کیا آپ کی اپنے پیشے کے دوران کبھی بے عزتی ہوئی؟

رانا

محفلین
سافٹوئیر ڈیویلپرحضرات کو اکثر کلائنٹ سائڈ پر وزٹ کرنا پڑتا ہے کبھی سپورٹ کے لئے اور کبھی ڈیمو کے لئے۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی وزٹ پر کلائنٹ سے باتیں سننی پڑی ہوں۔ میرے ساتھ ابھی چند دن پہلے ہی ایسا واقعہ ہوا جس سے خیال آیا کہ محفل پر دوسروں کو بھی شہہ دی جائےکہ وہ بھی اپنی کلائنٹ سائڈ بے عزتی کے واقعات شئیر کریں تاکہ ہمیں حوصلہ ہو کہ ہم اکیلے ہی نہیں ہیں اور بھی ہیں۔:)

ارادہ تو یہ تھا کہ صرف آئی ٹی کے شعبے کے حوالے سے دھاگہ کھولا جائے لیکن پھر خیال آیا کہ ہر شعبے میں ہی ایسے واقعات پیش آسکتے ہیں۔ لہذا وسیع القلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیوں نہ سب کو کھلی دعوت دی جائے کہ اپنے پروفیشن میں کام کرتے ہوئے کبھی بھی کسی سے بھی بے عزتی ہوئی ہو تو اسے عزت دار طریقے سے یہاں شئیر کرکے دوسروں کے حوصلے بلند کریں کہ بے عزتی تو آنی جانی چیز ہے۔:)
 
رانا

محفلین
ہمارے ساتھ جو واقعہ ہوا جس سے ہمیں یہ دھاگہ کھولنے کا خیال آیا وہ کچھ اسطرح ہے کہ کوئی تین ہفتے پہلے ایک بینک میں ایک cheque scanner کے ڈیمو کےلئے ہمارے آفس نے بات کی اور ہمیں انفارم کردیا کہ کل آپ جائیں گے ڈیمو کرانے کے لئے۔ ہم مارکیٹنگ کے ایک بندے کو ساتھ لے کر اگلے دن جب وہاں پہنچے تو متواتر بے عزتیوں کی پھوار سے پریشان ہی تو ہوگئے۔ سب سے پہلے تو ان صاحب کے پاس گئے جن کا ہمیں نام بتایا گیا تھا۔ وہ ہمیں کسی اور فلور پر لے جانے لگے۔ لفٹ میں ہم سے پوچھا کہ ٹیکنیکل اسپیکٹ سے آنسر کون کرے گا۔ ہم نے جواب دیا کہ سافٹ وئیر کے حوالے سے تو ہم ہی قربانی کا بکرا بنیں گے۔ کہنے لگے نہیں ہارڈوئیر اور دوسری ٹیکنیکل کوئریز کی بات کررہا ہوں۔ ہم نے کہا وہ الگ ڈپارٹمنٹ ہے ان کا تو فی الحال کوئی بندہ ساتھ نہیں۔ کچھ تیز لہجے میں کہنے لگے کہ انہیں کیوں ساتھ نہیں لائے۔ میں نے تو سخت تاکید کی تھی ای میل میں۔ ہم کیا کہتے کہ ہمیں تو خبر ہی نہیں تھی کہ ان سے ای میل پر کس نے کمٹمنٹ کی تھی۔ کہنے لگے یہ بہت غلط بات ہے اب میں اوپر کیا جواب دوں گا خیر آئیں جو ہوگا دیکھیں گے۔

یہ پہلی بے عزتی تھی ۔ ڈیمو کے کمرے میں پہنچ کر ہمیں اپنے باس پر غصہ آنے لگا کہ جنہیں کئی مرتبہ کہا تھا کہ لیپ ٹاپ نیا لے دیں اب تو اسے کلائنٹ کے سامنے کھولتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔ لیکن وہ ہربار یہی کہتے کہ ضرورت نہیں کیا خرابی ہے اس میں، ڈیمو کے لئے ایسا ہی ہونا چاہئے راستے میں کسی نے چھین لیا تو!! ۔ خیر ہم نے لیپ ٹاپ اور اسکینر ٹیبل پر رکھے اور دونوں کے پلگ ہاتھ میں پکڑے انہیں دیکھنے لگے وہ سمجھ گئے۔ کہنے لگے اوہو دو پلگ! یہاں تو ایک ہی ساکٹ فارغ ہے۔ لیپ ٹاپ میں اتنا چارج تو ہوگا کہ آدھا گھنٹہ چل سکے۔ ہم نے مری ہوئی آواز میں کہا کہ نہیں ابھی اس میں چارج نہیں ہے۔(دل نے کہا کہ پہلے کب ہوتا تھا میاں۔ بیٹری ٹھیک ہوگی تو چارج ہوگا نا۔) آگے سے پھر پہلے سے بھی تیز لہجے میں کہا گیا کہ اسکا مطلب آپ لوگ تیاری کرکے نہیں آئے آپ کو لیپ ٹاپ چارج کرکے لانا چاہئے تھا۔ اب ہم کیا کہتے کہ لیپ ٹاپ صرف نام کا ہی لیپ ٹاپ ہے ورنہ ڈائریکٹ سپلائی سے چلتا ہے۔

یہ دوسری بے عزتی تھی۔ بہرحال ہم نے کہا کہ ایسا کرتے ہیں کہ آپ کی LCD کی پاور فی الحال نکال دیتے ہیں۔ مجبورا مان گئے۔ اب ہم پلگ پکڑے ان کی ٹیبل کے نیچے گھٹنے فرش پر ٹکا کر گھس گئے اور دل میں اپنے آپ کو تسلی دی کہ کوئی بات نہیں ڈئیر اچھا وقت بھی آئے گا اور یہ وقت گزر جائے گا اور واقعی چند سیکنڈز بعد وہ وقت گزر گیا جب ہم ٹیبل کے نیچے سے نکل آئے۔ ناکامی چہرے پر دور سے پڑھی جاسکتی تھی کہ اسکینر کا پلگ ہی الگ ٹائپ کا تھا۔ اب پھر ان کی طرف اس امید سے دیکھا کہ تیسری بار پھر بے عزتی ہوگی اور توقع غلط نہ نکلی۔ "یار آپ لوگوں کو ایکسٹینشن لے کر آنا چاہئے تھا۔ آپ لوگ تیاری کرکے نہیں آئے۔"

اتنی جھڑکیاں سن سن کراب تو ہم اپنے آپ کو بالکل چغد محسوس کرنے لگے تھے۔ خیر ایکسٹینشن کا بندوبست ہوا۔ ان کی ساری کریم آکر بیٹھی ہم نے ڈیمو ایپ رن کی اور اسکین کا بٹن دبانے سے پہلے خیال آیا کہ میاں یہ آخری موقع ہے پچھلی بے عزتیاں دھونے کا۔ اگر یہاں کامیاب ہوگئے تو پچھلی تمامبے عزتیاں اس کے پردے میں چھپ جائیں گی۔ لہذا ہم نے اسکین کا بٹن کلک کرنے سے پہلے مداری اسٹائل میں ایک لیکچر جھاڑنے کی ٹھانی۔ "دیکھیں میں اس چیک کو اسکین کروں گا تو آپ کو مائکر کا ڈیٹا اسکرین پر نظر آئے گا جو یہ براہ راست میگنیٹک انک کو ریڈ کرکے دکھائے گا۔ خیال رہے کہ یہ او سی آر بیسڈ نہیں ہے کیونکہ او سی آر میں اس میں غلطیوں کے چانسز ہوتے ہیں یہ دیکھیں یہ یہاں سینسر لگا ہے مائکر ریڈ کرنے کے لئے۔" اتنا بڑا بینک چلانے والوں کے سامنے ہماری یہ بونگیاں فضول ہی تھیں لیکن پھر بھی ہم نے مار دیں۔

اب ہم ان سے چیک لیا جو وہ پہلے ہی ہاتھ میں لئے بیٹھے تھے اور اسکینرمیں لگا کر اسکین کا بٹن کلک کردیا۔ آن کی آن میں چیک اسکین ہو کر اس کاڈیٹا اور امیج اسکرین پر آگئے۔ وہ سب ہمارے چھوٹے سے گھٹیا لیپ ٹاپ کی اسکرین کے گرد یوں جمع ہوگئے جیسے آفریدی آخری بال کھیلنے لگا ہو۔ ایک صاحب جو پیش پیش تھے انہوں نے چیک ہاتھ میں پکڑ کر ایک ایک نمبر پڑھنا شروع کیا اور ساتھ ساتھ اسکرین سے ٹیلی کرتےگئے۔ آخری نمبر پڑھ کر کہا کہ سارے نمبرز ریڈ کئے ہیں۔ ہم نے دل ہی دل میں خوشی کا نعرہ لگایا کہ چلو میاں کامیابی مل گئی تمام بے عزتیاں دُھل گئیں۔ لیکن یہ کیا!! ان کے چہروں کی طرف دیکھا تو لگا کہ کچھ گڑ بڑ ہے۔ ہم نے کہا کہ مائکر درست ریڈ کیا ہے نا؟ کہنے لگے ہاں درست ریڈ کیا ہے جبکہ نہیں کرنا چاہئے تھا!!! کیوں کہ اس مخصوص چیک کے کچھ نمبرز ایسے ہیں جو میگنیٹک انک سے نہیں لکھے گئے لیکن اسکینر نے انہیں بھی ریڈ کرلیا ہے جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔ اسے ان نمبرز کی جگہ کوئی سمبل دکھانی چاہئے تھی کچھ تو ایسا ظاہر کرتا کہ چیک میں گڑ بڑ ہے ہمیں یہی گڑبڑ تو پکڑنی ہے جسے پکڑنے میں آپ کا اسکینر فیل ہوگیا ہے۔ اب ہماری خوشی کے غبارےسے ایسی ہوا نکلی کہ بس نہ پوچھیں۔ کچھ سمجھ نہ آئے کہ کہیں تو کیا کہیں۔ واقعی کسی ٹیکنیکل پرسن کو ساتھ آنا چاہئے تھا، ہم کیا بتاتےکہ یہ کیسے ہوا۔ اتنی بڑی کمپنی کے اسکینر میں مسئلہ کیسے ہوسکتا ہے جبکہ اکثر جگہ اسی کے اسکینر چل رہے ہیں۔

ہم جو سوچ رہے تھے کہ یہ آخری معرکہ پچھلی تمام بے عزتیاں دھودے گا لیکن یہاں تو معاملہ ہی الٹا ہوگیا کہ یہ آخری بےعزتی جو اسکینر فیل ہونے کی تھی اس نے تو پچھلی تمام بے عزتیوں کو مات دے کر مہا بے عزتی کا ٹائٹل جیت لیا تھا۔ بہرحال اتنی دیر میں ہمارے سیلز مینیجر بھی پہنچ گئے اور انہوں نے ان سے کیا بات کی ہمیں تو کچھ سمجھ نہیں آئی اور ہم لوٹ کے بدھو دفتر کو آئے۔ آفیشل لائف میں اس دن بے عزتیوں کا تسلسل ہمیں کافی عرصہ یاد رہے گا۔:)
 
سید ذیشان

محفلین
کلائنٹس کی جہالت اور الہڑ پن کے تو بہت سارے واقعات ہیں میرے پاس لیکن بےعزتی کا کوئی نہیں۔ شائد وہ بھی بھانپ لیتے تھے کہ پٹھان سے پنگا ناٹ چنگا۔ ;)
 
رانا

محفلین
کلائنٹس کی جہالت اور الہڑ پن کے تو بہت سارے واقعات ہیں میرے پاس لیکن بےعزتی کا کوئی نہیں۔ شائد وہ بھی بھانپ لیتے تھے کہ پٹھان سے پنگا ناٹ چنگا۔ ;)
کوئی بات نہیں وہ ہی شئیر کردیں۔ وہ بھی کم دلچسپ نہیں ہوتے۔:) فرق صرف اتنا ہے کہ اس میں آپ کی نہیں بلکہ کلائنٹ کی بے عزتی ہوتی ہے۔ بے عزتی، بے عزتی ہوتی ہے اپنی ہو یا کلائنٹ کی۔:)
 
قیصرانی

لائبریرین
ہمدردی قبول کریں رانا بھائی
اس کا سب سے اچھا حل یہ ہوتا ہے کہ آپ جاتے ہی کلائینٹ کو ٹیکنیکل امور میں اتنا الجھا لیں کہ وہ حملے کی بجائے دفاع پر اتر آئے۔ پھر اس کو باری باری ہر چیز پر آپ نے جھاڑنا تھا :)
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے ساتھ بہت مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی دوست یا جاننے والے کا فون آیا کہ ان کا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ یا ڈیجیٹل کیمرہ یا ٹی وی وغیرہ نہیں چل رہا۔ مروت میں میں حامی بھر لیتا ہوں کہ جی فلاں وقت دیکھ لیتا ہوں جو کئی دن بعد کا بھی ہو سکتا ہے۔ موقع پر پہنچا، بٹن دبایا اور ہر چیز درست کام کر رہی ہوتی ہے۔ اب اندازہ کر سکتے ہیں کہ میرا اور "وکٹم" کا چہرہ کیسا دکھائی دیتا ہوگا اس موقع پر :)
 
سید ذیشان

محفلین
کوئی بات نہیں وہ ہی شئیر کردیں۔ وہ بھی کم دلچسپ نہیں ہوتے۔:) فرق صرف اتنا ہے کہ اس میں آپ کی نہیں بلکہ کلائنٹ کی بے عزتی ہوتی ہے۔ بے عزتی، بے عزتی ہوتی ہے اپنی ہو یا کلائنٹ کی۔:)

وہ نیشنل سیکیوریٹی خدشات کی وجہ سے شیئر نہیں کئے جا سکتے۔ :p
 
شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں وہ ہی شئیر کردیں۔ وہ بھی کم دلچسپ نہیں ہوتے۔:) فرق صرف اتنا ہے کہ اس میں آپ کی نہیں بلکہ کلائنٹ کی بے عزتی ہوتی ہے۔ بے عزتی، بے عزتی ہوتی ہے اپنی ہو یا کلائنٹ کی۔:)
اس کے آگے بریکٹ میں اسلم رئیسانی بھی تو لکھنا تھا۔
 
رانا

محفلین
ہمدردی قبول کریں رانا بھائی
اس کا سب سے اچھا حل یہ ہوتا ہے کہ آپ جاتے ہی کلائینٹ کو ٹیکنیکل امور میں اتنا الجھا لیں کہ وہ حملے کی بجائے دفاع پر اتر آئے۔ پھر اس کو باری باری ہر چیز پر آپ نے جھاڑنا تھا :)
یہی تو سب سے مشکل کام ہے کہ مجھے بندے کو "گھمانا" نہیں آتا۔:) اور اسی وجہ سے عموما مجھے باس کلائنٹ سائڈ بھیجنے سے کتراتے ہیں لیکن جب کبھی مجبوری ہو تو بے چارے کو بھیجنا ہی پڑتا ہے۔:)
کترانا اس لئے شروع کیا کہ ہم سے جو پوچھا جاتا ہم سادگی سے بتا دیتے۔:) ایک بینک میں چلتے ہوئے سافٹ وئیر میں کچھ بینک کی طرف سے کچھ مزید کام کی ریکوائرمنٹ تھی۔ ہمیں بھیجا گیا ہم نے جا کر ریکوائرمنٹس لیں۔ اور کام کی نوعیت دیکھ کر ان سے کہہ آئے کہ پیر تک ہوجائےگا۔ جمعے تک ہم نے کام کرلیا۔ اب اس کی ٹیسٹنگ باقی تھی جس کے لئے بارکوڈ ریڈر درکار تھا جو آئی ڈی کارڈ کا بارکوڈ ریڈ کرسکے۔ ہم نے متعلقہ شعبے سے مانگا تو پتہ لگا کہ ابھی تو اسٹاک میں ایک بھی نہیں۔ پیر کو بینک کی طرف سے فون آیا اور آپریٹر نے ہماری طرف ٹرانسفر کردیا۔ ہم نے کہا کہ کام تو ہوچکا ہے لیکن ہمارے پاس ابھی بارکوڈ ریڈر نہیں اس لئے کچھ وقت لگے گا۔ مینیجر کو اس بات کا پتہ لگا تو اس نے پہلے تو میری پروجیکٹ مینیجر سے شکایت کی پھر باس سے کہ اس نے میری بات خراب کردی ہےکہ میں نے تو ان سے کہا تھا کہ کام زیادہ ہے ابھی مزید کچھ وقت لگے گا مکمل ہونے میں۔ جبکہ اس نے اصل بات ہی بتادی۔:) اس طرح کے ایک دو واقعات کے بعد سے ہمیں مجبوری میں ہی بھیجا جاتا ہے اور کشتیاں جلا کر بھیجا جاتا ہے۔:)
 
سید ذیشان

محفلین
کوئی بات نہیں وہ ہی شئیر کردیں۔ وہ بھی کم دلچسپ نہیں ہوتے۔:) فرق صرف اتنا ہے کہ اس میں آپ کی نہیں بلکہ کلائنٹ کی بے عزتی ہوتی ہے۔ بے عزتی، بے عزتی ہوتی ہے اپنی ہو یا کلائنٹ کی۔:)

گڑبڑ کا ایک واقعہ البتہ ہے، دھاگے کی مناسبت سے وہی شیئر کرتا ہوں۔

کافی بڑا ایونٹ تھا اور ہم ایک پراڈکٹ کا ڈیمو دکھا رہے تھے۔ چونکہ سافٹوئر میں نے ہی لکھا تھا تو سب کچھ دکھانا بھی میرے ہی ذمے تھے۔ کافی سارے ٹرائل کر کے ہم نے تیاری کی۔ اس میں ایک فیچر آڈیو کا بھی تھا جس کے لئے کافی ہائی پاور سپیکر خریدے کہ آواز صاف سنائی دے۔ اب ڈیمو والے دن ساونڈ والے فیچر نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ اتنی دیر میں گیسٹ صاحب وارد ہوئے۔ اب ہم باقی تمام فیچر دکھا رہے ہیں۔ اور میں زور و شور سے تفصیلات بتا رہا ہوں۔ باس کو معلوم نہیں تھا کہ آڈیو والا فیچر کام نہیں کر رہا۔ بار بار باس مجھے کہے کہ ذیشان آڈیو والا فیچر بھی دکھاو۔ اور میں بات کو اگنور کرتا گیا۔ لیکن ایک مرتبہ میں نے باس کو مڑ کر تھوڑا سا گھورا تو وہ سمجھ گئے کہ کوئی گڑبڑ ہے تب انہوں نے آڈیو فیچر کا ذکر نہیں کیا اور بچت ہو گئی۔ :sneaky:
 
رانا

محفلین
میرے ساتھ بہت مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی دوست یا جاننے والے کا فون آیا کہ ان کا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ یا ڈیجیٹل کیمرہ یا ٹی وی وغیرہ نہیں چل رہا۔ مروت میں میں حامی بھر لیتا ہوں کہ جی فلاں وقت دیکھ لیتا ہوں جو کئی دن بعد کا بھی ہو سکتا ہے۔ موقع پر پہنچا، بٹن دبایا اور ہر چیز درست کام کر رہی ہوتی ہے۔ اب اندازہ کر سکتے ہیں کہ میرا اور "وکٹم" کا چہرہ کیسا دکھائی دیتا ہوگا اس موقع پر :)
بالکل ٹھیک۔ میرے ساتھ ایسا ہی ایک بار ہوا۔ جس بینک کا میں نے اوپر ذکر کیا۔ وہاں جو آپریٹر ہمارا سافٹ وئیر استعمال کررہا تھا ایک دن اسکا فون آیا کہ بھائی آئی ڈی کارڈ نمبر والے باکس میں کچھ لکھا یہ نہیں جارہا اور کام رکا ہوا ہے۔ جلدی سے کوئی حل کریں۔ میں فون پر جتنی چیزیں چیک کرسکتا تھا پوچھ کر کرلیں لیکن سمجھ نہ آیا کہ ایسا کیوں ہورہا ہوگا۔ اصل میں وہ ٹیکسٹ باکس بعض سچویشنز میں ہم نے ڈس ایبل بھی رکھا ہوا تھا۔ اس لئے مجھے یہی خیال آرہا تھا کہ کہیں کوڈ میں غلطی رہ گئی ہے اور وہ ڈس ایبل یا ریڈ اونلی نہ ہوگیا ہو۔ میں نے فورا لیپ اٹھایا رکشا کیا اور وہاں پہنچ گیا۔ آپریٹر ایک بابا جی تھے۔ انہوں نے ہمیں دکھایا کہ یہ دیکھیں آئی ڈی کارڈ والے باکس میں کچھ بھی نہیں لکھا جارہا۔ ہم نے دیکھا تو جاتے ہی نظر num lock پر پڑی جو آف تھا۔:) آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ جب ہم نے اسے آن کیا ہوگا تو باباجی کی کیا حالت ہوئی ہوگی۔ بے چارے بڑے شرمندہ ہوئے اور پیچھے پڑ گئے کہ بھائی چائے پی کر جائے گا۔:p
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک بار ایک ٹریننگ میں ایک دوست کو کچھ مسئلہ ہوا۔ میں اس دن پریزینٹر تھا۔ دوست صاحب رشیا سے بیچلرز اور فن لینڈ سے کمپیوٹر سائنسز میں ماسٹرز تھے ویسے ان کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے۔ میں نے بتایا کہ ابھی بزی ہوں، آپ مسئلہ بتاؤ۔ اس نے کوئی مسئلہ بتایا۔ میں نے کہا کہ مائی کمپیوٹر کھولو۔ فوراً پوچھتے ہیں کہ آپ کا کمپیوٹر میں کیسے کھولوں؟ یہ واقعہ فیس ٹو فیس ہوا
پھر ایک بار ایک جاننے والی کے ایم بی اے کے تھیسز جمع کرانے کا آخری دن تھا اور اسے کچھ مدد درکار تھی۔ اس نے سکائپ پر وڈیو کال کی (قاہرہ میں تھی) اور سکرین شیئر کہ یہ مسئلہ ہو رہا ہے کہ ایک فائل گم ہو گئی ہے اور مل نہیں رہی۔ آدھی رات گذر چکی تھی اور محترمہ کی دماغی کیفیت پریشانی کی وجہ سے بالکل ہی فارغ۔ تلاش کرنے کے لئے میں نے اسے بتایا کہ مائی کمپویٹر پر ڈبل کلک کرو۔ جواب ملا کہ آپ کی سکرین تو شیئر ہو نہیں رہی، میں کیسے آپ کے کمپیوٹر پر ڈبل کلک کروں؟
 
نوشاب

محفلین
۔
گڑبڑ کا ایک واقعہ البتہ ہے، دھاگے کی مناسبت سے وہی شیئر کرتا ہوں۔

کافی بڑا ایونٹ تھا اور ہم ایک پراڈکٹ کا ڈیمو دکھا رہے تھے۔ چونکہ سافٹوئر میں نے ہی لکھا تھا تو سب کچھ دکھانا بھی میرے ہی ذمے تھے۔ کافی سارے ٹرائل کر کے ہم نے تیاری کی۔ اس میں ایک فیچر آڈیو کا بھی تھا جس کے لئے کافی ہائی پاور سپیکر خریدے کہ آواز صاف سنائی دے۔ اب ڈیمو والے دن ساونڈ والے فیچر نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ اتنی دیر میں گیسٹ صاحب وارد ہوئے۔ اب ہم باقی تمام فیچر دکھا رہے ہیں۔ اور میں زور و شور سے تفصیلات بتا رہا ہوں۔ باس کو معلوم نہیں تھا کہ آڈیو والا فیچر کام نہیں کر رہا۔ بار بار باس مجھے کہے کہ ذیشان آڈیو والا فیچر بھی دکھاو۔ اور میں بات کو اگنور کرتا گیا۔ لیکن ایک مرتبہ میں نے باس کو مڑ کر تھوڑا سا گھورا تو وہ سمجھ گئے کہ کوئی گڑبڑ ہے تب انہوں نے آڈیو فیچر کا ذکر نہیں کیا اور بچت ہو گئی۔ :sneaky:
پھر یہ باس تو نہ ہوا نہ بھائی ؟؟؟
 
Top