کیا عمیرہ احمد بانو قدسیہ سے بہتر لکھاری ہیں؟

آبی ٹوکول

محفلین
مقابلہ مین نے تھوڑی نا کیا تھا میں نے تو بس اکیلی عمیرہ کو سپورٹ کیا تھا :hatoff: :)
یہاں لفظ مقابلہ لڑی کہ عنوان کی وضاحت ہے نہ کہ‌ آپ کے رپلائی ۔ ۔ ۔ آپ کہ رپلائی کہ جس حصے کا جواب مقصود تھا اس کو میں نے سرخ رنگ سے نمایاں کردیا تھا یعنی بانو کہ لکھے میں اشفاق احمد مرحوم کی مدد شامل ہوتی ہوگئ یا ۔ ۔ ۔؟
 
باذوق

محفلین
بانو قدسیہ کے بارے میں ادب کے کسی بھی ناقد یا تبصرہ نگار سے پوچھ لیں، وہ ایک تعریفی پیراگراف تو ضرور لکھے گا۔

عمیرہ احمد کو اردو دنیا کے کتنے معتبر ادیب و ناقد جانتے ہیں؟ زیک نے جو "ڈائجسٹی لیول" کی ترکیب سجھائی وہ بہت موزوں ہے۔ ایسی تو بہت سی خاتون قلمکارائیں ہیں جنہوں نے ڈائجسٹوں کے سہارے قبولیت عام حاصل کی ہے۔ لیکن کیا ان کی تخلیقات مستقبل میں کلاسیکی ادب کے زمرے میں شمار ہو سکیں گی؟

مقبول عام تفریحی ادب کی اہمیت سے انکار نہیں لیکن بہرحال زندہ رہنے والا ادب ، سنجیدہ ادب ہی ہوگا (بااستثنائے ابن صفی کا جاسوسی ادب ۔۔۔ کہ وہ تفریحی ادب ہوتے ہوئے بھی انٹیلکچویل سطح کا تھا)۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
بانو قدسیہ کے بارے میں ادب کے کسی بھی ناقد یا تبصرہ نگار سے پوچھ لیں، وہ ایک تعریفی پیراگراف تو ضرور لکھے گا۔
۔
بھائی اگر آپ کا یہ جملہ ایسے ہوتا کہ ۔ ۔وہ ایک تعریفی پیرا گراف ہی لکھے گا ۔ ۔ ۔ ۔تو زیادہ مزہ نہ آتا ۔ ۔؟
 
باذوق

محفلین
بھائی اگر آپ کا یہ جملہ ایسے ہوتا کہ ۔ ۔وہ ایک تعریفی پیرا گراف ہی لکھے گا ۔ ۔ ۔ ۔تو زیادہ مزہ نہ آتا ۔ ۔؟
میں نے آپ جیسا ہی فقرہ لکھا تھا ۔۔۔۔۔ :)
مگر پھر یہ فیصلہ کُن بات ہو جاتی۔
میں نے کافی افسانے لکھے ہیں اور اس رسالے میں بھی شائع ہوا ہوں جس میں عمیرہ احمد شائع ہوتی رہی ہیں ۔۔۔ مگر ۔۔۔ بہرحال میں خود کو اس درجہ پر قطعاً نہیں سمجھتا جہاں سے اردو ادب کے معتبر ناقدین / تبصرہ نگاران کی نمائیندگی کر سکوں۔
اردو کے کچھ معتبر نقاد ایسے بھی ہیں (معذرت کہ نام نہیں لوں گا ۔۔۔ سخن ور حضرات خود سمجھ سکتے ہیں) جنہوں نے بانو قدسیہ کی تخلیقات پر "اچھی خاصی" خامہ فرسائی کی ہے۔

لہذا ۔۔۔ میں نے یوں لکھا :
وہ ایک تعریفی پیراگراف تو ضرور لکھے گا۔
جس کو بانو قدسیہ کے تئیں آپ میری خوش گمانی کہہ سکتے ہیں۔ جبکہ یہ بالکل بھی ضروری نہیں ہے کہ
اردو ادب کا ہر ناقد یا تبصرہ نگار بانو قدسیہ کی افسانہ/ناول نگاری پر ایک تعریفی پیرا گراف ہی لکھے گا۔
 
طالوت

محفلین
برسبیل تذکرہ ۔۔۔۔
ون اردو فورم کے ذمہ داران واقعی قابلِ تعریف ہیں کہ بانو قدسیہ اور عمیرہ احمد کے ناولوں کو ڈاؤن لوڈنگ کے لیے مہیا کرتے ہوئے مطالعے کی سہولت دے رکھی ہے :

بانو قدسیہ کے ناول
عمیرہ احمد کے ناول

مگر انھیں پڑھنے کے لیے ون اردو کا رکن ہونا ضروری ہے جبکہ میرے خیال میں "علم و ادب" میں کسی قسم کی پابندی (کم از کم پڑھنے کی حد تک) ہر گز مناسب نہیں چاہے وہ اردو محفل ہی کیوں نہ ہو ۔۔۔
وسلام
 
آبی ٹوکول

محفلین
میں نے کافی افسانے لکھے ہیں اور اس رسالے میں بھی شائع ہوا ہوں جس میں عمیرہ احمد شائع ہوتی رہی ہیں ۔۔۔ مگر ۔۔۔ بہرحال میں خود کو اس درجہ پر قطعاً نہیں سمجھتا جہاں سے اردو ادب کے معتبر ناقدین / تبصرہ نگاران کی نمائیندگی کر سکوں۔
[/color]
بہت خوب تو گویا آپ افسانہ نگار بھی ہیں یہ تو میرے لیے کسی نیوز سے کم نہیں تب ہی میں کہوں کہ آپ نے اتنا عمدہ تبصرہ کیسے کرلیا بانو آپا اور عمیرہ احمد پر زبر10
 
باذوق

محفلین
مگر انھیں پڑھنے کے لیے ون اردو کا رکن ہونا ضروری ہے جبکہ میرے خیال میں "علم و ادب" میں کسی قسم کی پابندی (کم از کم پڑھنے کی حد تک) ہر گز مناسب نہیں چاہے وہ اردو محفل ہی کیوں نہ ہو ۔۔۔
وسلام
بھائی ! میں بھی آپ کی تائید کرتا ہوں اور اس کو سو فیصد ظلم سے تعبیر کرتا ہوں۔
میرا خیال ہے کچھ ذمہ دارانِ محفل کو اپنے اثر و رسوخ سے کام لے وَن اردو احباب کو سمجھانے / منانے کی کوشش کرنا چاہئے۔
سخن وَر صاحب بطور خاص توجہ فرمائیں :)
 
فرخ منظور

لائبریرین

میرا خیال ہے رکن بننے میں کوئی فیس تو وصول نہیں کی جاتی لہٰذا رکن بننے میں‌ کیا ہرج ہے :)
 
زونی

محفلین
زونی تمہارے راجہ گدھ کے اقتباس والے دھاگے میں‌ کر تو دیا تھا - اگر مزید کوئی بات رہ گئی ہے تو ضرور پوچھو- :)

جی بلکل کر دیا تھا ، مزید کونسی بات رہ گئی ھے یہ تو آپ ہی بتا سکتے ہیں :grin:

فرخ بھائی آپ کو کونسا مصنف/ مصنفہ پسند ہیں فکشن میں ؟
 
فرخ منظور

لائبریرین
جی بلکل کر دیا تھا ، مزید کونسی بات رہ گئی ھے یہ تو آپ ہی بتا سکتے ہیں :grin:

فرخ بھائی آپ کو کونسا مصنف/ مصنفہ پسند ہیں فکشن میں ؟

ممتاز مفتی، سعادت حسن منٹو، غلام عباس انہیں میں کبھی بھی کہیں بھی پڑھ سکتا ہوں - :)
 
زونی

محفلین
مگر انھیں پڑھنے کے لیے ون اردو کا رکن ہونا ضروری ہے جبکہ میرے خیال میں "علم و ادب" میں کسی قسم کی پابندی (کم از کم پڑھنے کی حد تک) ہر گز مناسب نہیں چاہے وہ اردو محفل ہی کیوں نہ ہو ۔۔۔
وسلام

تو ظہیر بھائی آپ ون اردو کی رکنیت کیوں نہیں اختیار کر لیتے ، ایسی پابندی تو تقریباً ہر سائیٹ پر ھے :)
 
طالوت

محفلین
میرا خیال ہے رکن بننے میں کوئی فیس تو وصول نہیں کی جاتی لہٰذا رکن بننے میں‌ کیا ہرج ہے :)
بالکل ٹھیک لیکن اس طرح سے ہر فورم کی رکنیت کے بعد ان سے انصاف کرنا ممکن نہیں رہتا۔۔

تو ظہیر بھائی آپ ون اردو کی رکنیت کیوں نہیں اختیار کر لیتے ، ایسی پابندی تو تقریباً ہر سائیٹ پر ھے :)
جی میں ون اردو کی رکنیت باقاعدہ درخواست دے کر کینسل کروا چکا ہوں :) کہانی لمبی ہے پھر کبھی ۔۔۔
وسلام
 
یاز پائن سچی سچی دسنا 2008 اچ تُسی اے مراسلہ وارث پائن دے کن اچ پوکھیا سی ناں ؟

عمیرہ احمد فقط رضیہ بٹ یا انکی قبیل کے لیول کی مصنفہ ہیں، میں نے انکا ایک آدھ ناول پڑھنے کی کوشش کی تھی لیکن نہ پڑھ سکا۔ بانو قدسیہ نے اگر صرف "راجہ گدھ" ہی لکھا ہوتا تو وہ انہیں دنیائے اردو میں حیاتِ جاوید دینے کے لیے کافی تھا۔ اردو کا دامن اچھے ناولوں سے ویسے ہی تہی ہے اور عمیرہ احمد کلاس اسکے معیار کو مزید کم کر رہی ہے۔ آج سے ایک نسل پیچھے چلے جائیں تو رضیہ بٹ کا عروج تھا اور اب کوئی شاید انھیں پوچھتا بھی نہیں، اس سے پہلی نسلوں میں ایسے ہی لکھاری تھی جو "ماس پروڈکشن" کا کام کرتے رہے اور "سطحی جذباتیت" کو چھیڑ کر بزعم خود "فلسفہ" لکھتے رہے۔ میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ اگلے بیس پچیس سالوں میں عمیرہ احمد کی جگہ کوئی اور مصنفہ لے چکی ہوگی جبکہ بانو قدسیہ کا مقام مستقل ہے۔

نہ جانے کیوں فرخ صاحب نے یہ موازنہ شروع کیا ہے وگرنہ بانو قدسیہ اور عمیرہ احمد کے درمیان بیسیوں اچھی لکھنے والی ہیں!
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
اب یہ پرانی لڑی اوپر آ گئی ہے تو میرا تو یہ خیال ہے کہ بانو قدسیہ اشفاق احمد سے بہتر لکھتی تھیں۔
 
اب یہ پرانی لڑی اوپر آ گئی ہے تو میرا تو یہ خیال ہے کہ بانو قدسیہ اشفاق احمد سے بہتر لکھتی تھیں۔

اگرچہ ہمارا متفق ہونا- کوئی اتنی اہمیت والی بات نہیں لیکن ادارہ آپ کی بات کی تائید کرتا ہے
شائد میں آپ سے اس بات پرشدید اختلاف کرتا البتہ ابتدائی سوال سے متفق ہی رہتا-
اگلے دنوں میں مزید پُرانی لڑیاں بھی اوپر آنے والی ہیں-
 
Top