کیا آپ کی اپنے پیشے کے دوران کبھی بے عزتی ہوئی؟

جاسمن

لائبریرین
بے عزتی نمبر 2۔لاہورجانا تھا،باس نے کہا کہ ادارے کے لئے کتابیں لیتی آنا۔ایک مشہور پبلشر کا نام بھی بتایا۔ وہاں گئی تو وہ ہماری فہرستوں کے مطابق کتابیں نہیں دے رہا تھا۔
اپنی چھاپی ہوئی ایسی کتابیں دے رہا تھا جو عموماََ بکتی نہیں ہیں،اور اِس طرح کی کتابوں کے ہماری لائبریری میں ڈھیر پڑے تھے۔میرے پاس کافی دن تھے۔ میں نے باس کو خط میں ساری تفصیل لکھ بھیجی اور اپنے لئے ہدایت مانگی۔ باس نےکہا کہ وہ خود منگوا لیں گی۔
میں واپس آ گئی۔ خط لکھنا میرا مشغلہ رہا ہے۔ میں ہر خط ایک حدیث سے شروع کرتی تھی۔باس کو لکھا گیا خط بھی ایک حدیث سے شروع کیا گیا تھا۔جس کا مفہوم ہے کہ باس کا ہر حکم مانو، ما سوائے خلافِ شریعت حکم کے۔
میں سمجھ رہی تھی کہ میری باس میرے خط میں یہ حدیث پڑھ کر بہت خوش ہوں گی۔ لیکن۔۔۔۔خوش فہمیوں کے سارے محل اُس وقت دھڑام دھڑام گرنے لگے جب چھُٹیوں کے بعد پہلے دِن دفتر میں داخل ہوئی۔۔۔۔ہماری باس اِتنی مسجع و مقفع بے عزتی کرتی تھیں کہ ہم عش عش کرتے تھے۔ اُنھیں فارسی،انگریزی اور اردو پہ عبور تھا۔ بس پھر آپ سوچ لیں کہ کیسی بے عزتی ہو گی۔ وہ اگلے بندے کی ایک نہیں سُنتی تھیں۔ بس اپنی سُناتی تھیں اور اپنی رائے پہ قائم رہتی تھیں۔ایسی ایسی گالیاں جو بظاہر گالیاں نہیں ہوتی تھیں لیکن ہائے وہ گالیاں ہی تھیں۔ ایک مرتبہ طالبات کی ماؤں کو کہنے لگیں "ایڈیٹ ڈومیسٹک وومن"۔ ہم سب کے سب سوائے چند بڑوں کے اُن کے دفتر سے دھؤاں دھؤاں چہرے لئے آتے تھے۔:brokenheart2:
ہمارے دو بڑوں نے ہمیں مشورہ دیا کہ ہم اپنی باس کو سوٹ تحفہ میں دیں۔ ہم نئے نئے تھے لیکن دُنیا میں تو کچھ پُرانے ہو گئے تھے اِس لئے کچھ غورو فکر سے سمجھ گئے :LOL:کہ ہمیں رشوت کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ اللہ کی طرف سے ہونے والی بے عزتی کا زیادہ ڈر تھا سو باز رہے۔اور مزید ذوق و شوق سے روزانہ کی بنیادوں پر چار بار فی دن کی خوراک ہوتی کہ جس سے کبھی توطبیعت میں جوش و خروش پیدا ہوتا اور کبھی ہم زیبا صاحبہ (پاکستانی اداکارہ )کی نقل کرتے نظر آتے۔
 
آخری تدوین:

صائمہ شاہ

محفلین
بات تو درست ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ بے عزتی کے تیر ہم ملازمین کی عزت نفس کو چھیدتے ہوئے جارہے ہوتے ہیں کیونکہ فرنٹ پر تو ہم ہوتے ہیں۔
عثمان کی طرح ہمیں بھی ٹریننگ میں ہی پتہ چل گیا تھا کسی بھی قسم کی بےعزتی کو پرسنلی نہ لیا جاے پھر بھی جب لوگ حد پار کرنے لگیں تو جوابی میٹھی بےعزتی کے بےشمار طریقے ہیں جو کہ پروفیشنلی ڈلیور کیے جائیں تو اگلا بندہ صرف دانت پیس کر رہ جاتا ہے ۔
 
S. H. Naqvi

محفلین
میڈیکل میں تو ایسی بے عزتی ہوتی ہے کہ بندہ کچھ کر بھی نہیں سکتا سوائے خون کے گھونٹ پینے کے:) کچھ ہی دنوں پہلے میرے ڈاکٹر کے پاس کچھ رش تھا اور مریض کچھ زیادہ ہی انتظار کر چکے تھے، گو کے اس میں میرا قصور نہیں تھا مگر پھر بھی چونکہ ڈیلنگ میں نے کی ہوئی تھی اور سامنے میں ہی تھا تو ایک مریض مجھ پر چڑھ دوڑا مگر مجھے جوابا میٹھے لہجے میں تسلیاں ہی دینی پڑھیں کہ ہارٹ پیشنٹ ہوتے ہیں ہمارے مریض کہیں لڑھک ہی نہ جائے اور اس طرح مریض کا ٹائیٹل رکھ کر وہ ہر قسم کی بے ہودگی کرنے کے لیے آزاد ہوتے ہیں اگر تھوڑی سی کمی بیشی رہ جائے:(
 
صائمہ شاہ

محفلین
بے عزتی نمبر 2۔لاہورجانا تھا،باس نے کہا کہ ادارے کے لئے کتابیں لیتی آنا۔ایک مشہور پبلشر کا نام بھی بتایا۔ وہاں گئی تو وہ ہماری فہرستوں کے مطابق کتابیں نہیں دے رہا تھا۔
اپنی چھاپی ہوئی ایسی کتابیں دے رہا تھا جو عموماََ بکتی نہیں ہیں،اور اِس طرح کی کتابوں کے ہماری لائبریری میں ڈھیر پڑے تھے۔میرے پاس کافی دن تھے۔ میں نے باس کو خط میں ساری تفصیل لکھ بھیجی اور اپنے لئے ہدایت مانگی۔ باس نےکہا کہ وہ خود منگوا لیں گی۔
میں واپس آ گئی۔ خط لکھنا میرا مشغلہ رہا ہے۔ میں ہر خط ایک حدیث سے شروع کرتی تھی۔باس کو لکھا گیا خط بھی ایک حدیث سے شروع کیا گیا تھا۔جس کا مفہوم ہے کہ باس کا ہر حکم مانو، ما سوائے خلافِ شریعت حکم کے۔
میں سمجھ رہی تھی کہ میری باس میرے خط میں یہ حدیث پڑھ کر بہت خوش ہوں گی۔ لیکن۔۔۔ ۔خوش فہمیوں کے سارے محل اُس وقت دھڑام دھڑام گرنے لگے جب چھُٹیوں کے بعد پہلے دِن دفتر میں داخل ہوئی۔۔۔ ۔ہماری باس اِتنی مسجع و مقفع بے عزتی کرتی تھیں کہ ہم عش عش کرتے تھے۔ اُنھیں فارسی،انگریزی اور اردو پہ عبور تھا۔ بس پھر آپ سوچ لیں کہ کیسی بے عزتی ہو گی۔ وہ اگلے بندے کی ایک نہیں سُنتی تھیں۔ بس اپنی رائے پہ قائم رہتی تھیں۔ ہم سب کے سب سوائے چند بڑوں کے اُن کے دفتر سے دھؤاں دھؤاں چہرے لئے آتے تھے۔:brokenheart2:
ہمارے دو بڑوں نے ہمیں مشورہ دیا کہ ہم اپنی باس کو سوٹ تحفہ میں دیں۔ ہم نئے نئے تھے لیکن دُنیا میں تو کچھ پُرانے ہو گئے تھے اِس لئے کچھ غورو فکر سے سمجھ گئے :LOL:کہ ہمیں رشوت کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ اللہ کی طرف سے ہونے والی بے عزتی کا زیادہ ڈر تھا سو باز رہے۔اور مزید ذوق و شوق سے روزانہ کی بنیادوں پر چار بار فی دن کی خوراک ہوتی کہ جس سے کبھی توطبیعت میں جوش و خروش پیدا ہوتا اور کبھی ہم زیبا صاحبہ (پاکستانی اداکارہ )کی نقل کرتے نظر آتے۔
آپ نے اتنے مزے سے بےعزتی کو نمبر دئیے ہیں کہ ہنسی آگئی میں تو پوری کتاب لکھ سکتی ہوں اگر صرف ایک گھنٹہ بھی پریمیم کلاس کے ساتھ گُذار لوں ۔
 
باباجی

محفلین
میرا ہمیشہ سے یہ مسئلہ رہا ہے کہ الفاظ نرم مگر لہجہ سخت ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے اکثر نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔۔ لیکن شکر ہے اب سوری کہنے کی عادت پڑتی جارہی ہے ۔
اور جیسے اوپر لکھا ہے کہ بعض اوقات میٹھے طریقے سے تسلی کروانی پڑ جاتی ہے ۔ ایک ہماری ایچ او ڈی صاحبہ نے مجھے ایک ای میل فارورڈ کرنےکو کہا جو کہ میں نے اسی وقت کردی ۔۔ دوسرے دن صبح صبح آفس آتے ہی شروع ہوگئیں اب مجھے سمجھ نہ آئے کہ کیا ماجرا ہے بخدا مجھے یقین ہوگیا کہ آج اپنے شوہر سے بری طرح لڑ کر آئی ہیں اس لیئے ایسا موڈ ہورہا ہے ۔ میں نے کہا کہ میم آپ کو ای میل بھیج دی تھی لیکن وہ نہ مانی اور میرا ضبط بھی تقریباً جواب دے گیا تھا کہ ایک مجھے خیال آیا کہ کہیں ای میل اسپیم میں نہ چلی گئی ہو ۔ میں نےمیڈم کو اسی طرح بولنے دیا اور ان کا آفس کمپیوٹر آن کرکے ان سے کہا کہ اپنی آئی ڈیاوپن کریں انہوں نے اوپن کردی اور جیسے ہی اسپیم پہ کلک کیا تو گزشتہ شام کی تاریخ کی ای میل آئی ہوئی تھی ۔۔ بس جناب میڈم چپ کرکے باہر چلی گئیں اور برانچ آفسز وزٹ کرتی رہی اور شام کو واپس آئیں میں نے بھی کچھ نہیں بولا کہ بہت ہو چکا انکے ساتھ یہ نہ ہو مجھے لینے کے دینے پڑجائیں ۔:)
یہ تو حال ہوتا ہے اکثر باسز کا
 
سیما علی

لائبریرین
بہرحال اتنی دیر میں ہمارے سیلز مینیجر بھی پہنچ گئے اور انہوں نے ان سے کیا بات کی ہمیں تو کچھ سمجھ نہیں آئی اور ہم لوٹ کے بدھو دفتر کو آئے۔ آفیشل لائف میں اس دن بے عزتیوں کا تسلسل ہمیں کافی عرصہ یاد رہے گا۔:)
یہ آپکی ذاتی غلطی نہیں تھی لیپ ٹاپ ہی ایسا دیا آپکو دفتر والوں نے اور بینکرز بھی بیچارے ہر وقت پریشر کا سامنا کررہے ہوتے ہیں وہ بھی ایک سے ایک وکھری ٹائپ کے باس کا !!!!!اور ہر آنے والے دن کے ساتھ Technology جہاں آسانیاں لائی ہے وہیں مسائل بھی ہیں ۔۔۔۔ہم تو سروس کے دوران اکثر کہا کرتے تھے ۔۔۔Boss is never wrong 😊😊😊😊😊
 
سیما علی

لائبریرین
ہم نے دیکھا تو جاتے ہی نظر num lock پر پڑی جو آف تھا۔:) آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ جب ہم نے اسے آن کیا ہوگا تو باباجی کی کیا حالت ہوئی ہوگی۔ بے چارے بڑے شرمندہ ہوئے اور پیچھے پڑ گئے کہ بھائی چائے پی کر جائے گا۔:p
بیچارے بابا جی !!!!!!!!!!شروع شروع میں ہماری جنیریشن کے لوگوں کو کمپیوٹر کے ایسے مسائل کا بہت سامنا رہا !!!دراصل ہم میں وہ لوگ جو خود کوشش کرکے سیکھنے کی ضرورت نہیں محسوس کرتے ہیں زیادہ پریشان ہوتے ہیں!!!!!پھر چائے تو پی لیتے آپ بابا جی کی جو وہ اتنی محبت سے پلا رہے تھے 🤓
 
آخری تدوین:

رانا

محفلین
بیچارے بابا جی !!!!!!!!!!شروع شروع میں ہماری جنیریشن کے لوگوں کو کمپیوٹر کے ایسے مسائل بہت سامنا رہا !!!دراصل ہم میں وہ لوگ جو خود کوشش کرکے سیکھنے کی ضرورت نہیں محسوس کرتے ہیں زیادہ پریشان ہوتے ہیں!!!!!پھر چائے تو پی لیتے آپ بابا جی کی جو وہ اتنی محبت سے پلا رہے تھے 🤓
میرا خیال پی تو ہوگی ان کا دل رکھنے کے لئے ۔ :)
 
سیما علی

لائبریرین
میرا ہمیشہ سے یہ مسئلہ رہا ہے کہ الفاظ نرم مگر لہجہ سخت ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے اکثر نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔۔ لیکن شکر ہے اب سوری کہنے کی عادت پڑتی جارہی ہے ۔
اور جیسے اوپر لکھا ہے کہ بعض اوقات میٹھے طریقے سے تسلی کروانی پڑ جاتی ہے ۔ ایک ہماری ایچ او ڈی صاحبہ نے مجھے ایک ای میل فارورڈ کرنےکو کہا جو کہ میں نے اسی وقت کردی ۔۔ دوسرے دن صبح صبح آفس آتے ہی شروع ہوگئیں اب مجھے سمجھ نہ آئے کہ کیا ماجرا ہے بخدا مجھے یقین ہوگیا کہ آج اپنے شوہر سے بری طرح لڑ کر آئی ہیں اس لیئے ایسا موڈ ہورہا ہے ۔ میں نے کہا کہ میم آپ کو ای میل بھیج دی تھی لیکن وہ نہ مانی اور میرا ضبط بھی تقریباً جواب دے گیا تھا کہ ایک مجھے خیال آیا کہ کہیں ای میل اسپیم میں نہ چلی گئی ہو ۔ میں نےمیڈم کو اسی طرح بولنے دیا اور ان کا آفس کمپیوٹر آن کرکے ان سے کہا کہ اپنی آئی ڈیاوپن کریں انہوں نے اوپن کردی اور جیسے ہی اسپیم پہ کلک کیا تو گزشتہ شام کی تاریخ کی ای میل آئی ہوئی تھی ۔۔ بس جناب میڈم چپ کرکے باہر چلی گئیں اور برانچ آفسز وزٹ کرتی رہی اور شام کو واپس آئیں میں نے بھی کچھ نہیں بولا کہ بہت ہو چکا انکے ساتھ یہ نہ ہو مجھے لینے کے دینے پڑجائیں ۔:)
یہ تو حال ہوتا ہے اکثر باسز کا
😊😊😊😊
ہماری باس کو تو اس بات پر بھی اعتراض ہوتا تھا اگر اپروڈ فونٹ استعمال نہ کیا جائے ۔۔۔
اپرول تو دے دیتیں پر اسطرح
Approved
Seema
The font is New Times Roman
And the colour is black
اور ہمارے پاس کوئی چارہ نہ تھا سوائے یہ ریپلائی لکھنے کے !!!!!
Ma’am
Noted for future compliance

میرا خیال پی تو ہوگی ان کا دل رکھنے کے لئے ۔ :)
بہت اچھا کیا 🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
لوگوں نے ہمیں گالیاں دیں، دھکے مارے، سیڑھیوں سے لڑھکایا، بے تحاشہ چیخے چلائے، لڑے جھگڑے۔۔۔
مگر شکر بے عزتی کبھی نہیں کی!!!
 
سید عمران

محفلین
ہاہاہاہا۔۔۔
اوروں کی تو خیر ہے مگر۔۔۔
عبید سر اور وارث بھائی کو خوب پلایا آپ نے!!!
ہم نے بھی ہوشیاری کی اور ان دونوں کو ٹیگ نہیں کیا۔۔۔
ورنہ کچے دھاگے سے بندھے چلے آتے۔۔۔
پھر ہماری خیر نہ ہوتی۔۔۔
اگرچہ بے عزتی تو پھر بھی نہ ہوتی!!!
:doh: :doh: :doh:
 
سیما علی

لائبریرین
ہمیں رشوت کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ اللہ کی طرف سے ہونے والی بے عزتی کا زیادہ ڈر تھا سو باز رہے۔اور مزید ذوق و شوق سے روزانہ کی بنیادوں پر چار بار فی دن کی خوراک ہوتی کہ جس سے کبھی توطبیعت میں جوش و خروش پیدا ہوتا اور کبھی ہم زیبا صاحبہ (پاکستانی اداکارہ )کی نقل کرتے نظر آتے۔
بہت اعلیٰ !!!! ہمیشہ آپکو پروردگار کی طرف عزت ملے اور وہاں ہونے والی بے عزتی سے محفوظ رکھے آمین
بہت ڈھیر ساری دعائیں اور پیار
اور آسانیاں بانٹنے والوں کو مالک ہمیشہ اپنی امان میں رکھتا ہے !!!!! آمین ❤️🥰❤️🥰❤️
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
کیا یاد دلا دیا۔ موصوفہ کے لیے آج بھی دعا کرتے ہیں۔ ان کی تکریم میں کمی نہیں کی۔ البتہ وہ دور بھی آیا کہ ادارے کے لیے ان کی موجودگی بہت نقصان دہ نظر آنے لگی تو مشترکہ احتجاج بھی کیا اور خوب کیا۔
طویل عرصے بعد ایک سہیلی کے ساتھ اس کی اے سی آر کے سلسلے میں ان کے گھر چلے گئے۔ گھر کے کسی بندے نے اندر بلا لیا۔ انھیں پتہ چلا تو ہمارے پاس آنے کی بجائے زور زور سے ہمیں بددعائیں، کوسنے اور وہی والے بے عزتی کے جملے بولنے لگیں۔ ہم پھل لے کے گئے تھے۔ چھوڑ کے باہر نکل آئے تو پیچھے سے پھل بھی بھیج دیے۔ ہم افسوس کرتے چلے آئے۔ ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ پھر بڑے افسر کو بتا دیا اور انھوں نے خود ہی کام کروا دیا۔
اللہ آسان بڑھاپا عطا فرمائے. آمین!
 
سیما علی

لائبریرین
ہم افسوس کرتے چلے آئے۔ ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ پھر بڑے افسر کو بتا دیا اور انھوں نے خود ہی کام کروا دیا۔
اللہ آسان بڑھاپا عطا فرمائے. آمین!
سچ کہا آپ نے افسوس ہوتا ہے ۔۔۔ہماری اماّں ہمشہ دعا کیا کرتیں تھیں !اللہ پاک عمر کے ساتھ ذہنی حالت ٹھیک رکھے ۔۔۔ورنہ اپنے لئے۔ اور دوسروں کے لئے باعثِ آزار ہوں ۔۔۔پروردگار آسان اور سلامتی کے ساتھ بڑھاپا عطا فرمائے آمین
 
علی وقار

محفلین
بے عزتی نمبر 2۔لاہورجانا تھا،باس نے کہا کہ ادارے کے لئے کتابیں لیتی آنا۔ایک مشہور پبلشر کا نام بھی بتایا۔ وہاں گئی تو وہ ہماری فہرستوں کے مطابق کتابیں نہیں دے رہا تھا۔
اپنی چھاپی ہوئی ایسی کتابیں دے رہا تھا جو عموماََ بکتی نہیں ہیں،اور اِس طرح کی کتابوں کے ہماری لائبریری میں ڈھیر پڑے تھے۔میرے پاس کافی دن تھے۔ میں نے باس کو خط میں ساری تفصیل لکھ بھیجی اور اپنے لئے ہدایت مانگی۔ باس نےکہا کہ وہ خود منگوا لیں گی۔
میں واپس آ گئی۔ خط لکھنا میرا مشغلہ رہا ہے۔ میں ہر خط ایک حدیث سے شروع کرتی تھی۔باس کو لکھا گیا خط بھی ایک حدیث سے شروع کیا گیا تھا۔جس کا مفہوم ہے کہ باس کا ہر حکم مانو، ما سوائے خلافِ شریعت حکم کے۔
میں سمجھ رہی تھی کہ میری باس میرے خط میں یہ حدیث پڑھ کر بہت خوش ہوں گی۔ لیکن۔۔۔۔خوش فہمیوں کے سارے محل اُس وقت دھڑام دھڑام گرنے لگے جب چھُٹیوں کے بعد پہلے دِن دفتر میں داخل ہوئی۔۔۔۔ہماری باس اِتنی مسجع و مقفع بے عزتی کرتی تھیں کہ ہم عش عش کرتے تھے۔ اُنھیں فارسی،انگریزی اور اردو پہ عبور تھا۔ بس پھر آپ سوچ لیں کہ کیسی بے عزتی ہو گی۔ وہ اگلے بندے کی ایک نہیں سُنتی تھیں۔ بس اپنی سُناتی تھیں اور اپنی رائے پہ قائم رہتی تھیں۔ایسی ایسی گالیاں جو بظاہر گالیاں نہیں ہوتی تھیں لیکن ہائے وہ گالیاں ہی تھیں۔ ایک مرتبہ طالبات کی ماؤں کو کہنے لگیں "ایڈیٹ ڈومیسٹک وومن"۔ ہم سب کے سب سوائے چند بڑوں کے اُن کے دفتر سے دھؤاں دھؤاں چہرے لئے آتے تھے۔:brokenheart2:
ہمارے دو بڑوں نے ہمیں مشورہ دیا کہ ہم اپنی باس کو سوٹ تحفہ میں دیں۔ ہم نئے نئے تھے لیکن دُنیا میں تو کچھ پُرانے ہو گئے تھے اِس لئے کچھ غورو فکر سے سمجھ گئے :LOL:کہ ہمیں رشوت کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ اللہ کی طرف سے ہونے والی بے عزتی کا زیادہ ڈر تھا سو باز رہے۔اور مزید ذوق و شوق سے روزانہ کی بنیادوں پر چار بار فی دن کی خوراک ہوتی کہ جس سے کبھی توطبیعت میں جوش و خروش پیدا ہوتا اور کبھی ہم زیبا صاحبہ (پاکستانی اداکارہ )کی نقل کرتے نظر آتے۔
افسوس ہوا، مگر مجھے بے عزتی نمبر نیکسٹ کا شدت سے انتظار ہے کہ یہ قسط وار سلسلہ نہایت شاندار ہے۔ ابھی تو معاملہ فقط زیبا تک پہنچا ہے اور آپ نے اسے روک دیا۔باس کے ڈسے ہوئے کئی افراد چاہیں گے کہ کیری آن۔ باس زندہ، خجالت باقی۔
 
Top