ڈیجیٹل کیمرے آجکل عام ہوتے جارہے ہیں۔میں جب مختلف کیمروں کے بارے میں پڑھتا ہوں تو کنفیوز ہوجاتا ہوں۔جیسے میں نے کینن کے ایک کیمرے کے بارے میں پڑھا وہ 16 میگا پکسل تھا جبکہ اسکی قیمت 10 ہزار تھی۔
Pentax کے ایک کیمرے کی قیمت 18 ہزار تھی جبکہ وہ 14 میگا پکسل تھا
پلیز مجھے کیمروں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کریں کہ اچھے کیمرے میں کیا کیا خصوصیات ہونی چاہئیں؟
اور کیمرہ خریدتے وقت کن چیزوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے؟
اور کونسا برانڈ اچھا ہے؟
 
میرا ذاتی مشورہ تو یہ ہے کہ اگر آپ کا کوئی رشتہ دار کسی غیرملک میں ہے تو آپ ان سے کیمرا منگوالیں۔
یہاں پر تمام کیمرے چائنا میڈ ہیں۔ سائبر شاٹ جس کی قیمت 20000 ہے اس سے کہیں بہتر سام سنگ کا 7000 والا کیمرا ہے۔
پرانے کیمرے جو جاپان میڈ ہیں ان کے پانچ میگا پکسل کا رزلٹ ان کیمروں سے 50 گنا زیادہ اچھا ہوتا ہے۔
بحرحال نئے کیمرے میں آپ سام سنگ کا دیکھیں۔ سستا بھی ہوگا اور اچھا بھی۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں بھی سب میڈ ان چائنا ہی ہیں۔

16 میگا پکسل کا دس ہزار میں کون سا کیمرہ ہے؟

اور ہاں لیھتم بیٹری والا لیجیے گا، پنسل سیل، بھلے ہی ری چارج ہوتے ہوں، والا مت لیجیے گا۔ ایک اضافی بیٹری ضرور لیجیے گا۔

ڈیجیٹل کیمرے سارے ہی اچھے ہیں۔ احتیاط سے استعمال کریں، یہی ایک شرط ہوتی ہے۔
 
یہ والا http://www.ephotozine.com/article/canon-powershot-a810-digital-camera-review-19590 ہے 10 ہزار کا
Canon PowerShot A810 اس کو چیک کرکے بتائیں
 
میرا ذاتی مشورہ تو یہ ہے کہ اگر آپ کا کوئی رشتہ دار کسی غیرملک میں ہے تو آپ ان سے کیمرا منگوالیں۔
یہاں پر تمام کیمرے چائنا میڈ ہیں۔ سائبر شاٹ جس کی قیمت 20000 ہے اس سے کہیں بہتر سام سنگ کا 7000 والا کیمرا ہے۔
پرانے کیمرے جو جاپان میڈ ہیں ان کے پانچ میگا پکسل کا رزلٹ ان کیمروں سے 50 گنا زیادہ اچھا ہوتا ہے۔
بحرحال نئے کیمرے میں آپ سام سنگ کا دیکھیں۔ سستا بھی ہوگا اور اچھا بھی۔:)
مرا کوئی دوست یا رشتہ دار بیرون ملک نہیں رہتا
میرا ارادہ کوئی چلتا ہوا یوزڈ لینے کا ہے۔کیونکہ میرے پاس بجٹ صرف 10 ہزار تک ہے
میرے دوست کے پاس pentax کا تھا۔بالکل ادھڑا ہواکوئی باڈی وغیرہ بھی نہیں تھی لیکن اسکا رزلٹ حیران کن تھا
آپ نے سام سنگ کا استعمال کیا ہے کبھی؟
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میرا اپنا جو تجربہ ہے وہ تو یہی کہتا ہے کہ آپ سونی کا کوئی سا بھی کیمرہ لیے لیں کینن بھی اچھا ہے لیکن میں نے سونی کا کیمرہ استعمال کیا ہے اور پچھلے دو سالوں سے استعمال کر رہا ہوں شمشاد بھائی والی بات بھی ذہن میں رکھیں سیل والا نہیں لینا بیٹری والا کیمرہ لینا جب بھی لینا۔ اور انیس ارحمن بھائی کی بات میں بہت وزن ہے کہ اگر کوئی رشتے دار باہر ہے۔ سعودیہ یا یواے ای یا پھر یورپ والی سائید میں تو وہاں سے کیمرہ منگوا لیں تو بہت بہتر اور اچھا ملے گا۔ شمشاد بھائی کی بات درست ہے کہ وہاں بھی چائنہ میڈ ہے لیکن جو چائنہ میڈ پاکستان میں ہوتا ہے اس سے سو گناہ بہتر دوسرے ممالک میں ہوتا ہے میرے پاس جو سونی کا کیمرہ ہے وہ بھی چائنہ میڈ ہے لیکن بہت کمال کا ہے دو سال ہو گے ہیں اس کو اور سارے اس کو استعمال کرتے ہیں اور مزے کی بات محلے میں دو سالوں میں کوئی خوشی کا فنگشن ایسا نہیں جس مین اس کیمرے سے تصویریں نا بنائی گئی ہو:p اور جو تصویریں میں لگاتا ہوں ان میں کچھ موبائل کی ہوتی ہیں اور باقی اسی کیمرے سے ہے
 
بھائی دس ہزار کا تو باآسانی نیا مل جائے گا سام سنگ، اولمپس، کینن کا۔
فیچرز تو اچھے ہیں اس کے۔
 
شمشاد

لائبریرین
کینن والا تو ڈبل اے بیٹری والا ہے۔ اس میں اگر لیھتم بیٹری والا ملے تو ٹھیک ہے۔

آڈیو ویڈیو والا لیجیے گا۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میرا اپنا جو تجربہ ہے وہ تو یہی کہتا ہے کہ آپ سونی کا کوئی سا بھی کیمرہ لیے لیں کینن بھی اچھا ہے لیکن میں نے سونی کا کیمرہ استعمال کیا ہے اور پچھلے دو سالوں سے استعمال کر رہا ہوں شمشاد بھائی والی بات بھی ذہن میں رکھیں سیل والا نہیں لینا بیٹری والا کیمرہ لینا جب بھی لینا۔ اور انیس ارحمن بھائی کی بات میں بہت وزن ہے کہ اگر کوئی رشتے دار باہر ہے۔ سعودیہ یا یواے ای یا پھر یورپ والی سائید میں تو وہاں سے کیمرہ منگوا لیں تو بہت بہتر اور اچھا ملے گا۔ شمشاد بھائی کی بات درست ہے کہ وہاں بھی چائنہ میڈ ہے لیکن جو چائنہ میڈ پاکستان میں ہوتا ہے اس سے سو گناہ بہتر دوسرے ممالک میں ہوتا ہے میرے پاس جو سونی کا کیمرہ ہے وہ بھی چائنہ میڈ ہے لیکن بہت کمال کا ہے دو سال ہو گے ہیں اس کو اور سارے اس کو استعمال کرتے ہیں اور مزے کی بات محلے میں دو سالوں میں کوئی خوشی کا فنگشن ایسا نہیں جس مین اس کیمرے سے تصویریں نا بنائی گئی ہو:p اور جو تصویریں میں لگاتا ہوں ان میں کچھ موبائل کی ہوتی ہیں اور باقی اسی کیمرے سے ہے
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں سونی کا اوسط اچھا کیمرہ کم از کم 800 ریال کے لگ بھگ ملے گا۔ جو کہ پاکستانی 20 ہزار سے اوپر بنیں گے۔
 
سید ذیشان

محفلین
یہ کیمرہ تو اچھا ہے لیکن اس میں مسئلہ یہ ہے کہ اس مین پنسل سیل لگتے ہیں جو ایک بہت بڑا سر درد ہے۔
اگر آپ 14000 تک کا کیمرہ افورڈ کر سکتے ہیں تو ایک بہت اچھا کیمرہ بتا سکتا ہوں جو میں خود بھی استعمال کرتا ہوں اور اس سے مطمئن بھی ہوں
 
بھائی آپ "Camelion" کے سیل لینا۔ ایک دفعہ میں 500 تصویریں فلیش کے ساتھ اتارنا۔ اگر سیل ختم ہوگئے تو میں آپ کو 10000 کا چیک بھجوا دوں گا۔
 
یہ کیمرہ تو اچھا ہے لیکن اس میں مسئلہ یہ ہے کہ اس مین پنسل سیل لگتے ہیں جو ایک بہت بڑا سر درد ہے۔
اگر آپ 14000 تک کا کیمرہ افورڈ کر سکتے ہیں تو ایک بہت اچھا کیمرہ بتا سکتا ہوں جو میں خود بھی استعمال کرتا ہوں اور اس سے مطمئن بھی ہوں
ہاں ماڈل بتا دیں ہوسکتا ہے یوزڈ میں مل جائے
 
وجی

لائبریرین
کیمرے سے کھینچی گئی تصویر کا اچھا ہونا کئی باتوں پر منحصر ہے
سب سےاہم کیمرا نہیں بلکہ وہ جگہ ہے جہاں یا جسکی آپ تصویر کھینچنا چاہ رہے ہیں
تصویر کا کھینچنا روشنی پر بہت زیادہ منحصر ہے
یعنی تصویر کھینچنے والا اچھی طرح جانتا ہو کہ وہ کیا اور کس کی تصویر کھینچ رہا ہے
پھر بات آتی ہے کہ کیا وہ جس کیمرے سے تصویر کھینچ رہا ہے وہ استعمال کرنا آتا ہے
کیا اسکو اسکے سارے فیچرز معلوم ہیں کیا ان فیچرز کو استعمال کرنا جانتا ہے
پھر آپ کیمرے کی بات کریں کئی لوگ چھوٹے کیمرے سے بھی اچھی تصویریں اتار لیتے ہیں اور کچھ اچھے خاصے کیمرے سے بھی اچھی تصویر نہیں کھینچ پاتے
جس طرح اگر آپ نے تعبیر صاحبہ کی کچھ تصویریں دیکھیں ہوں تو ان میں شیشہ پر فلیش نظر آرہی ہے
اسی طرح کچھ تصویروں میں سورج کے سامنے تصویر کھینچی ہے وہ بھی کافی کالی آئیں ہیں یعنی کچھ زیادہ پتہ نہیں چل رہا

شمشاد بھائی کی وہ بات کہ بیٹری والا کیمرہ لیجئے گا بلکل ٹھیک ہے سیل بہت جلدی ختم ہوجاتے ہیں
 
Top