اس ادارے کا تو کوئی دلی والا ہی بتا سکتا ہے کہ موجود ہے یا نہیں۔ ویسے پاکستان میں کافی عرصے سے ایک افواہ ہے کہ کچھ شاعرات کو کلام لکھ کر دیا جاتا ہے وہ بھی بلا معاوضہ، واللہ اعلم بالصواب۔ :)
؟؟؟؟؟؟؟
 
فلسفی

محفلین
بھئی عجب "حسرات" ہیں آپ کی، پہلے آپ دیوان لکھوانے کے لیے "دکان" کا پوچھ رہے تھے، بعد میں اپنی دکان کھول کر "گاہک" تلاش کرنے لگ گئے کہ دیوان کیا پورا شاعر ہی لے جاؤ!
محترم، ان "حسرات" کے لیے "محرکات" بھی آپ جیسا ہمدرد ہی مہیا کر رہا ہے۔ ورنہ ہم تو جذبات کو تھپکیاں کیا، گھونسے اور لاتیں مار مار کر سلا چکے تھے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
محترم، ان "حسرات" کے لیے "محرکات" بھی آپ جیسا ہمدرد ہی مہیا کر رہا ہے۔ ورنہ ہم تو جذبات کو تھپکیاں کیا، گھونسے اور لاتیں مار مار کر سلا چکے تھے۔
خود سے کچھ نہیں ہونے جناب، یہ تھپکیاں، گھونسے، لاتیں کسی اور سے مروائیے، امید ہے خاطر خواہ افاقہ ہوگا! :)
 
فلسفی

محفلین
خود سے کچھ نہیں ہونے جناب، یہ تھپکیاں، گھونسے، لاتیں کسی اور سے مروائیے، امید ہے خاطر خواہ افاقہ ہوگا! :)
دیکھیں جی ہم تو مبتدی ہیں، استادوں کی باتوں میں وزن ہوتا ہے، آپ کے تجربات و مشاہدات سے استفادہ کرنے کی کوشش ضرور کریں گے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ہیں تو کچھ ہی ۔ آپ کی جان پہچان کی کتنی (کون کون سی) ہیں
دیکھا محترم محمد وارث ، اکیلے فلسفی کی "حسرات" نہیں ہیں۔ محترم چوہدری صاحب بھی مشتاق نظر آتے ہیں۔ لیکن آپ وضاحت سے بیزار معلوم ہوتے ہیں۔
یہ تو ویسے ہی ہو گیا کہ کوئی واعظ بتائے کہ جنت میں حوریں ہوتی ہیں، تو "سادہ لوح" اس واعظ ہی سے جنت یا حوریں مانگنے لگ جائیں! :)
 
محمد وارث

لائبریرین
دیکھیں جی ہم تو مبتدی ہیں، استادوں کی باتوں میں وزن ہوتا ہے، آپ کے تجربات و مشاہدات سے استفادہ کرنے کی کوشش ضرور کریں گے۔
جتنی مرضی سعیِ لاحاصل کر لیں، پانی سے بھرے گلاس کو ہاتھ میں لے لیں، آنکھوں سے لگا لیں، چوم چاٹ لیں لیکن پیاس تبھی بجھے گی جب پانی حلق میں جائے گا! :)
 
فلسفی

محفلین
جتنی مرضی سعیِ لاحاصل کر لیں، پانی سے بھرے گلاس کو ہاتھ میں لے لیں، آنکھوں سے لگا لیں، چوم چاٹ لیں لیکن پیاس تبھی بجھے گی جب پانی حلق میں جائے گا! :)
واہ واہ، محترم کیا کہنے۔ پلَے باندھ لی ہم نے آپ کی یہ نصیحت۔ محفلین یونہی نہیں آپ کو استاد مانتے۔
 
3ba1e2f9-50d1-49c4-a54a-5bc5aa3e41f4.jpg
 
Top