تیرہویں سالگرہ کیسے لگے یہ محفلین

فلسفی

محفلین
سید صاحب اور عدنان بھائی کا معاملہ لازم و ملزوم والا ہے۔ محفلین کو ان کی نوک جھوک پر سنجیدہ ہونے کی قطعا ضرورت نہیں۔ :in-love:۔ ہم اس دن فکر مند ہوں گے جس دن ان کے مراسلوں میں "آپ جناب" کا تبادلہ ہوا۔ :)
 
سید عمران

محفلین
کبھی کبھی تو گمان گزرتا ہے کہ حال کے فرقان احمد بھیا ماضی کے شمشاد چاچو ہیں۔۔۔
حد ہوتی ہے چھپن چھپائی کی بھی۔۔۔
اس قدر پردہ نشینی کہ ناکتخداؤں کو بھی مات دے دی۔۔۔
ہمارے علاوہ باقی سب لوگ انہیں ایکس ٹو کہنے لگے ہیں۔۔۔
دیکھیں ہم کب تک نہیں کہتے۔۔۔
ان کی شدید ترین پردہ نشینی کے باعث ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انہیں کبھی ان کے گھر والوں نے بھی نہ دیکھا ہو!!!

لنک پیش کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔۔۔
آپ کو تعلیمی لحاظ سے کوئی پریشانی ہو، فرقان بھائی سے رابطہ کریں، فوراً ربط پیش کردیں گے۔۔۔
آپ صحت کے بارے میں بڑے چوکنا ہیں، فرقان بھائی سے پوچھئے۔۔۔
حفظان صحت کی ایسی ایسی ویب سائٹس کا لنک دیں گے جو انہوں نے خود بھی پہلے کبھی نہ دیکھی ہوں گی۔۔۔
آپ کو وکالت کا امتحان پاس کرنا ہے مگر پاس کرکے نہیں دے رہے، تو بھی فکر کی کیا بات ہے، فرقان بھائی صاحبِ لنک زندہ باد۔۔۔
انجینئر ہونے کی حیثیت سے آپ کسی پیچیدہ اور انوکھے تعمیراتی ڈیزائن پر کام کرنا چاہتے مگر کوئی نیا آئیڈیا نہیں سوجھ رہا تو بھی گھبرائیے مت، فرقان بھائی ہیں ناں۔۔۔
حد تو یہ ہے کہ آپ کی ناک کٹ گئی تو بھی فرقان بھائی۔۔۔
ارے بھائی، سرجری کی سائٹس کا لنک دینے کے لیے!!!

میدان میں کود پڑنے، اکھاڑے کے داؤ پیچ آزمانے اور چونچیں لڑانے میں یدطولیٰ رکھتے ہیں ۔۔۔
یہ اور بات ہے کہ دو چار بار چونچیں لڑانے کے بعد ہاتھ جوڑ دیتے ہیں کہ بابا معاف کرو اور عدنان بھائی سے شوق فرماؤ۔۔۔
سیاست کے میدان میں آجائیں تو ایسی ایسی چولیں ماریں گے کہ بڑے بڑے سیاست دان گھڑے بھر بھر کے لے جائیں۔۔۔
آپ انہیں کتنا ہی برا بھلا کہہ لیں آخر میں یہ خود اپنے کو اتنا برا بھلا کہیں گے کہ آپ کو خود پہ شرم آنے لگے گی کہ ناحق کس مست ملنگ کو چھیڑ بیٹھے!!!
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
کبھی کبھی تو گمان گزرتا ہے کہ حال کے فرقان احمد بھیا ماضی کے شمشاد چاچو ہیں۔۔۔
حد ہوتی ہے چھپن چھپائی کی بھی۔۔۔
اس قدر پردہ نشینی کہ ناکتخداؤں کو بھی مات دے دی۔۔۔
ہمارے علاوہ باقی سب لوگ انہیں ایکس ٹو کہنے لگے ہیں۔۔۔
دیکھیں ہم کب تک نہیں کہتے۔۔۔
ان کی شدید ترین پردہ نشینی کے باعث ایسا محسوس ہونے لگا ہے جیسے انہیں کبھی ان کے گھر والوں نے بھی نہ دیکھا ہو!!!

لنک پیش کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔۔۔
آپ کو تعلیمی لحاظ سے کوئی پریشانی ہو، فرقان بھائی سے رابطہ کریں، فوراً ربط پیش کردیں گے۔۔۔
آپ صحت کے بارے میں بڑے چوکنا ہیں، فرقان بھائی سے پوچھئے۔۔۔
حفظان صحت کی ایسی ایسی ویب سائٹس کا لنک دیں گے جو انہوں نے خود بھی پہلے کبھی نہ دیکھی ہوں گی۔۔۔
آپ کو وکالت کا امتحان پاس کرنا ہے مگر پاس کرکے نہیں دے رہے، تو بھی فکر کی کیا بات ہے، فرقان بھائی صاحبِ لنک زندہ باد۔۔۔
انجینئر ہونے کی حیثیت سے آپ کسی پیچیدہ اور انوکھے تعمیراتی ڈیزائن پر کام کرنا چاہتے مگر کوئی نیا آئیڈیا نہیں سوجھ رہا تو بھی گھبرائیے مت، فرقان بھائی ہیں ناں۔۔۔
حد تو یہ ہے کہ آپ کی ناک کٹ گئی تو بھی فرقان بھائی۔۔۔
ارے بھائی، سرجری کی سائٹس کا لنک دینے کے لیے!!!

میدان میں کود پڑنے، اکھاڑے کے داؤ پیچ آزمانے اور چونچیں لڑانے میں یدطولیٰ رکھتے ہیں ۔۔۔
یہ اور بات ہے کہ دو چار بار چونچیں لڑانے کے بعد ہاتھ جوڑ دیتے ہیں کہ بابا معاف کرو اور عدنان بھائی سے شوق فرماؤ۔۔۔
سیاست کے میدان میں آجائیں تو ایسی ایسی چولیں ماریں گے کہ بڑے بڑے سیاست دان گھڑے بھر بھر کے لے جائیں۔۔۔
آپ انہیں کتنا ہی برا بھلا کہہ لیں آخر میں یہ خود اپنے کو اتنا برا بھلا کہیں گے کہ آپ کو خود پہ شرم آنے لگے گی کہ ناحق کس مست ملنگ کو چھیڑ بیٹھے!!!
سید صاحب! یہ مراسلہ سراسر آپ کی محبت کی علامت ہے۔ آپ کی اجازت سے ہم نے اسے محفوظ کر لیا اور اب ہم اسے فرصت کے اوقات میں بار بار پڑھا کریں گے۔ آپ نے ہمیں اچھے انداز میں یاد کیا ہے۔ بہت شکریہ! :) گو کہ، سچ بات تو یہ ہے کہ شکریہ تو ادا کیا ہی نہیں جا سکتا!
 
ہم تو سمجھے تھے خوب تپیں گے۔۔۔
خوب لڑیں گے۔۔۔
ہماری لڑائیوں کی لڑی کئی صفحات سیاہ کردیں گی۔۔۔
مگر یہ کیا۔۔۔
آپ نے تو آتے ہی معاملہ ٹھپ کردیا!!!
:brokenheart2::brokenheart2::brokenheart2:
 
آپ نے تو آج عدنان بھائی کی کمی پوری نہیں ہونے دی۔۔۔
اِدھر ہم نے مراسلہ ارسال کا بٹن دبایا اُدھر آپ نے ریٹنگ کا!!!
یعنی اگر کوئی نوٹیفکیشن سید عمران کی جانب سے ملے، اور اسے فوراً پہلی فرصت میں پڑھا جائے، تو اہمیت نہیں ہوتی۔ :cry::crying3:
 
سید عمران

محفلین
Top