کیا آپ گھڑی پہنتے ہیں؟

کیا آپ گھڑی پہنتے ہیں؟

  • روزانہ

    Votes: 22 40.0%
  • خاص تیاری کے وقت

    Votes: 12 21.8%
  • کبھی نہیں

    Votes: 21 38.2%

  • Total voters
    55

ہادیہ

محفلین
چوہدری صاحب یہ لکھنے وکھنے کا کوئی بہانہ نہیں ۔۔۔بائیں ہاتھ پر اس لیے باندھتے ہیں کہ طلبہ کو چانٹے مارنے میں گھڑی کو جھٹکا نہ لگے۔
سچ کہا۔ ہمارے سکول کے ایک استاد صاحب تھے بہت زیادہ سخت۔ ہمیشہ طلبہ کو مارنے سے پہلے گھڑی اتار کر میز پر رکھ دیتے تھے۔ ہم نے ان کا نام مولا بخش رکھا ہوا تھا:rollingonthefloor:
 

فہد اشرف

محفلین
سچ کہا۔ ہمارے سکول کے ایک استاد صاحب تھے بہت زیادہ سخت۔ ہمیشہ طلبہ کو مارنے سے پہلے گھڑی اتار کر میز پر رکھ دیتے تھے۔ ہم نے ان کا نام مولا بخش رکھا ہوا تھا:rollingonthefloor:
حالانکہ مولا بخش استاد کے ڈنڈے کو کہتے ہیں جس سے استاد جی پٹائی کرتے ہیں
 

ہادیہ

محفلین
طالبات کو کچھ نہیں کہتے تھے؟
مولوی بھی تھے ایک مدرسہ میں پڑھاتے تھے۔ لڑکیوں کو صرف ڈانٹتے تھے۔میں زیادہ تر میل ٹیچر سے ہی پڑھی ہوں۔ سب کا ایک ہی اصول دیکھا۔ لڑکیوں کو سزا کے طور پر بس کھڑا کرنا یا ڈانٹنا ۔ لیکن لڑکوں کو مارنا۔ اب اسے طالبات کی خوش قسمتی سمجھ لیں:D
 
جناب کسی صاحب کویادہے سکول کے زمانے میں چھٹی سے پہلے زمین پر ایک لکیر لگا دیتے تھے۔اور چھٹی کے ٹائیم کا اندازہ کرتے تھے۔ہمارے دیہات میں پرچون فروش نے دیوار میں سوراخ کرکے ایک ٹائم پیس لگا رکھا تھا۔ سارے لوگ وہاں سے ھی وقت دیکھتے تھے۔
 
Top