گدھا:)

نیلم

محفلین
گدھےنےتوپاکستانی فلم میں ہیروکاکریکٹر بھی کیاہے،،،گھوڑےکو یہ اعزازحاصل نہیں
(رنگیلےکی مووی تھی ،،،گدھااورانسان)
 
شمشاد

لائبریرین
ایبٹ آباد کے قریب ایک جگہ ہے جو "کھوتہ قبر" کے نام سے مشہور ہے۔ اور واقعی میں یہاں ایک کھوتا (گدھا) مدفون ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ کسی کا پسندیدہ گدھا نہیں تھا۔
قیام پاکستان کے بعد کشمیر میں بالا کوٹ کے مقام پر ایک جنگ لڑی گئی تھی۔ اس علاقے کے مجاہدین نے اس جنگ میں حصہ لیا تھا۔ یہ جنگ اپنے طور سید احمد شہید کی معیت میں لڑی گئی تھی۔ یہ گدھا اس وقت کے گاؤں میں کسی کا تھا۔ گاؤں والے اس گدھے پر کھانا لاد دیا کرتے تھے اور یہ گدھا محاذ پر لے جایا کرتا تھا، بغیر کسی رہبر کے، اور واپس آ جاتا تھا۔ صبح شام یہ اپنا کام کرتا رہا۔ جنگ تو نہ جیتی جا سکی لیکن اس گدھے کی وفاداری کو بہت سراہا گیا۔ اور جب یہ اپنی طبعی موت مرا تو بجائے اس کے کہ اسے سڑنے کے لیے چھوڑ دیا جاتا، اس باقاعدہ قبر بنا کر دفنایا گیا۔

اب اس جگہ کا نام تبدیل کر کے مسلم آباد رکھ دیا گیا ہے لیکن لوگ اب بھی اسے کھوتا قبر کے نام سے ہی جانتے ہیں۔
 
شمشاد بھائی یہ تو خاصا مقدس گدھا تھا۔۔۔:D
 
Top