نصیر الدین نصیر گلزار مدینہ صلِّ علیٰ رحمت کی گھٹا سبحان اللّٰہ

سردار محمد نعیم نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 11, 2019

  1. سردار محمد نعیم

    سردار محمد نعیم محفلین

    مراسلے:
    1,835
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Aggressive


    گلزارِ مدینہ صلِّ علیٰ،رحمت کی گھٹا سبحان اللّٰٰہ
    پُر نُور فضا ماشااللّٰہ،پُر کیف ہَوا سبحان اللّٰہ

    اُس زلفِ معنبر کو چھو کر مہکاتی ہُوئ ،اتراتی ہُوئ
    لائ ھے پیامِ تازہ کوئ،آئی ھے صبا سبحان اللّٰہ

    والشمس جمالِ ہوش ربا زلفیں وَالیلِ اِذا یَغشٰی
    القابِ سیادت قرآں میں،یٰسیں ،طٰحہٰ سبحان اللّٰہ

    معراج کی رات حضرت کا سفر افلاک کی رونق سر تا سر
    مہتاب کی صورت روشن ھے نقشِ کفِ پا،سبحان اللّٰہ

    جب بہرِ شفاعت محشر میں سرکار کا شہرہ عام ہُوا
    اک لہر خوشی کی دوڑ گئی،اُمت نے کہا سبحان اللّٰہ

    ہونٹوں پہ تبسم کی موجیں،ہاتھوں میں لئے جامِ رحمت
    کوثر کے کنارے وہ اُن کا،اندازِ عطا سبحان اللّٰہ

    آنکھیں روشن،پُر نور نظر،دل نعرہ زناں،جاں رقص کناں
    تاثیرِ دعا اللّٰہ اللّٰہ پھر اُن کی دعا سبحان اللّٰہ

    ابُوبکر کا حسنِ صدقِ بیاں،عدلِ عُمر آہینِ قُرآں
    عثمانِ غنی میں رنگِ حیا،حیدر کی سخا سبحان اللّٰٰہ

    کہنے کو تو نعتیں سب نے کہیں،یہ نعت نصیر آفاقی ھے
    ،،کتھے مہر علی کتھے تیری ثنا،،کیا خوب کہا سبحان اللّٰہ

    سید نصیر الدین نصیرؔ ​
     
    • زبردست زبردست × 2
  2. یاقوت

    یاقوت محفلین

    مراسلے:
    321
    موڈ:
    Breezy
    سبحان اللہ کیا آفاقی و وجدانی انداز ہے سید صاحب کا
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر