کیا پاکستان کو اسرائیل کو تسلیم کر لینا چاہئے؟؟؟

کیا پاکستان کو اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے چاہئے ؟؟؟

  • نہیں

    Votes: 20 80.0%
  • ہاں

    Votes: 5 20.0%

  • Total voters
    25

فاخر رضا

محفلین
اسرائیل کو منظور کرو
یزید کو برا نہ کہو
عمران خان کے مدینے کی عزت کرو
چائنہ جو چاہے مسلمانوں کے ساتھ کرے کچھ نہ کہو
کشمیر کا اور طالبان کا حل بات چیت ہے

یہ سب اور بہت کچھ آخر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں
 
جاسم محمد

محفلین
سر پھر میں اس سے لا علم ہوں۔۔۔ کیا کسی ڈیل کے لئے چین نے لداخ پر قبضہ کیا۔۔۔ عالمی صف بندی سمجھ آ جائے تو آپ کو گیم سمجھ آ جائے گی۔۔۔ اگر آپ سیاسی لیڈروں کے پراپوگینڈے پر یقین کرنا چاہیں تو مرضی آپ کی۔۔۔۔

کامران خان صاحب تو کم و بیش ایک سال سے لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے راہ ہموار کی جائے۔

تسلیم کرنے کی کوئی وَجہ؟ اسرائِیل نے کیا تازہ کارنامہ کر دِکھایا؟

اسرائیل کو منظور کرو
یزید کو برا نہ کہو
عمران خان کے مدینے کی عزت کرو
چائنہ جو چاہے مسلمانوں کے ساتھ کرے کچھ نہ کہو
کشمیر کا اور طالبان کا حل بات چیت ہے

یہ سب اور بہت کچھ آخر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں
آپ مجھے مملکت خداداد پاکستان میں یہودی ریاست اسرائیل کا سفیر سمجھیں: کامران خان، عسکری لفافی
 
شمشاد

لائبریرین
یہ ہونا ہی ہے۔ جس دن سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا، پاکستان اسی دن اسرائیل کو تسلیم کر لے گا اور ایک اور ٹھپا لگ جائے گا "عربوں کی غلامی"
 
صرف اس فورم پر 73 فیصد پاکستانی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مخالف ہیں۔۔۔ باقی آبادی میں یہ شرع 90 فیصد سے زیادہ ہے۔۔۔ کوئی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ ایسا فیصلہ نہیں لے سکے گی
 
محمداحمد

لائبریرین
صرف اس فورم پر 73 فیصد پاکستانی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مخالف ہیں۔۔۔ باقی آبادی میں یہ شرع 90 فیصد سے زیادہ ہے۔۔۔ کوئی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ ایسا فیصلہ نہیں لے سکے گی

عوام کو کون پوچھتا ہے۔

اور پھر عوام کا ذہن بنانے کے لئے اتنا بڑا میڈیا جو موجود ہے۔
 
بابا-جی

محفلین
پاکستان اسرائیل کو تسلِیم کرنے کا تبھی سوچے گا جب سعودی عرب اور ترکی ایسا کر چُکے ہوں گے ورنہ تقریباً نا مُمکن امر ہے۔ مُشرف ایسا نہ کر سکا تو یہ کیا تیر مار لیں گے؟ کپتان نے موقف واضح کر دِیا کہ پہلے فلسطین کا مسئلہ حل کرواؤ اور اُنہیں مُطمئن کرو۔ یِہ موقف بالکل درست اور مبنی بر حقیقت ہے۔ اسرائیل نے کیا تیر مارا ہے کہ اُسے اچانک سے تسلیم کر لیا جائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
صرف اس فورم پر 73 فیصد پاکستانی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مخالف ہیں۔۔۔ باقی آبادی میں یہ شرع 90 فیصد سے زیادہ ہے۔۔۔ کوئی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ ایسا فیصلہ نہیں لے سکے گی
اگر حکومت یا اسٹیبلشمنٹ نے کوئی فیصلہ کر لیا تو عوام کی حیثیت بھیڑ بکری سے زیادہ نہیں ہو گی۔ وہ وہی کریں گے جو فیصلہ کر لیں گے۔
 
آورکزئی

محفلین
نیازی کو جس مشن یعنی گریٹر اسرائیل کے سلیکٹ کیا ہے۔۔۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔۔۔۔
لیکن جنہوں نے محترم رضوی مرحوم کا جنازہ دیکھا ہے ۔۔۔ تو بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے یہ ایجنٹس۔۔۔۔۔۔۔ وڈے وڈے ایجنٹس
 
آورکزئی

محفلین
پاکستان اسرائیل کو تسلِیم کرنے کا تبھی سوچے گا جب سعودی عرب اور ترکی ایسا کر چُکے ہوں گے ورنہ تقریباً نا مُمکن امر ہے۔ مُشرف ایسا نہ کر سکا تو یہ کیا تیر مار لیں گے؟ کپتان نے موقف واضح کر دِیا کہ پہلے فلسطین کا مسئلہ حل کرواؤ اور اُنہیں مُطمئن کرو۔ یِہ موقف بالکل درست اور مبنی بر حقیقت ہے۔ اسرائیل نے کیا تیر مارا ہے کہ اُسے اچانک سے تسلیم کر لیا جائے۔

سلمان سے خفیہ ملاقات ہوچکی ہے نیتن یاہو کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہ سب بینگن کی باتاں ہیں اور کچھ نہیں ۔ پاکستان کو اگر کسی چیز کی ضرورت ہے تو اس بات کی کہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائے ۔ یہ بینگن کی سب باتاں خود ہی بیٹھ جائیں گی ۔
 
Top