1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

تیرہویں سالگرہ کیسے لگے یہ محفلین

سید عمران نے 'محفل کی سالگرہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 13, 2018

  1. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,583
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    سید صاحب اور عدنان بھائی کا معاملہ لازم و ملزوم والا ہے۔ محفلین کو ان کی نوک جھوک پر سنجیدہ ہونے کی قطعا ضرورت نہیں۔ :in-love:۔ ہم اس دن فکر مند ہوں گے جس دن ان کے مراسلوں میں "آپ جناب" کا تبادلہ ہوا۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    10,909
    جھنڈا:
    Pakistan
    کبھی کبھی تو گمان گزرتا ہے کہ حال کے فرقان احمد بھیا ماضی کے شمشاد چاچو ہیں۔۔۔
    حد ہوتی ہے چھپن چھپائی کی بھی۔۔۔
    اس قدر پردہ نشینی کہ ناکتخداؤں کو بھی مات دے دی۔۔۔
    ہمارے علاوہ باقی سب لوگ انہیں ایکس ٹو کہنے لگے ہیں۔۔۔
    دیکھیں ہم کب تک نہیں کہتے۔۔۔
    ان کی شدید ترین پردہ نشینی کے باعث ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انہیں کبھی ان کے گھر والوں نے بھی نہ دیکھا ہو!!!

    لنک پیش کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔۔۔
    آپ کو تعلیمی لحاظ سے کوئی پریشانی ہو، فرقان بھائی سے رابطہ کریں، فوراً ربط پیش کردیں گے۔۔۔
    آپ صحت کے بارے میں بڑے چوکنا ہیں، فرقان بھائی سے پوچھئے۔۔۔
    حفظان صحت کی ایسی ایسی ویب سائٹس کا لنک دیں گے جو انہوں نے خود بھی پہلے کبھی نہ دیکھی ہوں گی۔۔۔
    آپ کو وکالت کا امتحان پاس کرنا ہے مگر پاس کرکے نہیں دے رہے، تو بھی فکر کی کیا بات ہے، فرقان بھائی صاحبِ لنک زندہ باد۔۔۔
    انجینئر ہونے کی حیثیت سے آپ کسی پیچیدہ اور انوکھے تعمیراتی ڈیزائن پر کام کرنا چاہتے مگر کوئی نیا آئیڈیا نہیں سوجھ رہا تو بھی گھبرائیے مت، فرقان بھائی ہیں ناں۔۔۔
    حد تو یہ ہے کہ آپ کی ناک کٹ گئی تو بھی فرقان بھائی۔۔۔
    ارے بھائی، سرجری کی سائٹس کا لنک دینے کے لیے!!!

    میدان میں کود پڑنے، اکھاڑے کے داؤ پیچ آزمانے اور چونچیں لڑانے میں یدطولیٰ رکھتے ہیں ۔۔۔
    یہ اور بات ہے کہ دو چار بار چونچیں لڑانے کے بعد ہاتھ جوڑ دیتے ہیں کہ بابا معاف کرو اور عدنان بھائی سے شوق فرماؤ۔۔۔
    سیاست کے میدان میں آجائیں تو ایسی ایسی چولیں ماریں گے کہ بڑے بڑے سیاست دان گھڑے بھر بھر کے لے جائیں۔۔۔
    آپ انہیں کتنا ہی برا بھلا کہہ لیں آخر میں یہ خود اپنے کو اتنا برا بھلا کہیں گے کہ آپ کو خود پہ شرم آنے لگے گی کہ ناحق کس مست ملنگ کو چھیڑ بیٹھے!!!
     
    آخری تدوین: ‏جولائی 24, 2019
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    10,909
    جھنڈا:
    Pakistan
    عدنان بھائی آپ کو یہ مراسلہ کیسے دِکھ گیا؟؟؟
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,551
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    مطلب بھیا۔
     
  5. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    10,909
    جھنڈا:
    Pakistan
    یہ مراسلہ تو سب کی نگاہوں سے اوجھل ہوگیا تھا۔۔۔
    آپ کو کیسے نظر آگیا؟؟؟
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,551
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    مگر یہ مراسلہ تو اب بھی ہماری اسکرین پر جگمگا رہا ہے۔
     
    • متفق متفق × 1
  7. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    10,909
    جھنڈا:
    Pakistan
    وہ تو آپ کو نظر آگیااور آپ اوپر لے آئے !!!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,927
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یعنی ہماری ریٹنگ کی کوئی ویلیو نہیں۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  9. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,583
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    میری بھی تو تھی ۔۔۔ :(
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • متفق متفق × 1
  10. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,743
    سید صاحب! یہ مراسلہ سراسر آپ کی محبت کی علامت ہے۔ آپ کی اجازت سے ہم نے اسے محفوظ کر لیا اور اب ہم اسے فرصت کے اوقات میں بار بار پڑھا کریں گے۔ آپ نے ہمیں اچھے انداز میں یاد کیا ہے۔ بہت شکریہ! :) گو کہ، سچ بات تو یہ ہے کہ شکریہ تو ادا کیا ہی نہیں جا سکتا!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    10,909
    جھنڈا:
    Pakistan
    آپ نے تو آج عدنان بھائی کی کمی پوری نہیں ہونے دی۔۔۔
    اِدھر ہم نے مراسلہ ارسال کا بٹن دبایا اُدھر آپ نے ریٹنگ کا!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  12. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    10,909
    جھنڈا:
    Pakistan
    ہم تو سمجھے تھے خوب تپیں گے۔۔۔
    خوب لڑیں گے۔۔۔
    ہماری لڑائیوں کی لڑی کئی صفحات سیاہ کردیں گی۔۔۔
    مگر یہ کیا۔۔۔
    آپ نے تو آتے ہی معاملہ ٹھپ کردیا!!!
    :brokenheart2::brokenheart2::brokenheart2:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  13. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,927
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یعنی اگر کوئی نوٹیفکیشن سید عمران کی جانب سے ملے، اور اسے فوراً پہلی فرصت میں پڑھا جائے، تو اہمیت نہیں ہوتی۔ :cry::crying3:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  14. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    10,909
    جھنڈا:
    Pakistan
    اہمیت کیا ، ہم نے تو آپ کو سرٹیفیکٹ دے کر عدنان بھائی جیسے فعال ترین ممبر کے برابر لاکھڑا کیا!!!
    ;););)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  15. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    10,909
    جھنڈا:
    Pakistan
    ہاں جی ہاں، محمل میں آپ بھی تھے!!!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,551
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    دراصل اس لڑی کی نگرانی کے جملہ حقوق ہمارے پاس محفوظ ہیں ۔آپ کے مراسلے کا نوٹیفکیشن اطلاعات میں موجود تھا اس لیے ہم نےدیکھ لیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  17. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    10,909
    جھنڈا:
    Pakistan
    :eek::eek::eek:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  18. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,551
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    :tongueout4::tongueout4::tongueout4:
     
  19. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    10,909
    جھنڈا:
    Pakistan
    لڑی ہم نے بنائی اور جملہ حقوق آپ کے پاس۔۔۔
    اے کی کہانی اے، مدیر لوگو؟؟؟
    :surprise::surprise::surprise:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  20. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,551
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ہائے اوئے۔
    دس ہزاری ہوگئے مگر آج تک بدھو ہی ہیں آپ بھیا۔ :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2

اس صفحے کی تشہیر