ہے کہ آپ خود ہی اس قوت کو دوسروں میں بانٹنے کی راہ پہ نکل کھڑے ہوتے ہو۔ ہم سے بھی کچھ ارادی طور پر اور کچھ ٖغیر ارادی طور پر ہوتا چلا گیا۔ اب اس سفر میں ہم کافی آگے تک نکل چکے ہیں۔

عجب درد کا رشتہ ہے ساری دنیا میں
کہیں ہو جلتا مکان اپنا گھر لگے ہے مجھے

بلھّے شاہ بھی کیا خوب کہہ گئے ہیں

نہ کر بندیا میری تیری
نہ اے تیری نہ اے میری
چار دناں دا اے میلہ دنیا
فیر مٹی دی بن گئ ڈھیری
ماشاء اللہ۔سبق آموز ۔
دعوت_عام ہے یاران_نکتہ دان کے کیے
 

یاسر شاہ

محفلین
معذرت گل بہن کہ آپ کے انٹرویو میں شمولیت اب اختیار کر رہا ہوں ۔
اگر اجازت ہو تو کچھ سوالات کر لوں ؟
ظاہر ہے آپ کہیں گی" ہاں"
تو پہلا سوال پیشگی یہ ہے کہ وہ کونسا شعر تھا جس کی تلاش آپ کو محفل تک لائی؟(پہلے بارہ صفحوں تک تو دیکھ لیا کہ یہ سوال نہیں پوچھا گیا)
 

سیما علی

لائبریرین
دھماکےدار" معلوم نہیں کہ کس لحاظ سے کہہ رہے ہیں آپ کیونکہ نہ تو ہم "خودکش بم" کے ساتھ آئے تھے اور نہ دھماکے سے محفل کے کسی در و دیوار میں دراڑ آئی۔
ہاں ہمارے قہقہے چھت پھاڑنے والے ہوتے ہیں کبھی کبھی :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
بس ہمیں یہی دھماکے دار گل چاہیے ۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
سیما آپا آپ جیسا تو ساری دنیا میں کوئی نہیں۔

ریکارڈ توڑنے والی بات میں ہمارا سر پھوڑنے والا بھی ذکر شامل ہے کیا؟؟؟ :confused:
آج پھر پڑھ کہ سیروں خون بڑھ گیا ۔۔صدقے آپکی اس محبت کے ۔۔جو پروردگار کی عطا ہے🥰🥰🥰🥰🥰🥰
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
معذرت گل بہن کہ آپ کے انٹرویو میں شمولیت اب اختیار کر رہا ہوں ۔
اگر اجازت ہو تو کچھ سوالات کر لوں ؟
ظاہر ہے آپ کہیں گی" ہاں"
تو پہلا سوال پیشگی یہ ہے کہ وہ کونسا شعر تھا جس کی تلاش آپ کو محفل تک لائی؟(پہلے بارہ صفحوں تک تو دیکھ لیا کہ یہ سوال نہیں پوچھا گیا)
تھوڑی سی تاخیر کے لئے معذرت خواہ ہیں لیکن بات یہ ہے کہ کبھی ہم نہیں ہوتے اور کبھی دماغ غیر حاضری لگوا دیتا ہے۔
جی جی بالکل اجازت ہے ‍ یاسر شاہ بھائی۔
ہاں آپ کی بات درست ہے کہ پہلے بارہ تو کیا آخری بارہ اور ان دو بارہ بارہ کے بیچ والے صفحات میں بھی یہ سوال نہیں پوچھا گیا۔
اور مزے کی بات یہ کہ ہمیں خود بھی یاد نہیں کہ وہ شعر کون سا تھا۔ بس یاد ہے تو بس اتنا کہ شاید وہ تو ایک بہانہ تھا جس کی بدولت ہمیں یہ محفل ملی۔ اپنوں کی محفل۔ اور پردیسی ہونے کا احساس کافی حد تک ذہن سے نکل گیا۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہاں آپ کی بات درست ہے کہ پہلے بارہ تو کیا آخری بارہ اور ان دو بارہ بارہ کے بیچ والے صفحات میں بھی یہ سوال نہیں پوچھا گیا۔
وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھا ۔۔۔
!!!!پر ہمیں ہماری بٹیا مل گئیں ۔۔۔
شکر الحمد للہ🥰🥰🥰🥰🥰🥰
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آج پھر پڑھ کہ سیروں خون بڑھ گیا ۔۔صدقے آپکی اس محبت کے ۔۔جو پروردگار کی عطا ہے🥰🥰🥰🥰🥰🥰
ہمارے خیال میں آپا آپ کو کسی بلڈ بینک سے کانٹریکٹ کر لینا چاہئیے کیونکہ اب سیروں خون بڑھتا ہی رہے گا آپ کا۔ اسی بہانے ڈونیٹ کر دیا کریں فالتو والا خون۔ آپ کے وسیلے سے ہمیں بھی ثواب حاصل ہو جائے گا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھا ۔۔۔
!!!!پر ہمیں ہماری بٹیا مل گئیں ۔۔۔
شکر الحمد للہ🥰🥰🥰🥰🥰🥰
وہی تو ۔۔۔
شکر اللہ کا۔
ویسے سچی بتائیں تو ہم خود بھی خود کو کھو ہی چکے تھے۔ کبھی صرف گُل اور کبھی صرف یاسمیں۔۔۔ لیکن اب واپس گُلِ یاسمیں ہیں۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کچھ دن ٹھہر کے جواب دیتی نا، ایک سال تو پورا ہو جاتا۔🙂
سچی میں عبدالروؤف بھائی ۔ یاسر بھائی کے مراسلہ کی تاریخ دیکھ کر ہم نے بھی سوچا کہ اگست میں اسی تاریخ کو جواب دیں گے۔ پھر خود کو سمجھایا کہ اگر آج کی تاریخ میں جواب دے دیتے ہیں تو اس تاخیر کو مہینوں میں شمار کیا جائے گا ورنہ تو ایک سال کی تاخیر سمجھی جائے گی ۔ اور یہ بات ہمارے لئے کہیں شرمندگی کا باعث نہ بنے کہ ایسی بھی کیا آلکسی کہ ایک مراسلہ کا جواب نہ دے پائی۔
بس یہی وجہ تھی جو من و عن بتا دی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شکر شکر کریں بھیا ۔۔۔آگیئں ہم سچ بہت پریشان رہے ہیں انکے بغیر ۔۔
حالانکہ اس بات پر تو ہمیں انعام بھی ملنا چاہئیے کہ کس دلیری سے خود کو بدھو کہلوا لیا

کیونکہ لوٹ کے بدھو گھر کو آتے ہیں۔ ہم بھی آئے۔
 

سیما علی

لائبریرین
حالانکہ اس بات پر تو ہمیں انعام بھی ملنا چاہئیے کہ کس دلیری سے خود کو بدھو کہلوا لیا

کیونکہ لوٹ کے بدھو گھر کو آتے ہیں۔ ہم بھی آئے۔
صبح کا بھولا شام کو گھر آئے تو اسے بھولا نہیں
بھولا کہتے ہیں (معصوم )
 
Top