کیا کسی کو یوٹیوب پر کام کرنے کا شوق ہے ؟

یوٹیوب پر کام کرنا چاھئیے ؟

  • ٹائم ضائع ہے

    Votes: 0 0.0%
  • بہت مشکل ہے یوٹیوب پر کام کرنا

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    7
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

کاشف اختر

لائبریرین
بھائی ایک دم تو کچھ نہیں ہوگا کم سے کم چھ ماہ لگے گیں میرا یوٹیوب چینل نیچے دستخط میں ہے اُس میں میں نے یوٹیوب کے بارے میں کافی معلومات دی ہیں اگر اور بھی کچھ پوچھنا چاہیں تو میں بتاتا رہوںگا انشااللہ

بھائی دستخط تو کمپیوٹر پر ظاہر ہوتے ہیں ۔ آپ نے اگر محفل پہ اپنی وہ تحریر کسی دھاگے میں شامل کررکھی ہے تو ربط فراہم کردیں نوازش ہوگی ۔
 
بھائی دستخط تو کمپیوٹر پر ظاہر ہوتے ہیں ۔ آپ نے اگر محفل پہ اپنی وہ تحریر کسی دھاگے میں شامل کررکھی ہے تو ربط فراہم کردیں نوازش ہوگی ۔[/QUOTE
آپ یوٹیوب کے سرچ انجن میں لکھیں انگلش میں تعلیم ہی تعلیم میرا چینل آجائے گا
 
دس ہزار ویوز کے بعد یو ٹیوب پیسے کیسے دے گی؟
آپ میرا یوٹیوب چینل ویزٹ کرلیں میں نے اُس پر ساری معلومات دی ہیں میرا یوٹیوب چینل نیچے دستخط میں لکھا آرہا
بھائی دستخط تو کمپیوٹر پر ظاہر ہوتے ہیں ۔ آپ نے اگر محفل پہ اپنی وہ تحریر کسی دھاگے میں شامل کررکھی ہے تو ربط فراہم کردیں نوازش ہوگی ۔
ربط فراہم کردیا ہے محفل میں
 
نہیں خود ابھی کیا نہیں۔البتہ میرے ایک سر یہ کام کر رہے ہیں انہوں نے مشورہ دیا تھا ۔اور بھی بہت بہت بار پڑھا ہے اس کے بارے میں۔
مجھے تو اس سے اچھا کام نہیں ملا ابھی تک کافی عرصے سے کام کرتا تھا انٹرنیٹ پر
 
ہادیہ

محفلین
اگر محنت اور ایمانداری سے کریں گے کام تو کم از کام لاکھ روپے تو کما ہی لوگے انشا اللہ
ہیں اننے پیسے؟؟؟
کہیں یہ بالکل ویسی بات نا ہو جیسے آن لائن جابز کے ایڈز دیئے ہوتے ہیں ساتھ ہی بڑا سا کر کے لکھا ہوتا ہے کہ "ایک دن میں اتنے اتنے ڈالڑ کمائیں"۔۔ اور بعد میں کچھ بھی نہیں۔۔
چینل کے بارے میں سنا بھی ہے اور جیسے بتایا ایک سر بھی یہ کام کرتے ہیں۔ مگر ارننگ اگر اتنی زیادہ ہو تو کوئی گھر سے باہر کام ہی نا کرے سب گھر بیٹھے ویڈیوز بنائیں دین اپ لوڈ کر لیں اور کمائیں۔ کیونکہ پاکستان میں تعلیم اور ٹیلنٹ کی کمی بالکل نہیں ہے ۔کم سے کم تعلیم جس سے بھی پوچھو ماسٹر تو ہے خاص کر لڑکیوں کی۔
 
آخری تدوین:

فلک شیر

محفلین
جب بیوی خرچے کروائے گی تو خود ہی شوق بھی ہو ہی جائے گا:ڈی
بیوی خرچے نہیں کرواتی، خرچوں پہ روک لگاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم مڈل کلاسیوں کے ہاں بیوی کا رول مختلف ہوتا ہے جی :)
ہاں لطیفوں میں ہم لوگ ضرور اس بے چاری کو شاہ خرچ اور شاپنگ باز ، پتا نہیں کیا کیا کہتے ہیں
 
ہیں اننے پیسے؟؟؟
کہیں یہ بالکل ویسی بات نا ہو جیسے آن لائن جابز کے ایڈز دیئے ہوتے ہیں ساتھ ہی بڑا سا کر کے لکھا ہوتا ہے کہ "ایک دن میں اتنے اتنے ڈالڑ کمائیں"۔۔ اور بعد میں کچھ بھی نہیں۔۔
چینل کے بارے میں سنا بھی ہے اور جیسے بتایا ایک سر بھی یہ کام کرتے ہیں۔ مگر ارننگ اگر اتنی زیادہ ہو تو کوئی گھر سے باہر کام ہی نا کرے سب گھر بیٹھے ویڈیوز بنائیں دین اپ لوڈ کر لیں اور کمائیں۔ کیونکہ پاکستان میں تعلیم اور ٹیلنٹ کی کمی بالکل نہیں ہے ۔کم سے کم تعلیم جس سے بھی پوچھو ماسٹر تو ہے خاص کر لڑکیوں کی۔
آپ لاکھ روپے پر حیرت کر رہی ہو میں نے ایسی ایسی ویڈیوز دیکھیں ہیں جس ایک ویڈیو نے ہی لاکھ روپے کمائے ہوئے ہیں یہ کوئی فراڈ نہیں ہے بس یوٹیوب کی پالیسی ذرا سخت ہے وہ بالکل بھی برداشت نہیں کرتا جو پالیسی سے ہٹا وہ اُس کا چینل بند کردیتا ہے باقی یہ فیک نہیں ہے پر اِس پر کام کرنا جتنا آسان لگتا ہے اتنا ہے نہیں بہت دیہان سے کام کرنا پڑتا ہے ۔
 
بھائی دستخط تو کمپیوٹر پر ظاہر ہوتے ہیں ۔ آپ نے اگر محفل پہ اپنی وہ تحریر کسی دھاگے میں شامل کررکھی ہے تو ربط فراہم کردیں نوازش ہوگی ۔
تحریر شامل کردی ہے ربط بھی فراہم کردیا ہے کاشف اختر صاحب آپ دیکھ سکتے ہیں ۔
 
ہادیہ

محفلین
بیوی خرچے نہیں کرواتی، خرچوں پہ روک لگاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم مڈل کلاسیوں کے ہاں بیوی کا رول مختلف ہوتا ہے جی :)
ہاں لطیفوں میں ہم لوگ ضرور اس بے چاری کو شاہ خرچ اور شاپنگ باز ، پتا نہیں کیا کیا کہتے ہیں
دیکھا۔۔ ہم بھی مڈل کلاس لوگ ہی ہیں سر جی۔سب معلوم ہے۔ لطیفوں میں تو سب بیوی کو ہٹلر اور توپ ٹائپ چیز ہی بنا دیتے ہیں قسمے
 
Top