فلسفی

محفلین
رہنے دیں، رہنے دیں فلسفی صاحب! اب اتنا کشٹ نا کریں۔
ایک بار دیکھے ہوے پنجابی مراسلے کو دوسری بار دیکھنے کی خواہش بالکل نہیں ہوتی۔
اتنی محبت ہے مجھے آپ کی اس پنجابی سے۔
ہم تو کر چکے۔ اب آپ دوبارہ پڑھ کر پراٹھوں کے ساتھ ساتھ ۔۔۔ سادہ روٹی کا مزہ لیجیے۔
 

فلسفی

محفلین
کیا ہم اسی جوان آدمی سے مراسلت کرنےکا شرف حاصل کر رہے ہیں۔
نہیں جناب، اتنے خوش قسمت ہم نہیں۔ ہم تو کہہ چکے کہ ہمیں کوئی بھوتنی کا بچہ بھی کبھی نہیں چمڑا، حالانکہ کئی بار اندھیری راتوں میں درختوں کے نیچے سے گزرے کے شاید کسی چڑیل کی نظر التفات پڑ جائے۔ خیر نصیب اپنا اپنا
 

عرفان سعید

محفلین
نہیں جناب، اتنے خوش قسمت ہم نہیں۔ ہم تو کہہ چکے کہ ہمیں کوئی بھوتنی کا بچہ بھی کبھی نہیں چمڑا، حالانکہ کئی بار اندھیری راتوں میں درختوں کے نیچے سے گزرے کے شاید کسی چڑیل کی نظر التفات پڑ جائے۔ خیر نصیب اپنا اپنا
اتنے عظیم جثے کے ساتھ چمٹنے کے لیے بھی آٹھ دس چڑیلیں تو چاہئیں!
:)
 

فلسفی

محفلین
ٹی وی پر بھی محض کرکٹ جیسی گیم؟
وہ بھی برائے نام ہے جی۔ سکور معلوم کرنے کے لیے۔ میں ابتدا سے دیکھنے کے بجائے کھیلنے پر یقین رکھتا ہوں۔ لیکن کمبخت دمے کے مرض نے 14، 15 سال پہلے دبوچ لیا تھا۔ اس کے بعد بمشکل 1، 2 سال کھیلا ہوں۔ پھر ہمت جواب دے گئی۔ اب الحمد لله ویسے تو صحت مند ہوں لیکن بھاگ دوڑ سے بہت جلد سانس پھول جاتا ہے۔ اس لیے کتراتا ہوں۔ ویسے آپ کے مشورے کے مطابق دفتر میں چار منزلیں سیڑھیوں سے ہی چل کر جاتا ہوں۔ وہ علیحدہ بات ہے کہ کرسی پر پہنچ کر پانچ منٹ سانس درست کرنے میں لگتے ہیں۔
اگر کوئی ایکٹو سپورٹس دیکھ لیں تو شاید کوئی فائدہ ہو جائے
مثلا
 
gyXq3HP.jpg
 
Top