کیا عمیرہ احمد بانو قدسیہ سے بہتر لکھاری ہیں؟

یاز

محفلین
یاز پائن سچی سچی دسنا 2008 اچ تُسی اے مراسلہ وارث پائن دے کن اچ پوکھیا سی ناں ؟
حیران کن۔ یعنی ہم بھی شاید کچھ ایسا ہی کہتے، لیکن یقیناً بہت ہی خام الفاظ میں۔
ویسے مجھے تو ہنسی آ رہی ہے کہ یہ کیسا موازنہ ہے۔ جیسے حال ہی میں سٹیون سمتھ اور شاداب خان کا موازنہ بھی دیکھنے کو ملا ہے۔
 
موازنے کا تو پتا نہیں لیکن مجھے جدید لکھاریوں میں سمیرا حمید اور نمرہ احمد پسند ہیں اور میرا خیال ہے کہ ہمیشہ موازنہ یا کسی کی جگہ لینا ضروری نہیں بھی ہوتا.
 
ام اویس

محفلین
بہت دنوں بعد ۔۔۔ کل مئی 2018 کے خواتین ڈائجسٹ میں سمیرا حمید کا مکمل ناول “ٹیولپ “ پڑھا ۔ دوبارہ پڑھنے کو دل چاہ رہا ہے ۔ کچھ خاص ہے اس میں
 
فہیم

لائبریرین
10 سال پہلے تک تو عمیرہ احمد بالکل ناک آؤٹ تھیں۔
ابھی ان کی ریٹنگ میں کوئی بہتری آئی یا پھر ان کی جگہ بقول وارث بھائی کوئی دوسری مصنفہ لے چکی ہیں :)
 
یاز

محفلین
دونوں ہی ڈائجسٹی کہانیاں لکھنے والے لکھاری ہیں، جن کی سنجیدہ اردو ادب میں زیادہ جگہ نہیں ہے۔ نیز محی الدین نواب صاحب کی بہت سی کہانیاں شدید بور ہوا کرتی تھیں، یعنی نہ ادب، نہ سسپنس۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
بلکل نہیں۔ ایم اے راحت کےکریڈٹ پر کئی شاندار ناول اور طویل سلسلے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف کچھ بھی نہیں۔
ایم اے راحت صاحب کا طویل ناول صدیوں کا بیٹا پورا پڑھا تھا۔ ابتدا انتہائی شاندار تھی، لیکن کچھ آگے چل کے ناول کافی عجیب، یکسانیت کا شکار اور مضحکہ خیز سا ہو گیا تھا۔
اس کے علاوہ ان کے کچھ ناولوں کی کافی تعریف سنی ہے، لیکن پڑھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔
 
شہزاد وحید

آپ نروان کی تلاش پڑھویا پھر پائل یا پھر طالوت یا پھر نیتیکا۔ فہرست لمبی ہے۔
 
طالوت کا پہلا حصہ پڑھا تھا۔ یہ وہی جن والا ناول ہے نا؟
یہ واقعی دلچسپ اور ہلکا پھلکا ناول تھا۔

ایم اے راحت کا "کالا جادو" اور "طالوت" اچھے ناول ہیں۔
 
یاز

محفلین
کیا کسی نے جاسوسی ڈائجسٹ میں چھپنے والا طویل سلسلے وار ناول شکاری پڑھا ہے؟
 
آخری تدوین:
Top