کیا آپ گھڑی پہنتے ہیں؟

کیا آپ گھڑی پہنتے ہیں؟

  • روزانہ

    Votes: 22 40.0%
  • خاص تیاری کے وقت

    Votes: 12 21.8%
  • کبھی نہیں

    Votes: 21 38.2%

  • Total voters
    55

کعنان

محفلین
السلام علیکم
موضوع تو گھڑی پہننے پر ہے اب کچھ تصاویر بھی پیش ہو چکی ہیں تو دو میری طرف سے۔

34gwxfk.jpg

یہ 16 سال سے میرے پاس ہے بہت باریک ہے اور استعمال میں بھی زیادہ​

9pwdjk.jpg

یہ ایک مہینہ قبل لی تھی۔​
 

عثمان

محفلین
میرا ذاتی تجربہ ہے کہ جب میں رائٹ ہینڈ ڈرائیو والی گاڑی چلاتا ہوں تو گھڑی بائیں ہاتھ پر اور لیفٹ ہینڈ ڈرائیو کی صورت میں دائیں ہاتھ پر۔ ورنہ گھڑی شیشے پر بجتی رہتی ہے۔ ویسے فٹ پاتھ پر بھی اگر رش ہو اور ایک طرف دیوار تو میں گھڑی کو دیوار کے مخالف سمت والے ہاتھ میں بدل لیتا ہوں۔ اس طرح گھڑی ایک ہی دن کئی ہاتھ بدلتی ہے
ویسے خواتین عموماً دائیں ہاتھ پر گھڑی پہنتی ہیں جبکہ مرد عموماً بائیں ہاتھ پر۔
 

ربیع م

محفلین
میرے پاس دو گھڑیاں ہیں یہ زیادہ پسند ہے۔اس کی ایکوریسی بے مثال ہے۔ اس میں چاند کی عمر کا گراف آتا ہے اور اس میں آلٹی میٹر ،بیرو میٹر اور تھرمومیٹر ، کمپاس اور ٹائیڈ گراف ہیں ۔
اس کے علاوہ سورج سے چااارج ہو نے والی بیٹری ہے جس کی بدولت تقریباً سات آٹھ سال سے مستقل استعمال میں ہے اور ابھی تک سوائے اس کے پٹے کے بدلوانے کے کچھ اور نہیں کر نا پڑا۔
ہر چیز میں بے مثال ایکوریسی کے باوجود یہ خرابی ہے کہ اس کا تھرمومیٹر کا ریسپونس ٹائم زیادہ ہے۔ چند منٹ میں ریڈنگ بدلتا ہے اور ممالیہ کلائی میں بندھنے کی وجہ سے کچھ ڈگری زیادہ بتا تا ہے لیکن بہر حال ہے ایکوریٹ۔
ایک بات یہ بھی ہے کہ آتو لائٹ فنکشن آن کر نے سے کلائی کو ٹائم دیکھنے کےلیے تھوڑا سا گھمانے پر سکرین کی لائٹ خود جل جاتی ہے بٹن دبانا نہیں پڑتا اور مزے کی بات یہ ہے کہ ایسا صرف اندھیرے میں ہوتا ہے۔
6ef26bea-2616-4971-8d02-b7f3449b43c3.jpg
میری پسندیدہ گھڑی!!!!!
 

سید عاطف علی

لائبریرین
آلٹی میٹر اور تھرمو وغیرہ بھی ہے۔؟
شکل اور ڈیزائن خوب صورت اور متاثر کن ھے۔ سائیڈ کی گہری گول پٹی سولر تو نہیں۔
 
اساتذہ گھڑی عموماً مخالف ہاتھ میں باندھتے ہیں یعنی اگر دائیں ہاتھ سے لکھتے ہیں تو بائیں کلائی پر اور ہتھیلی کی طرف ڈائل کرکے باندھتے ہیں تاکہ بورڈ وغیرہ پر لکھتے وقت کلائی موڑے بغیر آسانی اور غیر محسوس طریقہ سے وقت دیکھا جا سکے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اساتذہ گھڑی عموماً مخالف ہاتھ میں باندھتے ہیں یعنی اگر دائیں ہاتھ سے لکھتے ہیں تو بائیں کلائی پر اور ہتھیلی کی طرف ڈائل کرکے باندھتے ہیں تاکہ بورڈ وغیرہ پر لکھتے وقت کلائی موڑے بغیر آسانی اور غیر محسوس طریقہ سے وقت دیکھا جا سکے۔
چوہدری صاحب یہ لکھنے وکھنے کا کوئی بہانہ نہیں ۔۔۔بائیں ہاتھ پر اس لیے باندھتے ہیں کہ طلبہ کو چانٹے مارنے میں گھڑی کو جھٹکا نہ لگے۔
 

نوشاب

محفلین
وقت کے ساتھ ساتھ کلائی پر گھڑی باندھنے کا رواج کم ہوتا جا رہا ہے۔ جیب میں سیل فون کے ہوتے ہوئے وقت دیکھنے کے لئے گھڑی کی ضرورت نہیں رہی۔

دوسری طرف اب سمارٹ واچ آ رہی ہیں جو آپ کے سمارٹ فون سے منسلک ہوتی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ اور بہت سی معلومات بھی فون سے گھڑی پر دکھا دیتی ہیں۔

پھر سپورٹس کے لئے بھی گھڑیاں ہیں جن میں جی پی ایس، دل کی دھڑکن کا ماپ اور واٹرپروف وغیرہ جیسے فیچر ہو سکتے ہیں۔

فٹ بٹ جیسے ایکٹوٹی ٹریکر آپ کے قدم ناپ سکتے ہیں اور رننگ، واکنگ اور سپورٹس وغیرہ کو بھی detect کر لیتے ہیں۔

کچھ لوگوں کو قیمتی گھڑیوں کا شوق بھی ہوتا ہے۔

آپ کو کیسی گھڑی پسند ہے؟ آپ گھڑی پہنتے ہیں یا نہیں؟
یہ گھڑی کیا ہوتی ہے؟؟؟
 
Top