کیا آپ پکے مسلمان ہیں؟

ربیع م

محفلین
کونسے چند افراد جناب؟ قریباً تمام مغربی یورپ خدا کے وجود کا منکر ہے:
Europe_belief_in_god_2010.png


ایسا ہی ایک نقشہ میں بنا کراپنی مرضی کے اعداد و شمار ڈال کر پوسٹ کر دوں تو بہترین حوالہ ہو گا
کیا خیال ہےِ؟
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
ایسا ہی ایک نقشہ میں بنا اپنی مرضی کے اعداد و شمار ڈال کر پوسٹ کر دوں تو بہترین حوالہ ہو گا
کیا خیال ہےِ؟
یہ نقشہ ان 200 صفحات پر مبنی سروے سے اخذ کیا گیا ہے:
http://ec.europa.eu/public_opinion/archives/ebs/ebs_341_en.pdf

باقی جو لوگ مغربی یورپ میں رہتے ہیں ، انسے پوچھ لیں کہ وہ کتنے مذہبی ہیں۔
 

ربیع م

محفلین
یہ نقشہ ان 200 صفحات پر مبنی سروے سے اخذ کیا گیا ہے:

اس سے مخالف موقف کیلئے 400 صفحات پر مشتمل سروے رپورٹ بھی دستیاب ہو جائے گی آپ ذرا سرچ کرنے کی تکلیف کریں

اور ویسے بھی ہر سروے کے ساتھ تحریر ہوتا ہے کہ یہ حقیقی رائے عامہ کا عکاس نہیں۔
 

arifkarim

معطل
اس سے مخالف موقف کیلئے 400 صفحات پر مشتمل سروے رپورٹ بھی دستیاب ہو جائے گی آپ ذرا سرچ کرنے کی تکلیف کریں

اور ویسے بھی ہر سروے کے ساتھ تحریر ہوتا ہے کہ یہ حقیقی رائے عامہ کا عکاس نہیں۔
کوئی بھی سروے حتمی نہیں ہوتا۔ البتہ عوام کے عمومی رویے کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم جس مغربی معاشرے میں رہتے ہیں، یہاں لادینیت معمول ہے۔ کسی کو کسی کے دین سے کوئی غرض نہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
منفی ریٹنگ سے پریشانی کیسی ہاں منفی رویہ ضرور پریشان کرتا ہے .......

" کیا آپ نے مذہب اور سپرنیچرل کو نیوروسائنس، کاگنٹیو سائنس اور ارتقاء کے تناظر میں پڑھا ہے؟

ہر ایک کا تناظر مختلف ہے ........
ویسے اب تو (parapsychology) کو بھی سائنس تصور کیا جانے لگا ہے ......
سائنس کی مختلف شاخوں کے ناموں سے پہلے پیرا اور میٹا کے سابقے لگا کر ہر فراڈ اور اور بکواس چیز کو سائنس کے طور پر دکھا کر پیش کرنےکا دھوکا کافی پرانا ہے
 

فاتح

لائبریرین
سائنس کے نزدیک ہر وہ شے جس کا وجود ثابت نہ ہو چکا ہو اس کا انکار ممکن نہیں کے اسکے ہونے کا ایک احتمال ضرور موجود ہے رہتا ہے .........
وہ "احتمال"ایسا ہی ہے گویا آپ کے پیڈوفائل، ڈاکو اور قاتل ہونے سے بھی انکار ممکن نہیں جب تک ثابت نہ ہو جائے۔۔۔ لیکن جو اس کا دعویٰ کرے گا یعنی جو یہ کہے گا کہ آپ فلاں فلاں ہیں یا فلاں فلاں شے موجود ہے تو اسے ثابت کرنا بھی اسی کا کام ہے نا کہ آپ کا یا میرا۔ اسی طرح اگر میں کسی سے یہ کہتا ہوں کہ ایک خدا موجود ہے یا ایک سے زائد خدا موجود ہیں تو یہ میرا کام ہے کہ میں اپنے اس دعوے کو ثابت کر کے دکھاؤں نا کہ دوسرے سے کہوں کہ نہیں مانتے تو جاؤ جا کر ثابت کرو۔
آپ کا سوال سائنس کا تناظر میں ہے یا فلسفے کے ......... ؟
میں نے تو آپ سے کوئی سوال نہیں کیا
 

نور وجدان

لائبریرین
پکے مسلمان بننے کیلئے ملتان میں قائم الہدیٰ انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ بھی لیا جا سکتا ہے۔

آپ کو بھی اس تھریڈ کا اثر ہونے لگا ہے ، یہ دھاگہ کافی معلوماتی ہے ، اس سے استفادہ کسی انسٹی ٹیوٹ میں تعلیم حاصل کرنے کے برابر ہے
 

arifkarim

معطل
آپ کو بھی اس تھریڈ کا اثر ہونے لگا ہے ، یہ دھاگہ کافی معلوماتی ہے ، اس سے استفادہ کسی انسٹی ٹیوٹ میں تعلیم حاصل کرنے کے برابر ہے
حقیقی جہاد کی تعلیم تو کسی جہادی انسٹیٹیوٹ سےہی مل سکتی ہے۔ کسی دھاگے، شاگے سے نہیں :)
 

فاتح

لائبریرین
2015 - 610 = 1405
اسلام کا ظہور 610 عیسوی میں ہوا تھا۔ ملحد اکیڈمی نے اتنا نہیں سکھایا؟
کافرانہ باتیں مت کریں۔ :laughing:
اسلام کا ذکر عیسوی تقویم میں کرنا گناہ کبیرہ ہے۔ اسلام کا ذکر ہو رہا ہے تو تقویم صرف ہجری ہی استعمال کی جانی چاہیے۔
موجودہ ہجری سن 1437 ہے اور ہجرتِ مدینہ دعوی نبوت کے کتنے سال بعد عمل میں آئی تھی؟ اتنے سال جمع کر لیں 1437 میں۔۔۔
ساڑھے چودہ سو بنے کہ نہیں؟
 
Top