گدھا:)

نیلم

محفلین
مجھے گدھے پر رشک آتا ہے۔ اس عقلمند جانور نے اپنی بے وقوفی کا پرچار کرکے اپنے آپ کو ہمیشہ کے لیے ہر مشکل کام اور ذمہ داری سے محفوظ کر لیا ہے۔ اب وہ بڑی سے بڑی چالاکی کرے تو بھی آپ اسے حماقت پر محمول کرکے ہنس دیں گے اور پیار سے کہیں گے ، گدھا ہے گدھا۔ چونکہ آپ اسے خالص بے وقوف تسلیم کر چکے ہیں اور حماقت کے سوا اور کسی بات کی توقع نہیں رکھتے اور گھوڑا ۔۔۔ ۔۔۔ بے وقوف! اپنی ذہانت کا ڈھونگ رچا کر ہمیشہ کے لیے غلام بن چکا ہے۔ ہر کام جس میں ذہانت کی ضرورت ہوتی ہے ، اس کے ذمے ہو چکا ہےمثلا بھرے بازاروں میں میں تانگہ لیے پھرنا ، لڑائیوں میں سواروں اور توپوں کو لے کر آگے بڑھنا ، شادی میں دلہا کو اٹھائے پھرنا۔ اس کے برعکس گدھا ، زیادہ سے زیادہ مٹی کا بور اٹھایا اور بس.......

(ممتاز مفتی کی کتاب غبارے سے انتخاب)

آپ سب کی کیارائےہےگدھےکےبارئےمیں وہ واقعی گدھاہےیاصرف نام کاگدھاہے:)اورکبھی کبھی انسان کوبھی گدھاکہاجاتاہے،،یہ بات گدھاسُن کےخوش ہوتاہےیامائنڈ کرتاہے:D
 
نایاب

لائبریرین
میرا تو خیال ہے کہ آج کل کے اکثر انسانوں کو جب " گدھا " کہا جاتا ہے تو اصل " گدھا " اس کو سن کر بہت ناراض ہوتا ہوگا ۔
کیونکہ گدھا ہونے کے لیئے سادگی معصومیت کو ہمراہ لیئے مالک کا حکم بجا لانا لازم امر ہے ۔
 
ہمممممم ،،،،،،،مجھے بھی لگتاہےگدھاواقعی ہی ناراض ہوتاہوگا:D
سادہ اور معصوم آج کا انسان واقعی نہیں رہا:)
 
ساجد

محفلین
چلیں میں اپنی بات ثابت کرتا ہوں۔
گھوڑا ایک دن کی ڈربی ریس میں کروڑوں کما لیتا ہے۔ گدھا سو سال میں بھی کروڑ نہیں کماسکتا۔:D
گدھا ایک عام انسان کو امریکی صدر بنا سکتا ہے :D۔
170px-Democratslogo.svg.png
donkey.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
اچھا تو آپ بتائیں کے دولہے کو گھوڑے پر ہی کیوں بٹھاتے ہیں۔ آخر کو گدھا بھی ویسا ہی جانور ہے، تقریباً اتنے ہی قد کاٹھ کا ہے، تو گدھے پر کیوں نہیں بٹھاتے؟
 
ساجد

محفلین
اچھا تو آپ بتائیں کے دولہے کو گھوڑے پر ہی کیوں بٹھاتے ہیں۔ آخر کو گدھا بھی ویسا ہی جانور ہے، تقریباً اتنے ہی قد کاٹھ کا ہے، تو گدھے پر کیوں نہیں بٹھاتے؟
گدھے پر گدھا بیٹھا اچھا نہیں لگتا ناں ، شمشاد بھائی۔ :D
 
نیلم

محفلین
چلیں میں اپنی بات ثابت کرتا ہوں۔
گھوڑا ایک دن کی ڈربی ریس میں کروڑوں کما لیتا ہے۔ گدھا سو سال میں بھی کروڑ نہیں کماسکتا۔:D
گدھےپہ بھی کڑوروں لگادیں ،،،وہ بھی کمالےگا یہ کون سی مشکل بات ہے،،ویسے بھی لگاتےتوانسان ہی ہیں،،انسانوں کو جس طرف لگادولگ جاتےہیں،:D
 
شمشاد

لائبریرین
جی نہیں۔ اب دیکھیں ناں زرداری نے کتنے گھوڑے پالے ہوئے ہیں، جن کی صبح شام کتنی خدمت ہوتی ہے۔ اعلیٰ خوراک ملتی ہے۔ ایسی خوراک تو پاکستانی عوام کو نصیب نہیں۔

ویسے پالے تو اس نے گدھے بھی ہوئے ہیں لیکن وہ اس کے محل میں نہیں بلکہ پی پی پی میں رکھے ہوئے ہیں۔
 
:D
 
Top