گاوں کی بھٹیارن

فخرنوید

محفلین
DSCI0398.jpg
 
فرخ منظور

لائبریرین
یہ صرف گاؤں کی بھٹیارن ہی نہیں پہلے شہر میں بھی ایسی ہی بھٹیارنیں دیکھنے کو ملتیں تھی۔ لاہور میں اب بھی شہر کے کچھ حصوں میں پائی جاتی ہیں۔
 
فخرنوید

محفلین
حضور والا!

آپ نے کبھی بھنے ہوئے چنے دیکھے ہیں؟ جو آپ قل شریف کے ختم پر کھاتے ہوں گے۔

یا بھنے ہوئے چاول اور چنے ملا کر کھائے ہوں۔

بھٹیارن کا کام لوگوں کو چنے ، چاول ، گندم ، مونجھی و غیرہ بھون کر دیتی ہیں۔ جو لوگ کھاتے ہیں۔

اب آپ کہیں گے مونجھی کیا ہے تو جناب دھان کی فصل جب مکمل تیار نہیں ہوئی ہوتی تو کچی مونجھی کاٹ لیتے ہیں اسے بعد میں بھٹیارن جب بھونتی ہے تو پھولڑیاں بن جاتی ہیں۔
 
اشتیاق علی

واہ جناب بہت اچھے۔
 
سعود الحسن

محفلین
کرلپ آن لائن اردو لغت کے مطابق
بَھٹْیارا [بَھٹ + یا + را] (سنسکرت)
--------------------------------------------------------------------------------
بھرشٹ کارک بَھٹْیارا
سنسکرت میں اصل لفظ 'بھرشٹ کارک' ہے جو کہ بطور اسم مستعمل ہے اس سے ماخوذ اردو زبان میں 'بھٹارا' مستعمل ہے اردو میں اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے 1794ء میں "جنگ نامہ دو جوڑا" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی: بَھٹیارے [بَھٹ + یا + رے]
جمع: بَھٹْیارے [بَھٹ + یا + رے]
جمع غیر ندائی: بَھٹْیاروں [بَھٹ + یا + روں (واؤ مجہول)]
1. [ اصلا ] بھٹی والا، نانبائی جو روٹیاں پکا کر فروخت کرتا ہے۔
"میری عمدہ غذا تو خود کھا گئے اور مجھ کو بھٹیارے کا تاردار شوربا کھلایا۔" ( 1921ء، گاڑھے خاں کا دکھڑا، 13 )
2. سرائے کا مالک جو سرا کی کوٹھریاں کرایے پر چلاتا ہے، اور مسافروں کے قیام و طعام کا انتظام کرتا ہے۔
"سرا بڑی سے بڑی بھی ہو اس کا مالک بے چارہ محض بھٹیارا۔" ( 1916ء، انشائے ماجد، 130:2 )
 
شمشاد

لائبریرین
بھٹیارن بھٹی سے ہے۔ یعنی بھٹی پر دانے بھوننے والی۔
اور یہ بھٹی ہی ہے۔ تنور اس سے بہت مختلف ہوتا ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
بھٹیارن بھٹی سے ہے۔ یعنی بھٹی پر دانے بھوننے والی۔
اور یہ بھٹی ہی ہے۔ تنور اس سے بہت مختلف ہوتا ہے۔

شمشاد بھائی تنور بھی ایک قسم کی بھٹی ہی ہے۔ اور ماچھن شاید پنجابی میں کہا جاتا ہے ۔ اردو میں تو بھٹیارن ہی کہتے ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
بھٹیارن یا بھٹیارا اردو میں بھٹی ( یا تندور) پر روٹی لگانے یا دانے بھوننے والوں کو کہا جاتا ہے جب کہ "ماچھی" اور "ماچھن" دراصل "مچھیرے" اور "مچھیرن" کی تحتی ہے جسے فخر نوید کے گاؤں کی "ریت و روایت" میں شاید غلط طور پر نانبائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہو۔
 
Top