کیا ایسا جہاں ممکن ہے؟

فرحت کیانی

لائبریرین
کیا ایسا جہاں ممکن ہے؟
جہاں فصلیں سب سانجھی ہوں
جہاں خوشیاں سب کی سانجھی ہوں
جہاں غم کو بانٹا جاتا ہو
انصاف کو جانچا جاتا ہو
مزدور کو اجرت ملتی ہو
اظہار کو جرات ملتی ہو
تعلیم سب کو یکساں ہو
ایک دور خوشی کا رقصاں ہو
جہاں وڈیرا ہو نہ سردار ہو
وحشت کا کاروبار نہ ہو
ہاں کیا ایسا جہاں ممکن ہے؟

ہاتھوں میں ہاتھ ہمارا ہو
انصاف ہمارا نعرہ ہو
آؤ ظلم سے ایسے ٹکرائیں
ہتھیار سارے مٹ جائیں
ہمیں جھکنا نہیں، ہمیں بکنا نہیں
سب ظلم کے ٹھکیداروں سے
سب امن کے دعویداروں سے
ہم حق اپنا منوائیں گے
ہم امن کا دیس بسائیں گے
ہاں کیا ایسا جہاں ممکن ہے؟
 
Top