کیا عمران کا قتل ہوا؟

تفسیر

محفلین
.


کیا آپ کے پاس اس کا جواب ہے یا آپ کو اس کیس کو حل کرنے کے لیے اور اشارے چاہیں۔

ایک آدمی نے خالد پر حملہ کیا۔ خالد نے اپنی پستول نکالی اور ایک آدمی کو جان سے مار دیا۔
یہ ظاہراً استحقاق حفاظت خود (self defence ) ہے ۔ لیکن اُس پر مقدمہ چلا؟
کیوں؟

.
 

ظفری

لائبریرین
ایک آدمی نے خالد پر حملہ کیا ۔ بات سمجھ آتی ہے ۔ خالد نے حفظِ ماتقدم کے تحت اپنی پستول نکالی ۔ یہ بات بھی سمجھ آتی ہے ۔ خالد نے“ ایک آدمی “ کو جان سے مار دیا یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ آیا ۔۔ وہ مرنے والا آدمی حملہ کرنے والا تھا یا کوئی اور ۔۔۔ ؟
 

تفسیر

محفلین
ظفری نے کہا:
ایک آدمی نے خالد پر حملہ کیا ۔ بات سمجھ آتی ہے ۔ خالد نے حفظِ ماتقدم کے تحت اپنی پستول نکالی ۔ یہ بات بھی سمجھ آتی ہے ۔ خالد نے“ ایک آدمی “ کو جان سے مار دیا یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ آیا ۔۔ وہ مرنے والا آدمی حملہ کرنے والا تھا یا کوئی اور ۔۔۔ ؟

مرنے والا حملہ کرنے والا تھا۔
 

بدتمیز

محفلین
اگر خالد صاحب پاکستان میں تھے تب تو مقدمہ ان پر ہی چلنا چاہئے کہ وہ بچ کیوں گئے۔ وہاں قانون کی یہی حالت ہے۔ :twisted:
 

پاکستانی

محفلین
بدتمیز نے کہا:
اگر خالد صاحب پاکستان میں تھے تب تو مقدمہ ان پر ہی چلنا چاہئے کہ وہ بچ کیوں گئے۔ وہاں قانون کی یہی حالت ہے۔ :twisted:

پاکستان کے حوالے سے تو آپ کی بات درست ہے اگر یہ صاحب کہیں اور تھے تو پھر سوچنے والی بات ہے۔
 

تفسیر

محفلین


اشارہ


1۔ مقتول ایک پروفیشنل ہٹ مین تھا اور کیسی نے اس کو خالد کو قتل کرنے کے لیے ملازم کیا تھا۔

 

حجاب

محفلین
قتل سلیف ڈیفینس میں کیا جائے یا ارادتاً قتل تو قتل ہے ۔اس لیئے پرچہ بھی کٹے گا مقدمہ بھی چلے گا سزا بھی ہوگی مگر حالات و واقعات کے پیشِ نظر کم سزا ہوگی ۔
بات ہو رہی ہے اوپر پاکستان کے حوالے سے تو پاکستان اب پہلے والا پاکستان نہیں ہے اب یہاں جو قتل کرتا ہے وہ باہر ہوتا ہے اور مقتول کے ورثاء اندر۔
پاکستان سے باہر تو چھوٹی چھوٹی باتوں پر سزا ہوتی ہے مقدمہ کیا جاتا ہے پاکستان میں ایسا کچھ نہیں ہوتا ۔
 

تفسیر

محفلین
.

حجاب صحیح ہیں۔

Thanks.gif


تشریح:
خالد کو کافی مالی پرابلم تھے۔اس نے خود قاتل کو اپنے قتل کے لئے کانٹریکٹ دیا تھا۔ لیکن آخری موقع پر chickened out۔
اور اپنی جان بچانے کے لیئے اپنے hit man کو self-defense میں ماردیا۔


.
 

تفسیر

محفلین
عمران ایک تحقیقاتی رپورٹرتھا۔ جس کے کئی دشمن تھے۔ عمران ایک اسلحہ بنانے والی کمپنی کی تحقیقات کر رہا تھا۔جب وہ اچانک ہارٹ اٹیک سے اپنے اپارٹمنٹ میں مرگیا۔ تو پولیس کو شبہ ہوا ۔بلڈنگ کے سیکوریٹی ٹیپ پر ہمیشہ صرف ایک شخص اپارٹمنٹ سے نکلتے نظر آیا.۔ وہ اسلحہ بنانے والی کمپنی کا نیا ملازم جاوید ہے۔ اپارٹمنٹ میں صرف عمران کے فنگر پرنٹ ملتے ہیں۔


آپ کے خیال میں یہاں کیا ہوا؟ اورکیسے ؟
 
Top