تعارف کیا ضروری ہے کہ تُجھ سی ہی نظر آؤں میں

محمل ابراہیم

لائبریرین
السلام علیکم

میرا تعلق ہندوستان کے صوبے اُتر پردیش سے ہے۔مجھے بچپن سے اُردو اور اہل اُردو سے والہانہ انسیت رہی ہے ۔میں نے انٹر سائنس سے کیا اور بہ فضل خدا ہر درجات میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔مگر اُردو کی محبت نے بی اے کرنے پر مجبور کر دیا،اس وقت میں بی اے سال آخر کی طالبہ ہوں ۔میں نے انٹر فائنل کے بعد ہی ٹیچنگ جوائن کر لی میں ایک پرائیویٹ اسکول میں سائنس ٹیچر ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔
اکثر و بیشتر گوگل پر اُردو غزلیں اور تحریریں پڑھتی رہتی تھی مجھے کسی ایسی جگہ،کسی ایسے اُستاد کی تلاش تھی جو میری رہنمائی کر سکے میں اُردو کے لئے کوئی عظیم کارنامہ انجام دینا چاہتی ہوں۔۔۔۔اور خدا کا کرم کہ اچانک ایک روز غزل پڑھتے ہوئے مجھے ایک باکس کے اوپر لکھا ہوا ملا_____

" یہاں اپنا تبصرہ لکھیں"

دل خوش ہو گیا۔۔۔۔۔۔میری برسوں کی چاہت کو مسکن ملا۔اب میں اُردو محفل میں اپنی شاعری ارسال کرتی ہوں اور اصلاح و رہنمائی حاصل کرتی ہوں۔

شاعری کا فن (جسے ابھی کمال بخشنا ہے) مجھے ورثے میں ملا۔میرے والد صاحب اچھی شاعری کرتے تھے اُن کا تخلص سحؔر تھا۔۔۔۔۔مگر دیگر کام کاج اور مصروفیات نے اُنہیں اپنی طرف متوجہ کر لیا اب وہ اسکول چلاتے ہیں شاعری کا شوق بہت پیچھے رہ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ ساری باتیں مجھے اُن کی ڈائری سے پتہ چلیں۔میں نے سوچا میرے والد صاحب جو کام مکمل نہ کر سکے وہ میں کروں اور میں نے ان کا تخلص چرا لیا۔
اب لوگ مجھے سحؔر کے نام سے جانتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

یہ مجھ خاکسار کا اِنتساب ہے اُردو کے نام؎

پائی ہے نغمگی یہ اُردو تری بدولت
دامانِ دل سے میرے اٹھتی ہے تیری نکہت

آداب میں نے سیکھا ہے تُجھ سے گفتگو کا
طرزِ وفا ہے سیکھی،سیکھی ہے تُجھ سے چاہت

تیرے حسین رخ کا تھا میؔر بھی دیوانہ
غالؔب نے تیرے دم سے پائی جہاں میں شہرت

ہر عہد میں دیوانے ہوں گے تمہارے پیدا
ہر عہد میں تمہاری قائم رہےگی عظمت

تیری ہر اِک ادا نے دِیوانہ کر دیا ہے
قربان جاؤں تُجھ پر واروں میں اپنی دولت

اُردو بغیر تیرے گُمنام زِندگی تھی
مجھ کو سحؔر بناکر بخشی ہے تو نے شہرت
 
آخری تدوین:
خوش آمدید۔ بہت خوشی ہوتی ہے جب ہندوستان سے اچھی اردو لکھنے والے نوجوان سامنے آتے ہیں۔ افسوس کہ انقلابِ زمانہ اردو کو (یا کم از کم اس کے رسم الخط کو ہی) اس کی جنم بھومی سے ہی دیس نکالا دینے کے درپئے ہے۔ ویسے تو پاکستان میں بھی نئی نسل میں اردو کے عمومی حالات کچھ خاص حوصلہ افزا نہیں، ان لوگوں میں بھی نہیں جو اردو ادب کی محبت کا دم بھرتے ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ اردو ادب کے نام سے موسوم فیس بک صفحات پر املا کی اتنی فاش غلطیاں نظر آتی ہیں کہ بس دل خون کے آنسو بہاتا ہے (یا کبھی کبھار خون کے گھونٹ پی بھی خاموشی پر اکتفاء کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے :)

ہمارے جدِ امجد بھی یوپی سے ہی تھے، شاہجہاں پور سے ہجرت کرکے کراچی میں آباد ہوئے۔ تاہم ان کے زمانے میں یوپی واقعی یوپی ہی تھا، اب تو الف پ ہوگیا ہے :)
یوپی میں کہاں سے ہیں آپ؟
 
شمشاد

لائبریرین
محمل ابراہیم اردو محفل میں خوش آمدید۔

آپ اردو سے اتنی محبت رکھتی ہیں اور پڑھاتی آپ سائنس ہیں۔

مجھے پوری امید ہے کہ یہاں آپ کا شوق بااحسن و خوبی پورا ہو گا اور یہیں پر آپ کو اساتذہ کا بھرپور تعاون حاصل رہے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
Welcome.jpg
 
بہت شکریہ سر۔۔۔۔
میں یو پی میں مئو ضلع سے ہوں۔میرے والد صاحب کی اعلیٰ تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ہوئی۔میری پیدائش بھی وہیں کی ہے میں کوئی تین یا چار سال کی رہی ہوؤنگی جب ہم وہاں سے اپنے آبائی مقام مئو ضلع میں شفٹ ہوئے۔

صحیح فرمایا سر آپ نے ہمارے یہاں اُردو کے ساتھ بہت نا انصافی ہوتی ہے ۔ہمارے مسلم بھائی بہن بھی اُردو سے خاص لگاؤ نہیں رکھتے سو میں دس فی صد ہی اُردو اچھی طرح سمجھتے ہوں گے۔
عام لوگوں کا ذکر تو ایک طرف یہاں کے اساتذہ بھی اسی کیٹیگری میں آتے ہیں میں جس کالج سے وابستہ ہوں وہاں دو سال تک اُردو کے کوئی ٹیچر oppointed ہی نہیں تھے۔complain کے بعد ایک ٹیچر آئے مگر وہ مجھے بھائے نہیں ______مجھے یاد آتا ہے میر کا ایک شعر جس کی میں نے تشریح سر سے دریافت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انہوں نے جو مجھے جواب دیا میں کبھی اپنے شاگرد کو نہیں دے سکتی۔
جواب تھا ۔۔۔۔۔ تشریح اپنے گھر سے بتاؤں؟؟
 
محمل ابراہیم

لائبریرین
محمل ابراہیم اردو محفل میں خوش آمدید۔

آپ اردو سے اتنی محبت رکھتی ہیں اور پڑھاتی آپ سائنس ہیں۔

مجھے پوری امید ہے کہ یہاں آپ کا شوق بااحسن و خوبی پورا ہو گا اور یہیں پر آپ کو اساتذہ کا بھرپور تعاون حاصل رہے گا۔

سائنس ہی نہیں سر ۔۔۔۔۔میں تو بانسری ہوں جسے جو دھن بجانی ہے بجا لے مگر physics اور math کو چھوڑ کر ۔مجھے دو میں دو جوڑنا بھی پسند نہیں۔
انٹر میں اُردو ایڈیشنل سبجیکٹ کے طور پر پڑھایا کرتی تھی۔ اس سال میں نے اُردو کی ایک کلاس مانگی ہے ۔۔۔۔۔میں اُردو کے لئے ہی بنی ہوں سر مجھے یہی لگتا ہے۔
 
محمل ابراہیم

لائبریرین
محمل ابراہیم اردو محفل میں خوش آمدید۔

آپ اردو سے اتنی محبت رکھتی ہیں اور پڑھاتی آپ سائنس ہیں۔

مجھے پوری امید ہے کہ یہاں آپ کا شوق بااحسن و خوبی پورا ہو گا اور یہیں پر آپ کو اساتذہ کا بھرپور تعاون حاصل رہے گا۔

جی سر بیشک یہاں ہر ایک رُکن بہت مخلص ہے ۔بھر پور تعاون حاصل ہو رہا ہے مجھے۔جب میں نے پہلی بار یہاں اپنا پیغام ارسال کیا تو بہت ڈر رہی تھی پتہ نہیں کیا reaction ہوگا اساتذہ کا مگر سب نے بہت مشفقانہ برتاؤ کیا۔
یہ پلیٹ فارم مجھے بہت پسند آیا۔
 
الف عین

لائبریرین
اچھا لگا بٹیا تمہارے بارے میں جان کر۔ لیکن یہ تعجب ہوا کہ جب اردو سے اتنی دل چسپی تھی تو اپنے نام کو کس طرح مُہمل قبول کر لیا؟
 
محمل ابراہیم

لائبریرین
اچھا لگا بٹیا تمہارے بارے میں جان کر۔ لیکن یہ تعجب ہوا کہ جب اردو سے اتنی دل چسپی تھی تو اپنے نام کو کس طرح مُہمل قبول کر لیا؟

شکریہ سر

وہ دراصل میں محمل ہی پہلے لکھی تھی ۔۔۔۔لیکن میں نے سوچا کہ اس کے معنی اونٹ پر باندھی جانے والی ایک قسم کی ڈولی، ہودہ وغیرہ کے آتے ہیں۔۔۔۔مجھے اس نام کی معنی ذرا جچے نہیں پھر میں نے سوچا ہو سکتا ہے نمرہ احمد نے اپنی ناول کی ہیروئن کا نام مہمل لکھا ہو مجھے مہمل کے معنی نہیں پتہ تھے اور میں نے لغت میں دیکھنا بھی ضروری نہیں سمجھا۔۔۔۔یہیں مجھ سے غلطی ہوئی۔آئندہ ان شاء اللہ تعالیٰ اس طرح کی جلد بازی سے گریز کرونگی۔۔۔۔

ویسے میرا نام درخشاں ہے۔
 
Top