گانوں کا کھیل (2)

سارہ خان

محفلین
حرف وہ ہی دیا جاتا ہے جس سے خود کو بھی گانا آتا ہو ۔۔ :roll: :roll:
ڑ سے لکھنے کی واپس آپ کو دعوت دی جاتی ہے ۔۔ :)
 

F@rzana

محفلین
گاتا رہے میرا دل
تو ہی میری منزل
کہیں بیٹیں نہ یہ راتیں
کہیں بیتیں نہ یہ دن

“ن“
 

الف عین

لائبریرین
نیناں برسے
رم جھم رم جھم
نہیں یہ ہماری فرزانہ نیناں کی بات نہیں ہے
اس بات پر فرزانہ کی ف۔۔
 

حجاب

محفلین
فرض کرو ہم اہلِ وفا ہوں
فرض کرو دیوانے ہوں
فرض کرو یہ دونوں باتیں
جھوٹی ہوں افسانے ہوں۔

ج
 

F@rzana

محفلین
رنگ برسات نے بھرے کچھ تو
زخم دل کے ہرے ہوئے کچھ تو
فرصت بیخودی غنیمت ہے
گردشیں ہوگئیں پرے کچھ تو
کتنے شوریدہ سر تھے پروانے
شام ہوتے ہی جل مرے کچھ تو
آؤ ناصر کوئی غزل چھیڑیں
دل بہل جائے گا ارے کچھ تو

حجاب۔۔۔ یہ آپ کے نام، یہ غزل مجھے بیحد پسند ہے(نیرہ نور کی آواز والی)

“و“
 
Top