کیا بحر موجود ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

محمد نعمان

محفلین
محترم احباب فن و اساتذہ کرام !
ایک شعر پیش خدمت ہے : یہ معلوم نہیں کہ یہ شعر ہے بھی کہ نہیں۔۔۔۔

وہ ناتوانی کہ کبھی چل کے خود گیا نہ گیا
مگر وہ شوق کہ پھر بھی کبھی رہا نہ گیا


کیا اس کی کوئی بحر بنتی ہے۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟
اگر نہیں تو اس کی قریب ترین بحر کیا ہے؟
کرم فرمائیے۔۔۔
دعا گو
 

محمد وارث

لائبریرین
نعمان بحر بنتی ہے، دوسرا مصرع تو مکمل وزن میں ہے، پہلے مصرعے میں تھوڑی سی سرجری کی ضرورت ہے اور وہ بھی وزن میں آ جائے گا، اسکی بحر مجتث بنے گی:

مُفاعِلُن فَعِلاتُن مُفاعِلُن فَعلُن (یا فَعِلُن وغیرہ)

مگر وہ شو - مفاعلن
ق کہ پھر بھی - فعلاتن
کبھی رہا - مفاعلن
نہ گیا - فعِلن

اور اس مصرعے میں بحر کے ساتھ ساتھ بات بھی بنتی ہے :) لیکن بھائی یہ پہلے مصرعے میں "گیا نہ گیا" کیا ہے۔
 

محمد نعمان

محفلین
بہت شکریہ وارث بھائی۔۔۔۔
بھائی بات بن جائے تو اور کیا چاہیئے۔۔۔۔۔
مگر بات تب ہی بنے گی نا جب پوری غزل بحر میں آ جائے گی۔۔۔
ویسے گیا نہ گیا کو میں نے جایا نہ گیا کے طور پر باندھا تھا اپنی کم عقلی کے باوصف۔۔۔۔
ایک اور سوال کم فہمی کہ کیا اس بحر کے کسی رکن کی کسی شعر یا مصرعے میں کچھ تبدیلی کی بھی اجازت ہے یا نہیں اس مخصوص بحر میں رہتے ہوئے۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

محمد نعمان

محفلین
بھائی اگر عنایت ہو تو خوشی ہو گی کہ اس بحر کو کھل کے سمجھا دیجیئے کہ میرے ساتھ ساتھ اوروں کا بھی بھلا ہو جائے۔۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
نعمان، اس بحر میں صرف آخری رکن میں تبدیلیوں کی اجازت ہے، پہلے تین اراکین میں نہیں۔

میں اسے اشاری نظام میں بھی لکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

مُفَاعِلُن - 2121
فَعِلاتُن - 2211
مُفَاعِلُن - 2121
فَعلُن - 22

اب اس آخری 'فعلن' کی جگہ مندرجہ ذیل تین رکن بھی آ سکتے ہیں:

فعلان - 122
فَعِلُن - 211
فَعِلان - 1211

یوں اس بحر میں یہ چار وزن اکھٹے ہو سکتے ہیں اور کوئی بھی مصرع یا شعر ان میں سے کسی بھی وزن میں آ سکتا ہے اور وہ باوزن شمار ہوگا:

مُفَاعِلُن فَعِلاتُن مُفَاعِلُن فَعلُن
مُفَاعِلُن فَعِلاتُن مُفَاعِلُن فَعلان
مُفَاعِلُن فَعِلاتُن مُفَاعِلُن فَعِلُن
مُفَاعِلُن فَعِلاتُن مُفَاعِلُن فَعِلان

رہی آپ کے مصرعے کی بات تو 'گیا نہ گیا' یا 'جایا نہ گیا' سے بات نہیں بن رہی :)

یوں دیکھیے گا

یہ ناتوانی کہ ہم سے کبھی چلا نہ گیا
مگر وہ شوق کہ پھر بھی کبھی رہا نہ گیا

 

محمد نعمان

محفلین
وارث بھائی مجھے اراکین کے نام سے تو سمجھ ہی نہیں آتی ذہن میں بات تب ہی بیٹھتی ہے جب آپ اشاری نظام سے بات سمجھاتے ہیں اسی لیے یہ کرم فرمایا کریںکہ حسابی الفاظ میں بھی اراکین کی تشریح کر دیا کریں۔۔۔۔
 

محمد نعمان

محفلین
بہت مہربانی عبداللہ بھائی۔۔۔۔۔۔
ابھی تو پوری غزل پہ کام جاری ہے دعا فرمائیے کہ غزل مکمل ہو جائے اور پھر اسے یہاں اساتذہ کو دکھاؤں تاکہ اسے اور نکھاریں۔۔۔۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت خوب نعمان بھائی آپ تو ہم سے بھی آگے نکل رہے ہیں ارے بھائی ہمیں بھی ساتھ رکھے اکیلے اکیلے کہاں چلے جا رہے ہو بہت خوب اچھا سلسلہ جا رہا ہے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مُفَاعِلُن ۔فَعِلاتُن -مُفَاعِلُن -فَعلُن

اس بحر کا ایک وزن یہ ہے ۔ اشاری نظام میں کچھ اس طرح ہو گا

2121 ۔ 2211 ۔2121 ۔ 22

اوپر والے اراکین کا اشاری نظام اس طرح ہے

اب دوسرے وزن کی طرف آتے ہیں


مُفَاعِلُن ۔فَعِلاتُن -مُفَاعِلُن۔فَعلان
اشاری نظام
2121 ۔ 2211 ۔2121 ۔ 22 1


تیسرا وزن
مُفَاعِلُن فَعِلاتُن مُفَاعِلُن فَعِلُن
اشاری نظام
2121 ۔ 2211 ۔2121 ۔ 211
وزن چہارم
مُفَاعِلُن فَعِلاتُن مُفَاعِلُن فَعِلان
اشاری نظام

2121 ۔ 2211 ۔2121 ۔ 1211

سر میری اصلاح فرمائیں میں نےٹھیک لکھا ہے نا
 

محمد نعمان

محفلین
بہت بہت شکریہ خرم بھیا۔۔۔اور آپ کو چھوڑ کے میں کہاں جا سکتا ہوں۔۔۔۔۔
یہ میری دوسری غزل ہے جو میں محفل پر پیش کر رہا ہوں اور یہ قسمت کی بات ہے کہ اس کی بھی بحر بن گئی سمجھیں بات بن گئی۔۔۔کیونکہ یہ اسی زمانے کی غزل ( حالانکہ غزل کہنا نہیں چاہیئے )
جب مجھے بحور سے اور عروض سے قطعا کوئی واقفیت نہیں تھی۔۔۔۔
 

محمد نعمان

محفلین
اساتذہ محترم بصد عزت و احترام ادنٰی سی جسارت پیش خدمت ہے۔۔۔۔نظر عنایت فرمائیے

یہ ناتوانی کہ ہم سے کبھی چلا نہ گیا
مگر وہ شوق کہ پھر بھی کبھی رہا نہ گیا

گیا وہ وقت بھی، ماضی بھی،وصل بھی، جوانی بھی
مگر وہ یاد کہ دل سے کبھی مزہ نہ گیا

اسی نظر کا نہ دیکھا کبھی بھی وہ عالم
کہ ایسے دیکھے کہ دل خود کبھی جلا نہ گیا

بہت ہی شوق سے دل میں اسے بسایا گیا
مگر وہ ایسے رہا دل میں پھر سہا نہ گیا

بہت طریقے کیے درد دل مٹانے کو
وہ ایسا یاد تھا دل سے کبھی بھولا نہ گیا

نگاہ شوق کیا جو کبھی رہی غافل
کیا وہ درد کہ جو کچھ نہ کچھ سکھا نہ گیا

غم جاناں میں جو لگا تو پھر غم جاں میں
بہت ہی زور کیا دل سے پر لگا نہ گیا

جو درد دل میں تھا وہ آنکھ سے سہا نہ گیا
اسی ہی سوگ میں پھر لب سے بھی ہنسا نہ گیا

ممنون
 

محمد نعمان

محفلین
نعمان بھائی کس کا انتظار کر رہے ہیں آپ ؟
میں استادان محترم کا منتظر ہوں۔
معذرت نعمان، یار یاد نہیں رہا، اب انشاء اللہ۔۔۔
استاد محترم خدارا شرمندہ نہ کیا کیجے اس طرح معذرت خواہانہ الفاظ کے استعمال سے۔:noxxx:
 

مغزل

محفلین
نعمان صاحب، اچھی کاوش ہے ، بہت خوب ، مبارکباد قبول کیجے ، اور بابا جانی کا انتظار،
 
Top