کیا غم ہے

ظفر احمد

محفلین
دوستو! ایک نیا سلسلہ شروع کرتے ہیں۔
کیا غم ہے۔ اپنی پریشانی شئیر کیجئے اور اپنا غم بھول جایئے۔
جس ساتھی کو کوئی بھی پریشانی ہو۔ جسے وہ اپنے محفل کے دوستو سے شیئر کرنا چاہتا ہے۔ تو دیر نہ کریں۔ اپنے دکھ بانٹیئے۔

مجھے آج صبح سے ٹینشن ہے کہ میرے مالک مکان نے گھر خالی کرنے کا کہ دیا ہے۔ مجھے دوسرا گھر تلاش کرنا ہے۔ ہو پھر شفٹ ہونا ہے۔
 

امن ایمان

محفلین
بہت اچھا ٹاپک شروع کیا ہے۔۔
آہ میرا غًم۔۔۔
دنیا مین اتنا غم ہے میرا غم کتنا کم ہے
لوگوں کا غم دیکھا تو مین اپنا غم بھول گیا ( یہ میں نہیں کہہ رہی ایک سانگ ہے)

میرا غم۔۔۔ کب میں ٹھیک ہوں گی :::::::::( اتنے سارے لوگوں نے جلدی ٹھیک ہونے کی دعا اور وش بھیجھی ہیں ان سب کو جواب کب دوں گی :((
اور اردو کے سارے الفا بیٹ ایک دوسرے سے اتنے دور دور کیوں ہیں :( اتنا سا لکھ کر سیدھے کے ساتھ ساتھ الٹا ہاتھ بھی درد کرنے لگ گیا ہے :((((
 

نبیل

تکنیکی معاون
ظفر، آپ اتنی ٹینشن کے باوجود اس محفل کو رونق بخش رہے ہیں، بہت شکریہ۔ اللہ تعالی آپ کی پریشانی دور فرمائے۔ کیا آپ کے مالک مکان کے پاس کوئی ٹھوس وجہ ہے جس کی بنا پر اس نے آپ کو یہ نوٹس دیا ہے؟
 

دوست

محفلین
اللہ کرے آپ جلد ٹھیک ہوں امن جی۔
اور ظفر بھائی افسوس ہوا یہ سن کر۔
خیر اللہ کرم کرے گا ایک در بند سو در کھلے۔
آپ پریشان نہ ہوں۔
دعا ہے آپ کو دوسرا مکان جلد مل جائے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
zafar نے کہا:
مجھے آج صبح سے ٹینشن ہے کہ میرے مالک مکان نے گھر خالی کرنے کا کہ دیا ہے۔ مجھے دوسرا گھر تلاش کرنا ہے۔ ہو پھر شفٹ ہونا ہے۔
بے فکر رہیں جناب۔ اللہ پاک نے کسی بہتر بندے کی قسمت میں آپ کے کرائے کو بطور رزق لکھ دیا ہوگا۔ بس اب اس رزق کے حق دار کی تلاش کرنا آپ کا کام ہے۔ حق دار کو حق پہنچانا بھی تو کارِثواب ہے نا
 

قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
میرا غم۔۔۔ کب میں ٹھیک ہوں گی :::::::::( اتنے سارے لوگوں نے جلدی ٹھیک ہونے کی دعا اور وش بھیجھی ہیں ان سب کو جواب کب دوں گی :((
اور اردو کے سارے الفا بیٹ ایک دوسرے سے اتنے دور دور کیوں ہیں :( اتنا سا لکھ کر سیدھے کے ساتھ ساتھ الٹا ہاتھ بھی درد کرنے لگ گیا ہے :((((
انشاء اللہ بہت جلد ہی آپ ٹھیک ٹھاک ہو جائیں گی۔ اب اپنے ہاتھ کی اپ ڈیٹڈ رپورٹ تو دیں پلیز کہ کہاں تک بحالی ہوئی؟
 

عبدالجبار

محفلین
ظفر بھائی نے بہت اچھا سلسہ شروع کیا ہے۔ یہ دیکھ کر مجھے ایک شعر یاد آگیا، سو عرض کرتا ہوں۔

غم بانٹنے کی چیز نہیں پھر بھی دوستو!
اِک دوسرے کے حال سے واقف رہا کرو​
 

ظفر احمد

محفلین
دوستوں میرا مکان ک مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

صحیح کہا ہے۔ کہ جب ایک در بند ہوتا ہے تو دوسرا کھل جاتا ہے۔ میں نے نیا مکان خرید لیا ہے۔ پہلے میں کرائے پر تھا اب اللہ نے مجھے اپنا مکان دے دیا ہے۔
 

تیشہ

محفلین
ادھر کیا بانٹ رہا ہے بھلا غم ؟ :roll:
غم بھی بانٹنے کی چیز ہے کوئی ؟ :roll:

اک غم ہی اپنا رہ جاتا ہے اپنے پاس بندہ کے،
اب اسکو بھی بانٹ لو دوسروں کے ساتھ تو باقی کیا رہ جاتا ہے بھئی ؟ :p :D

غم باٹنے کی چیز نہیں ہوتی ، :chalo:
 

دوست

محفلین
ویسے بات تو ٹھیک ہے بانٹنی خوشیاں چاہیں۔
لیکن غم بھی بانٹ لیا جائے تو مضائقہ نہیں۔
 

ظفر احمد

محفلین
بوچھی نے کہا:
ادھر کیا بانٹ رہا ہے بھلا غم ؟ :roll:
غم بھی بانٹنے کی چیز ہے کوئی ؟ :roll:

اک غم ہی اپنا رہ جاتا ہے اپنے پاس بندہ کے،
اب اسکو بھی بانٹ لو دوسروں کے ساتھ تو باقی کیا رہ جاتا ہے بھئی ؟ :p :D

غم باٹنے کی چیز نہیں ہوتی ، :chalo:

خوشی میں تو سب ساتھ ہوتے ہیں ۔ غم میں سب سا تھ چھوڑ جاتے ہیں۔ ایسے میں ہی اپنے اچھے دوست ہی یاد آتے ہیں غم بانٹنے کے لئے۔ اگر غم بانٹنے والا نہ ہو توانسان گھٹ گھٹ کر مر جائے۔
 

تیشہ

محفلین
واہ رے ظفر بھیا بہت خوب ، یہ بات تو آپکو اس ٹاپک کو کھولتے وقت سوچنی چاہئیے تھی ۔

عمدہ ،


:chalo:
 

شمشاد

لائبریرین
اب بھی کچھ نہیں بگڑا، وہ کہتے ہیں ناں کہ “ صبح کا بھولا شام کو گھر آ جائے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔
 
Top