تیرہویں سالگرہ کیسے لگے یہ محفلین

سیما علی

لائبریرین
قارئین کرام، اگر آپ کو ہماری اس جلی کٹی تحریر سے کسی قسم کی جلن حسد کی بو آتی ہے تو یقین جانیئے آپ کی ناک بالکل صحیح کام کررہی ہے۔ غضب خدا کا جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے اور ہم سے زیادہ مراسلے۔
🤩🤩🤩🤩🤩🤩🤩
چمن سے آرہی ہے بوئے کباب
 

سیما علی

لائبریرین
ہم سے زیادہ مراسلے۔ ہے کوئی تُک۔
اپنی جولاں گاہ زیر آسماں سمجھا تھا میں !!!
آب و گل کے کھیل کو اپنا جہاں سمجھا تھا میں
آخر ثابت کیا کہ عمر اور تجربہ دونوں کم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپکو پتہ ہے جب ہمارے بیٹے صاحب کسی معاملے میں پسپائی اختیار کرتے ہیں تو کہتے ہیں ماں اب آپ کے تجربے کا تو ہم مقابلہ نہیں کرسکتے ۔۔۔۔😎😎😎😎😎😎
 

سید عمران

محفلین
آپ کا شمار محفل کے اُن نورتن میں ہوتا ہے ، جنکی عزت ہم دل سے اُس وقت سے کرتے ہیں جب آپ کا دیدار بھی نہ ہوا تھا ۔۔۔اب تو خیر سے آپ کا دیدار بھی ہوچکا ہے تاریخی ناشتہ پر آپکی میزبانی میں 22اگست 2021 ۔۔۔ ۔۔۔۔
سلامت رہیے ۔۔شاد و آباد رہیے اللّہ آپکے رزق میں بے شمار اضافہ فرمائے ۔۔۔۔آمین
ہم نے اپنی زندگی میں بہت کم لوگ ایسے دیکھے ہں جن کو اللّہ تعالیٰ نے کم عمری میں اتنے علم سے نوازا ہو اور باوجود تمام علم و ادب کے اسقدر عجز و انکساری ہو اور جنکی دل سے عزت کی جائے ۔۔۔
ہمیں تو اس بات کی خوشی ہے کسی بہانے تو آپ کی آمد ہوئی محفل میں۔۔۔۔ ورنہ محفل میں تاریکی کا دور دورہ تھا ۔۔۔آپ آئے تو ۔۔۔۔۔
چاند بھی حیران دریا بھی پریشانی میں ہے
عکس کس کا ہے کہ اتنی روشنی پانی میں ہے
یہی تعریفیں اسی لڑی یعنی ’’کیسے لگے یہ محفلین‘‘ میں مزید گڑ چینی ڈال کر کیجیے۔۔۔
یاد رہے صرف خوبیاں بیان کی جائیں، خامیوں کا بھول کر بھی تذکرہ نہ کریں۔۔۔
شکریہ!!!
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
بھیا! یہ بہاریں بھی تو آپ کے دم سے ہیں۔ آپ ایسے محفلین کے لیے ایک مثال ہیں جو ہر بات دل پر لے جاتے ہیں۔ ہماری نظر میں آپ ہیرا صفت انسان ہیں۔ :)
واقعی ہیرا صفت انسان ہیں جنکی قدر جوہری کے پاس ہے ۔۔۔بلاشبہ بہاریں انکے دم سے ہیں ۔۔۔۔شاد و آباد رہیں سلامت رہیں۔آمین
سید عمران کی نذر؀
چمن تم سے عبارت ہے بہاریں تم سے زندہ ہیں
تمہارے سامنے پھولوں سے مرجھایا نہیں جاتا !!!
 

سید عمران

محفلین
واقعی ہیرا صفت انسان ہیں جنکی قدر جوہری کے پاس ہے ۔۔۔بلاشبہ بہاریں انکے دم سے ہیں ۔۔۔۔شاد و آباد رہیں سلامت رہیں۔آمین
سید عمران کی نذر؀
چمن تم سے عبارت ہے بہاریں تم سے زندہ ہیں
تمہارے سامنے پھولوں سے مرجھایا نہیں جاتا !!!
یہاں فرقان بھائی ہمارے نہیں، آپ کے ذاتی بھیا کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں!!!
 
Top