تیرہویں سالگرہ کیسے لگے یہ محفلین

سیما علی

لائبریرین
یہی تعریفیں اسی لڑی یعنی ’’کیسے لگے یہ محفلین‘‘ میں مزید گڑ چینی ڈال کر کیجیے۔۔۔
یاد رہے صرف خوبیاں بیان کی جائیں، خامیوں کا بھول کر بھی تذکرہ نہ کریں۔۔۔
شکریہ!!!
نکھرے نکھرے اُجلے بُراق اپنے لفظوں کی طرح دیکھو یہ کون آگیا ۔۔۔بن کے ۔۔۔۔۔۔۔چھا گیا ۔۔فقہی اصطلاحات کی بات کرتے ہیں تو آسان زبان میں بات کرتے ہیں ۔۔۔ایک ایک سطر ایسی لکھتے ہیں کہ ایک عام قاری بھی تمام جزُیات سے واقف ہوجاتا ہے ۔۔۔اپنے ہر لفظ میں کرسٹل کلیر نظر آتے ہیں ۔۔۔

دریں چہ شک ۔۔۔۔۔۔۔
پروردگار آپکو اجرِ غظیم عطا فرمائے آمین۔۔۔
کہاں تک سنوں گے کہاں تک سنائیں اور کیا کیا بتائیں
نورتن میں شمار ہوتا ہے اُردو محفل کے
ہر تحریر نگینے کی طرح جڑی ۔۔
سفر نامے لکھیں تو پڑھنے والا ایسا گم ہو کہ لگے انکے ساتھ ساتھ سفر کررہا ہے۔۔یہ خوش ہیں تو خوش ہے یہ غمگین ہوگئے تو قاری بھی زار زار رو رہا ہے ۔۔۔زبان و بیان کا کیا کہنا ۔بے حد خوبصورت اندا ز ہے نہ صرف سحر میں ایسا مبتلا ہوتا ہے کے اختتام تک اپنا اردگرد بھول جاتا ہے ۔۔۔۔
اس انگریزی کتھا میں ہم ایسے گم ہوئے کہ مجاجی خداُ کی ڈانٹ بھی سننا پڑی ۔۔۔
اس کیٹیگری میں تو ہمیں ویسے ہی اپنے بھیا کے ساتھ کھڑا کردیا ہے ۔۔عدنانی املا کے ساتھ سیمائی املا بھی ہے۔۔۔
تو جناب ہم پہلا قدم اُردو محفل میں رکھتے ہی آپکی قابلیت کے رُعب میں آگئے تھے ۔۔اور اگر درست بھی لکھتے تو اگر آپکا اعتراض آجاتا تو مارے رُعبِ قابلیت کے غلطی تسلیم کرلیتے😊😊
کیا بہترین تحریر ایک ایک لفظ میں جناب شفیق الرحمنٰ صاحب کی جھلک نظر آتی شگفتگی کے ساتھ ساتھ شائستگی تواتر سے محسوس کی جاتی ہے ۔۔بار بار پڑھنے پر بھی تشنگی باقی رہتی ہے برجستگی طرۂ امتیاز ہے ۔۔۔۔
سچ ہم تو جناب کی تعریف کا حق ادا ہی نہیں کرسکتے ۔۔۔سب سے زیادہ کس چیز نے متاثر کیا وہ اُنکا ادب و لحاظ ہے ۔۔۔
سلامت رہیے سب زیادہ ہمیں پسند ہے آپکا سچ اور حق بات ببانگ دہل کہنا۔۔۔۔۔۔
ہمارے جیسے mediocre لوگوں کا پسندیدہ دیکھیں ہمارے جیسے لوگوں کا کتنا خیال ہے 😊😊😊😊😊
 
آخری تدوین:

ماشاءاللّٰه
آپی بہت خوبصورت انداز تحریر
 
سیما علی

لائبریرین

سید عمران

محفلین
کبھی کبھی تو گمان گزرتا ہے کہ حال کے فرقان احمد بھیا ماضی کے شمشاد چاچو ہیں۔۔۔
حد ہوتی ہے چھپن چھپائی کی بھی۔۔۔
اس قدر پردہ نشینی کہ ناکتخداؤں کو بھی مات دے دی۔۔۔
ہمارے علاوہ باقی سب لوگ انہیں ایکس ٹو کہنے لگے ہیں۔۔۔
دیکھیں ہم کب تک نہیں کہتے۔۔۔
ان کی شدید ترین پردہ نشینی کے باعث ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انہیں کبھی ان کے گھر والوں نے بھی نہ دیکھا ہو!!!

لنک پیش کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔۔۔
آپ کو تعلیمی لحاظ سے کوئی پریشانی ہو، فرقان بھائی سے رابطہ کریں، فوراً ربط پیش کردیں گے۔۔۔
آپ صحت کے بارے میں بڑے چوکنا ہیں، فرقان بھائی سے پوچھئے۔۔۔
حفظان صحت کی ایسی ایسی ویب سائٹس کا لنک دیں گے جو انہوں نے خود بھی پہلے کبھی نہ دیکھی ہوں گی۔۔۔
آپ کو وکالت کا امتحان پاس کرنا ہے مگر پاس کرکے نہیں دے رہے، تو بھی فکر کی کیا بات ہے، فرقان بھائی صاحبِ لنک زندہ باد۔۔۔
انجینئر ہونے کی حیثیت سے آپ کسی پیچیدہ اور انوکھے تعمیراتی ڈیزائن پر کام کرنا چاہتے مگر کوئی نیا آئیڈیا نہیں سوجھ رہا تو بھی گھبرائیے مت، فرقان بھائی ہیں ناں۔۔۔
حد تو یہ ہے کہ آپ کی ناک کٹ گئی تو بھی فرقان بھائی۔۔۔
ارے بھائی، سرجری کی سائٹس کا لنک دینے کے لیے!!!

میدان میں کود پڑنے، اکھاڑے کے داؤ پیچ آزمانے اور چونچیں لڑانے میں یدطولیٰ رکھتے ہیں ۔۔۔
یہ اور بات ہے کہ دو چار بار چونچیں لڑانے کے بعد ہاتھ جوڑ دیتے ہیں کہ بابا معاف کرو اور عدنان بھائی سے شوق فرماؤ۔۔۔
سیاست کے میدان میں آجائیں تو ایسی ایسی چولیں ماریں گے کہ بڑے بڑے سیاست دان گھڑے بھر بھر کے لے جائیں۔۔۔
آپ انہیں کتنا ہی برا بھلا کہہ لیں آخر میں یہ خود اپنے کو اتنا برا بھلا کہیں گے کہ آپ کو خود پہ شرم آنے لگے گی کہ ناحق کس مست ملنگ کو چھیڑ بیٹھے!!!
اور اب یہ گماں گزرتا ہے کہ حال کے علی وقار بھائی ماضی کے فرقان بھائی ہیں۔۔۔
وہی انداز، وہی چال چلن، وہی لنکس کاپی پیسٹ!!!
 
محمد وارث

درست فرمایا مفتی صاحب، میرا بھی یہی گمان ہے اور کئی بار یہ گمان گزرا لیکن پھر سوچتا ہوں کہ فرقان ہوں، وقار ہوں، گلاب ہوں، موتیا ہوں، ہمیں کیا؟ ہمیں تو بس خوشبو سے غرض ہے! :)
 
سید عمران

محفلین
واقعی۔۔۔عمران بھائی ۔۔۔ ؟؟
حلفیہ بیان تو علی بھائی ہی دے سکتے ہیں!!!
آگیا آگیا ۔۔۔حلفیہ بیان آگیا!!!
محض اک وہم ہے۔ اور کچھ نہیں۔
وہم اتنا خوشبودار ہو تو کون وہمی نہ بننا چاہے!!!

Top