کیا NTFS پارٹیشن کا بیک اپ امیج بنایا جاسکتا ہے؟

پہلے میں FAT 32 پارٹیشن کا میج بنانےکیلئے نارٹن گھوسٹ استعمال کرتا تھا۔ مگرنارٹن گھوسٹ NTFS پارٹیشن کو سپورٹ نہیں کررہا۔ کیا کوئی ایسا پروگرام موجود ہے جس کے ذریعے NTFS پارٹیشن کا بیک اپ امیج بنایا جاسکتا ہے۔ بالکل گھوسٹ امیج کی طرح اور ضرورت کے وقت اس امیج کو ری اسٹور بھی کیا جاسکے۔
ازرہ کرم میری مدد فرمائیں۔شکریہ
 
بلال

محفلین
میں Hiren Boot CD استعمال کرتا ہوں۔ اس میں جو نارٹن گھوسٹ ہے وہ NTFS پارٹیشن کا بیک اپ بھی بناتا ہے اور ریسٹور بھی کرتا ہے۔
 
imsabir

محفلین
hirensbootcd.jpg

Hiren's BootCD 15.1 کا نیا ورژن آپ یہاں سے داؤنلوڈ کر سکتے ہیں Hiren's BootCD 15.1 + KeyBoard Patch سائٹ عربی میں ہے۔ لیکن آپ کو ڈاؤن لوڈ کے لئے بہت سارے لنک ملیں گےجیسے ShareFlare, Hotfile وغیرہ وغیرہ۔ ایک بات جو میرے سمجھ میں نہیں آرہی ہےلنک کو http://takemyfile.co ذریعہ سیکیور کیا گیا ہے ۔ اس کو کیسے استعمال کرتے ہیں اگر کسی کو معلوم ہو تو طریقہ کار یہاں بتا دے تاکہ دوسروں کو بھی اس سے فائدہ پہنچے۔ فائل کا سائز 500 ایم بھی ہے اور اس میں سب کام کی چیزیں ہے۔
 
mfdarvesh

اس میں نارٹن گھوسٹ نہیں ہے اور نہ ہی ایکرونس، لہذا یہ تو کسی کام کی نہیں ہے بیک اپ کے حوالے سے

زیک بھائی
یہ مجھے پسند نہیں ہے، بہت سست ہے اور کام بھی ٹھیک نہیں کرتا، گھوسٹ والی بات نہیں ہے اس میں
 
imsabir

محفلین
میں نے بلال کے پوسٹ کو دیکھ کر Hiren's Cd کا لنک پیش کیا ۔ میں نے اسے خود استعمال کیا ہے ntfs کا پیک اپ بنایا ہے اور اسے استعمال بھی کیا ہے مجھے تو کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا ہے۔ درویش بھائی اگر آپ کو پسند نہیں تو یہ آپ کی مرضی ہے اگر فرحان کا کام اس سے بن جاتا ہے تو اس میں کیا ہرج ہے۔ ویسے اس پیک میں اور بھی کافی مفید ٹولز ہیں ۔
 
کوئی مسئلہ نہیں ہے جناب، یہ میری ذاتی رائے تھی، میں اسی سی ڈی کا پرانا ورژن استعمال کرتاہوں جس میں گھوسٹ ہے
پر آپ نے کون سا ٹول استعمال کیا ہے یہ تو آپ نے بتایا ہی نہیں؟
 
imsabir

محفلین
image for DOS 2.65
اس کے ذریعہ آپ اسانی کے ساتھ اپنا تمام ڈیٹا کا امیج بنا سکتے ہیں۔ امیج کا بیک اپ آپ اپنے ہارڈسک یا پھر سی ڈی ، ڈی وی ڈی یا پھر بلو رے ڈسک میں سیو کر سکتے ہیں۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
ڈِسک یا پارٹیشن کی امیجنگ (اور پھر ری سٹور) کرنے کے لیے میرا پسندیدہ ٹُول Clonezilla ہے، جو NTFS کے ساتھ ساتھ اور کئی فائل سسٹمز کو سپّورٹ کرتا ہے۔ اگر آپ لینکس کی ڈِسک پارٹیشن نوٹیشن سے واقف ہیں تو اسے ضرور استعمال کر کے دیکھیں۔ اگر واقف نہیں ہیں، تب بھی اس کا استعمال اتنا مشکل نہیں ہے۔ (ایک ٹیوٹوریل یہ رہا۔)
 
بہت خوب، مگر کیا اس کی بوٹ ایبل سی ڈی خود سے بنانی پڑے گی؟
 
Clonezilla live کی آئی-ایس-او فائل بُوٹ ایبل امیج پر مبنی ہوتی ہے۔ آپ بس اسے ڈاؤنلوڈ کر لیں، اور پھر کسی سی-ڈی یا ڈی-وی-ڈی میں بَرن کر لیں۔

اگر آپ چاہیں تو Clonezilla کو کسی یو-ایس-بی ڈرائیو کے ذریعے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ میں نے خود تو اس کا تجربہ کبھی نہیں کیا لیکن اس کی تفصیلات موجود ہیں۔
 
imsabir

محفلین
ڈِسک یا پارٹیشن کی امیجنگ (اور پھر ری سٹور) کرنے کے لیے میرا پسندیدہ ٹُول Clonezilla ہے، جو NTFS کے ساتھ ساتھ اور کئی فائل سسٹمز کو سپّورٹ کرتا ہے۔ اگر آپ لینکس کی ڈِسک پارٹیشن نوٹیشن سے واقف ہیں تو اسے ضرور استعمال کر کے دیکھیں۔ اگر واقف نہیں ہیں، تب بھی اس کا استعمال اتنا مشکل نہیں ہے۔ (ایک ٹیوٹوریل یہ رہا۔)
بہت ہی اعلیٰ ٹول شئیر کیا ہے آپ نے سعادت ایک بار استعمال کر کے دیکھتا ہوں۔ جیسے آپ نے بتایا ہے اگر یہ اسی طرح کام کرتا ہے تو کیا بات ہے۔
 
سب سے زبردست مجھے تو ایکرونیس لگا ہے۔ میں پچھلے کئی سالوں سے استعمال کر رہا ہوں۔ ایک بار امیچ بنا لی تو پھر کسی اور چیز کی کبھی ضرورت ہی نہیں رہی۔ اسے ضرور ٹرائی کریں۔
 
Top