محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی مفہوم پر نظر ثانی کی درخواست ہے۔ :)
اگر ایسا ہو تو کیا غیر آرائیں چھوٹی فیملی قابل قبول ہوگی؟ :):)
قبلہ اس کا صحیح صحیح جواب تو جناب مشتہر شیخ صاحب ہی دے سکتے ہیں باقی تو ہم جیسے بس اپنی اپنی نظر سے "ثانی" کے لیے قیافے ہی لگا رہے ہیں کہ بندہ ناچیز آرائیں بھی ہے اور اچھی خاصی بڑی فیملی کا بھی! (پانچ تو میرے چھوٹے بھائی ہیں، اور میرے پر دادا مرحوم اپنے سات بیٹوں کی وجہ سے "ست پُتری" مشہور تھے)۔ :)
 
فلسفی

محفلین

یعنی آپ کا سین آن ہے۔ میں سمجھا آپ نے واقعی کوئی نکتہ نکالا ہے، یہ تو آپ نے اپنا الو سیدھا کیا ہے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
یعنی آپ کا سین آن ہے۔ میں سمجھا آپ نے واقعی کوئی نکتہ نکالا ہے، یہ تو آپ نے اپنا الو سیدھا کیا ہے۔ :)
اللہ ہر شادی شدہ بھائی کو ایسے "سین" کے مزید تین نکتے سجھائے بلکہ شادی کی "شین" کے مزید تین نقطے دکھائے! :)
 
محمد وارث

لائبریرین
شاعر کی مراد دن میں دکھنے والے تاروں سے ہیں۔ :D
جب کہ" بڑے" کی مراد نکتے سجھانے کے ساتھ ساتھ اپنا الو سیدھا کرنے کی بھی ہے۔ مثال کے طور پر، کم و بیش ایک ربع صدی پہلے جب ہم بھی اے خان کی طرح آہیں بھرا کرتے تھے تو ہم دوستوں میں "بڑوں" کا ایک لطیفہ بڑا مشہور تھا کہ ایک بدو کی شادی نہیں ہوتی تھی، ایک دن اپنے والد سے کہنے لگا کہ بابا اب تو شادی کر ہی دیں، باپ نے کہا لڑکی کہاں سے ڈھونڈوں؟ کہنے لگا ، ساتھ کے گاؤں کی ایک لڑکی ہے میں نے بات کی ہے، اُس کے گھر والے پچاس اُونٹ مانگتے ہیں جو ظاہر ہے آپ ہی دے سکتے ہیں۔ باپ نے کہا، اچھا کل وہاں جا کر بات کرتا ہوں۔ شام کو واپس آیا تو اونٹ پر اس لڑکی کو بٹھایا ہوا تھا، بیٹا خوش ہو کر بولا، واہ بابا، کہنے لگا ہاں بیٹا، میں نے سو اُونٹ دے کر صبح ہی اپنا نکاح پڑھوا لیا تھا۔ :)
 
فلسفی

محفلین
جب کہ" بڑے" کی مراد نکتے سجھانے کے ساتھ ساتھ اپنا الو سیدھا کرنے کی بھی ہے۔
ارے قبلہ کیوں گناہگار کرتے ہیں۔ یقین کیجئے آپ کے مزاج کو بھانپتے ہوئے ازراہ تفنن کہا تھا۔ آپ تو حقیقی معنوں میں بڑے ہیں۔ الله تعالی آپ کو دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں عطا کرے۔ اصل میں جن کا ظرف بڑا ہوتا ہے بےتکلفی انھیں سے اچھی لگتی ہے کیونکہ وہ چھوٹوں کی بہت بڑی بڑی گستاخیاں نظر انداز کر دیتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
1555384-694542430568230-1668443963-n.jpg
 
فلسفی

محفلین
"متعدد دیوان مع حمد و نعت برائے فروخت موجود ہیں۔"، "نرخنامہ طلب کرنے پر مفت روانہ کیا جائے گا۔" :)

52290097_553298228407112_1142910910797447168_n.jpg
محترم بہت دیر سے اطلاع دی آپ نے، ہم تو یونہی اہل علم سے مغز کھپا رہے ہیں۔ مگر کیا یہ ادارہ ابھی تک موجود ہے یا ہمیں تاریخ میں جانا پڑے گا؟
 
محمد وارث

لائبریرین
محترم بہت دیر سے اطلاع دی آپ نے، ہم تو یونہی اہل علم سے مغز کھپا رہے ہیں۔ مگر کیا یہ ادارہ ابھی تک موجود ہے یا ہمیں تاریخ میں جانا پڑے گا؟
اس ادارے کا تو کوئی دلی والا ہی بتا سکتا ہے کہ موجود ہے یا نہیں۔ ویسے پاکستان میں کافی عرصے سے ایک افواہ ہے کہ کچھ شاعرات کو کلام لکھ کر دیا جاتا ہے وہ بھی بلا معاوضہ، واللہ اعلم بالصواب۔ :)
 
ارے واہ، کیا یہ خدمت فقط شاعرات تک محدود ہے؟ کیا آپ ایسی شاعرات کو جانتے ہیں جو ایسی خدمات مہیا کرنے والے کسی بڑے فلسفیؔ قسم کے شاعر کی تلاش میں ہوں؟
 
محمد وارث

لائبریرین
ارے واہ، کیا یہ خدمت فقط شاعرات تک محدود ہے؟ کیا آپ ایسی شاعرات کو جانتے ہیں جو ایسی خدمات مہیا کرنے والے کسی بڑے فلسفیؔ قسم کے شاعر کی تلاش میں ہوں؟
جی نہیں قبلہ میں شاعرات کو نہیں جانتا بس اڑتی سی خبر زبانی طیور کبھی کبھار مجھ تک پہنچ جاتی ہے۔ ویسے آپ کسی خام خیالی میں لگ رہے ہیں، ایسی شاعرات کسی "بڑے فلسفی شاعر" کی بجائے کسی اچھے بزنس مین یا اعلیٰ سرکاری افسر کی "تلاش" میں ہوتی ہیں! :)
 
آہ ہ ہ ہ ہ، حسرت ان غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مرجھا گئے۔ یعنی فیر اسی نہ ہی سمجھیے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
آہ ہ ہ ہ ہ، حسرت ان غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مرجھا گئے۔ یعنی فیر اسی نہ ہی سمجھیے۔
بھئی عجب "حسرات" ہیں آپ کی، پہلے آپ دیوان لکھوانے کے لیے "دکان" کا پوچھ رہے تھے، بعد میں اپنی دکان کھول کر "گاہک" تلاش کرنے لگ گئے کہ دیوان کیا پورا شاعر ہی لے جاؤ!
 
Top