آہاہا! گرمی کا موسم آیا
ٹھنڈی قُلفیاں اور آم ساتھ لایا
بچے خوش ہیں کہ ہوں گی اب برساتیں
لمبے دن ہوں گے چھوٹی ہوں گی راتیں
آ رہی ہیں گرمیوں کی چھٹیاں
امّی پریشاں ہیں بچے لیکن شاداں
خوب کھیلیں گے خوب مزے کریں گے
امّی ڈانٹیں گی تو تھوڑا سا پڑھیں گے
کبھی کرکٹ تو کبھی چھپن چھپائی
گھروں کی کھڑکیوں کی ہے شامت آئی
کبھی ہاکی کبھی ہے گُلی ڈنڈا
تھک کے بیٹھے ، کھائیں گے قُلفہ ٹھنڈا
کِساں بھی خوش ہے کہ ہوگی اب کٹائی
ملے گا خلقت کو رزق، کرے گا وہ کمائی
بنائے رب نے ہیں موسم سارے اچھے
جو رب کا شکر کریں ہیں اچھے وہی بچے
 
عرفان سعید

محفلین
منصبِ اصلاح کے ہم ہرگز لائق نہیں۔ یہ تو اساتذہ کا کام ہے۔بس ایک گزارش عرض کردیں۔

آپ کی کوشش ماشاءاللہ اچھی ہے۔ لیکن اگر آپ بُرا نہ منائیں تو پہلے عروض و بحور میں مہارت پیدا کریں۔پھر اس کلام کو موزوں کریں تو دیکھیں کیسے چار چاند لگتے ہیں۔
دخل در معقولات پر معذرت، آپ کا دل توڑنا ہرگز مقصد نہیں ہے۔ بلکہ درست سمت نشاندہی کرنا ہے۔
 
السلام علیکم،
محترم عرفان سعید صاحب،
بہت شُکریہ :) در اصل میں ایک ادارے کے مرکزی دفتر میں نصاب اور اُس سے متعلقہ سرگرمیاں ڈیزائن کرتی ہوں اور نصاب کی معاونت کی تمام تر ذمہ داریاں اس میں شامِل ہیں۔کچھ روز قبل، مُجھے گرمی کے موسم پر ایک نظم لکھنے کا کہا گیا ، اس سرگرمی میں بچوں نے ہم وزن اِلفاظ کی نشاندہی کرنا تھی ، اس سرگرمی کے لیے وقت کم تھا چنانچہ قریباً دس منٹ کے قلیل وقت میں، میں نے نظم لکھی اور سرگرمی میں شامل کی۔ اس میں واقعتاً کافی سُقم موجود ہیں۔ میرا زیادہ تجربہ انگریزی نصاب پہ کام کرنے کا ہے اس لیے اُردو سے کافی دور ہو گئی ہوں ، اب آپ سب کی اُردو پڑھ کے تو مجھے احساسِ کمتری نے گھیرا ہوا ہے :act-up:
(دخل در معقولات پر معذرت، آپ کا دل توڑنا ہرگز مقصد نہیں ہے۔ بلکہ درست سمت نشاندہی کرنا ہے) معذرت نہیں، جناب آپ شکریے کے مستحق ہیں اور تنقید و اصلاح کے لیے نظم ارسال کی تھی میں نے۔
عروض و بحور بہت بھاری بھرکم لفظ ہے مجھ نالائق کے لیے، ویب سائٹ پہ دیے گئے عروض کے ربط پہ جا کے دیکھا تو جتنی مشکل عروض کی اصطلاح محسوس ہوئی تھی، اُس سے کہیں زیادہ مشکل اور نا قابلِ ہضم اس کی تشریح اور تفصیل ثابت ہوئی۔آسان الفاظ میں وضاحت فرما دیں:)
 
عروض و بحور بہت بھاری بھرکم لفظ ہے مجھ نالائق کے لیے، ویب سائٹ پہ دیے گئے عروض کے ربط پہ جا کے دیکھا تو جتنی مشکل عروض کی اصطلاح محسوس ہوئی تھی، اُس سے کہیں زیادہ مشکل اور نا قابلِ ہضم اس کی تشریح اور تفصیل ثابت ہوئی۔آسان الفاظ میں وضاحت فرما دیں
اصطلاحات سے قطع نظر اوزان پر توجہ دیں، تعلیم و تعلم سے تعلق رکھنے والے فرد کے لیے اتنا مشکل نہیں۔
شاعری کے بنیادی قاعدہ کے طور پر محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب کے اس مضمون سے استفادہ حاصل کیجیے۔ :)
 
یہ کافی حوصلہ افزاء بات ہے کہ آپ کے قوافی درست ہیں۔ آج کل تو اپنے آپ کو شاعر کہنے والوں میں بھی ایسے لوگ ہیں جن کے قوافی درست نہیں ہوتے۔ :)
 
اصطلاحات سے قطع نظر اوزان پر توجہ دیں، تعلیم و تعلم سے تعلق رکھنے والے فرد کے لیے اتنا مشکل نہیں۔
شاعری کے بنیادی قاعدہ کے طور پر محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب کے اس مضمون سے استفادہ حاصل کیجیے۔ :)
محمد تابش صدیقی صاحب،
بہت شکریہ، آپ نے جس مضمون کا حوالہ دیا ہے بہت دلچسپ اور زود ہضم :) ہے، میں نے اُسے بُک مارک کر دیا ہے، وقتاً فوقتاً اصلاح کی غرض سے پڑھتی رہوں گی۔
 
یہ کافی حوصلہ افزاء بات ہے کہ آپ کے قوافی درست ہیں۔ آج کل تو اپنے آپ کو شاعر کہنے والوں میں بھی ایسے لوگ ہیں جن کے قوافی درست نہیں ہوتے۔ :)
یہ تبصرہ پڑھ کے مجھے بھی بے اِنتہا خوشی ہوئی ہے۔اللہ کریم آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔آمین
 
عرفان سعید

محفلین
السلام علیکم،
محترم عرفان سعید صاحب،
بہت شُکریہ :) در اصل میں ایک ادارے کے مرکزی دفتر میں نصاب اور اُس سے متعلقہ سرگرمیاں ڈیزائن کرتی ہوں اور نصاب کی معاونت کی تمام تر ذمہ داریاں اس میں شامِل ہیں۔کچھ روز قبل، مُجھے گرمی کے موسم پر ایک نظم لکھنے کا کہا گیا ، اس سرگرمی میں بچوں نے ہم وزن اِلفاظ کی نشاندہی کرنا تھی ، اس سرگرمی کے لیے وقت کم تھا چنانچہ قریباً دس منٹ کے قلیل وقت میں، میں نے نظم لکھی اور سرگرمی میں شامل کی۔ اس میں واقعتاً کافی سُقم موجود ہیں۔ میرا زیادہ تجربہ انگریزی نصاب پہ کام کرنے کا ہے اس لیے اُردو سے کافی دور ہو گئی ہوں ، اب آپ سب کی اُردو پڑھ کے تو مجھے احساسِ کمتری نے گھیرا ہوا ہے :act-up:
وعلیکم السلام
محترمہ تنزیلہ افضل صاحبہ!
آپ کے درس و تدریس کے مشاغل جان کر بہت خوشی ہوئی۔ اگر دس منٹ سے کم میں آپ نے درست قافیوں کے ساتھ یہ نظم لکھی ہے پھر تو کمال کر دیا۔شوق، ہمت اور مسلسل کوشش کو اگر آپ اختیار کیے رکھیں تو بہت سی منزلیں آپ کی منتظر ہیں۔
احساسِ کمتری کیسا؟ یہاں توسب سیکھنے سکھانے کے لیے آتے ہیں۔آپ یہاں تشریف لاتی رہیں، امید ہے آپ کو دلچسپی کے بہت سے سامان ملیں گے۔
محمد تابش صدیقی بھائی اب میدان میں آگئے ہیں تو "عروض و بحور" سے ہم دست کش ہوتے ہیں۔ انھوں نے بالکل درست رہنمائی فرمائی ہے۔
باقی ایسا ہو نہیں سکتا کہ تابش بھائی آئیں اور روشنی نہ پھیلے۔
 
جی عرفان بھائی، یہ دس منٹ کی تُک بندی تھی لیکن ایک نظم لکھنے میں مجھے قریباً ایک ہفتہ لگا تھا، کبھی وقت مِلا تو وہ محفِل میں شیئر کروں گی ان شاءاللہ
 
محمد وارث

لائبریرین
بچوں کو کچھ خاص اوزان مرغوب ہوتے ہیں، جو ان کی طبائع کو بھاتے ہیں اور زبانوں پر چڑھ جاتے ہیں، میری بیٹی چھوٹی سی تھی تو اس کو میں چند سطریں یاد کرواتا تھا اور پھر وہ گھر بھر میں ان کو دہراتی پھرتی تھی، سو اسی یاد میں چند ایک سطریں۔ :)

گرمی کا ہے موسم آیا
ٹھنڈی میٹھی قلفی لایا

اور ساتھ میں ہونگے بہت سے آم
میٹھے میٹھے شہد بھرے جام

لمبے دن اور چھوٹی راتیں
آئے مزا جب ہوں برساتیں

دوڑ کے آئیں لمبی چھٹیاں
امی پریشاں بچے شاداں

کھیلیں کودیں مزا کرنا ہے
امی ڈانٹیں پھر پڑھنا ہے

وغیرہ :)
 
مشکل کام ہے، بس ایسے ہی ہوتے ہیں مختصر مختصر۔ صوفی تبسم کی کتاب ٹوٹ بٹوٹ اور اسماعیل میرٹھی کی نظمیں اس ضمن میں چراغِ راہ ہیں! :)

اور یہ ایک احمد ندیم قاسمی کے مضامین کی کتاب ہے، کسی زمانے میں خاکسار نے اس پر کام کیا تھا۔ پہلے دو مضامین بچوں کے ادب کے حوالے سے ہیں۔
بہت شکریہ وارث بھائی
 
مشکل کام ہے، بس ایسے ہی ہوتے ہیں مختصر مختصر۔ صوفی تبسم کی کتاب ٹوٹ بٹوٹ اور اسماعیل میرٹھی کی نظمیں اس ضمن میں چراغِ راہ ہیں! :)
اچھا لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیجیے کہ بچوں کی ابتدائی فارسی کی تعلیم کے لیے آپ کا کمپوز کردہ "غالب کا قادر نامہ" کیسا پے؟ یا اس سے آسان اور بہتر جو آپ کے علم میں ہو۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اچھا لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیجیے کہ بچوں کی ابتدائی فارسی کی تعلیم کے لیے آپ کا کمپوز کردہ "غالب کا قادر نامہ" کیسا پے؟ یا اس سے آسان اور بہتر جو آپ کے علم میں ہو۔
جی عمدہ ہے، عربی اور فارسی کے الفاظ کا ترجمہ مرزا نے خوب دیا ہے ان میں۔ ہمارے مدارس میں عام طور پر سعدی کے 'کریما' اور 'آمد نامہ' سے فارسی کا سبق شروع کروایا جاتا ہے۔ کریما میں آسان اشعار ہیں اور آمد نامہ میں فارسی کی گردانیں۔
 
Top