کیا آپ پکے مسلمان ہیں؟

شزہ مغل

محفلین
مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی کہ ہم ایک طرف تو دعوی' کرتے ہیں کہ ہم اللہ سے اس کے نبیوں سے اس کے ولیوں سے بہت پیار کرتے ہیں۔ اور دوسری طرف آپس میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر اس قدر بدگمان ہو جاتے ہیں کہ دوسرے مسلک والے کو کافر تک کہہ دیتے ہیں۔
ارے بھائی مجھے یہ بتاؤ کہ کب کسی نبی نے کہا کہ ٹکڑے ٹکڑے ہو جاؤ؟؟؟
میرے علم میں نہیں کہ کبھی بھی کسی بھی نبی کسی بھی ولی اللہ نے اپنے پیروکاروں کو آپس میں تفریق کرنے کو کہا ہو گا۔ سبھی نے ایک ہو جانے کا درس دیا۔
مجھے یہ بتاؤ کہ کیا اللہ کو خوشی ہوتی ہے جب ہم آپس میں ایسی باتوں پر جھگڑتے ہیں جو انسانیت سے آگے نہیں ہیں
 
عادل اسحاق

محفلین
[QUOTE

یہی
تو سارا مسئلہ ہے کہ ہم اللہ تبارک وتعالی کی خوشی دیکھتے ہیں اس ذات کی رضا صرف اوپری دل سے مانگتے ہیں ۔
اللہ کا ڈر اللہ کی رضا یہ سب دل میں ہو تو یہ معاشرہ جنت ہو جائے
 
ال ایسے تمام انتظامی معاملات اس وقت تک حل نہ ہونگے جب تک معاشرہ اسلام کے رنگ میں نہ رنگ جاوے
حسیب بھائی معاشرے اسلامی رنگ میں رنگ جاوے سے مرد شریعت کا نفاذ ہے کیا لیکن شریعت کا نفاذ تو یہاں کویت میں بھی نہیں ہے..
پھر بھی نماز کا وقت ایک ہے اذان کا وقت ایک ہے
 
شریعت کا نفاذ؟
کیا یہ کوئی حکومت کے ذریعہ ہوگا
شریعت کا نفاذ اپنی ذات پر صرف سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر چلنے سے ہوگا۔ باقی صرف باتیں ہیں
 
مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی کہ ہم ایک طرف تو دعوی' کرتے ہیں کہ ہم اللہ سے اس کے نبیوں سے اس کے ولیوں سے بہت پیار کرتے ہیں۔ اور دوسری طرف آپس میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر اس قدر بدگمان ہو جاتے ہیں کہ دوسرے مسلک والے کو کافر تک کہہ دیتے ہیں۔
ارے بھائی مجھے یہ بتاؤ کہ کب کسی نبی نے کہا کہ ٹکڑے ٹکڑے ہو جاؤ؟؟؟
میرے علم میں نہیں کہ کبھی بھی کسی بھی نبی کسی بھی ولی اللہ نے اپنے پیروکاروں کو آپس میں تفریق کرنے کو کہا ہو گا۔ سبھی نے ایک ہو جانے کا درس دیا۔
مجھے یہ بتاؤ کہ کیا اللہ کو خوشی ہوتی ہے جب ہم آپس میں ایسی باتوں پر جھگڑتے ہیں جو انسانیت سے آگے نہیں ہیں
یہ ہی تو فرق ہے پاکستان کے اسلام میں اور یہاں کے اسلام میں یہاں پر سب کو ایک مسلم امہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے..
کوئی الگ پہچان نہیں ہے کوئی تفریق نہیں ہے کوئی مسلک نہیں ہے
 
واقعی مسلم امہ کو ایک دیکھا جاتا ہے؟
کونسا علاقہ ہے یہ جنت نظیر خلیج میں؟
 
پاکستان میں تمام مسالک کو ازادی حاصل ہے جو دنیا میں کہیں نہیں ہے۔ میں نے عرب ممالک،انڈونیشیا، ملائشیا دیکھ رکھے ہیں صرف افریقہ نہیں دیکھا نہ دیکھنا ہے
 
عادل اسحاق

محفلین
یہ ہی تو فرق ہے پاکستان کے اسلام میں اور یہاں کے اسلام میں یہاں پر سب کو ایک مسلم امہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے..
کوئی الگ پہچان نہیں ہے کوئی تفریق نہیں ہے کوئی مسلک نہیں ہے

میرے خیال میں خیبرپختونخواہ سے لے کر عراق کے صحراؤں تک
کشمیر جنت نظیر سے لے کر افریقہ کی تپتی زمین تک جہاں بھی مسلمان کا لہو گرا ہے
کیا
قاتل نے پوچھا کہ سنی ہو وہابی ہو دیوبند ہو یا شیعت کے قائل ہو
 
یاد درکھیں سنت رسول (ص) ہاتھ سے گئی تو دین ہاتھ سے گیا۔
دین سنت رسول (ص) پر چلنے کانام ہے
اہلسنت والجماعت ہی درست مسلک ہے۔ بغیر مسلک کے دین تو نری عقل پسندی ہے
 
میرے خیال میں خیبرپختونخواہ سے لے کر عراق کے صحراؤں تک
کشمیر جنت نظیر سے لے کر افریقہ کی تپتی زمین تک جہاں بھی مسلمان کا لہو گرا ہے
کیا
قاتل نے پوچھا کہ سنی ہو وہابی ہو دیوبند ہو یا شیعت کے قائل ہو

سنی ہو یا وہابی یا دیوبند یا شیعہ ۔ کونسا مسلک ہے جو
1۔ اللہ کو ایک نہیں مانتا
2۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری رسول نہیں مانتا
3 ٖقرآن پر یقین نہیں رکھتا

ان سب میں کوئی بنیادی فرق نہیں ہے
 
عادل اسحاق

محفلین
یہ ہی تو فرق ہے پاکستان کے اسلام میں اور یہاں کے اسلام میں یہاں پر سب کو ایک مسلم امہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے..
کوئی الگ پہچان نہیں ہے کوئی تفریق نہیں ہے کوئی مسلک نہیں ہے

اور زیادہ کچھ کہہ نہیں سکتا کیونکہ ایک صاحب مجھے خبردار کر چکے ہیں بھائی ڈر لگتا ہے
 
عادل اسحاق

محفلین
سنی ہو یا وہابی یا دیوبند یا شیعہ ۔ کونسا مسلک ہے جو
1۔ اللہ کو ایک نہیں مانتا
2۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری رسول نہیں مانتا
3 ٖقرآن پر یقین نہیں رکھتا

ان سب میں کوئی بنیادی فرق نہیں ہے

کاش کہ یہ سبھی سوچ لیں
 
زیک

مسافر
میرے خیال میں خیبرپختونخواہ سے لے کر عراق کے صحراؤں تک
کشمیر جنت نظیر سے لے کر افریقہ کی تپتی زمین تک جہاں بھی مسلمان کا لہو گرا ہے
کیا
قاتل نے پوچھا کہ سنی ہو وہابی ہو دیوبند ہو یا شیعت کے قائل ہو
بالکل پوچھا کہ بہت قتل فرقے کے نام پر ہوئے
 
حسیب بھائی معاشرے اسلامی رنگ میں رنگ جاوے سے مرد شریعت کا نفاذ ہے کیا لیکن شریعت کا نفاذ تو یہاں کویت میں بھی نہیں ہے..
پھر بھی نماز کا وقت ایک ہے اذان کا وقت ایک ہے
دیکھئے فرق چند چیزوں کا ہے .....

پہلی بات تو یہ کہ پاکستان میں قانون کی بالا دستی نہیں انتظامی اعتبار سے اسے ایک ناکام ترین ریاست قرار دیا جا سکتا ہے ........
دوسری طرف یہ خطہ مختلف مسالک اور مکاتب فکر کی آماجگاہ ہے یہاں دینی اور فکری وحدت نہیں ہے .......

سعودی عرب یا متحدہ عرب ریاستیں اور ایران کی مثال لے لیجئے ایک طرف تو وہاں سرکاری مسلک قوت کے ساتھ نافذ ہے اور مساجد انتظامی اعتبار سے مکمل حکومتی تسلط میں ہیں تو دوسری طرف قانون انتہائی مضبوطی کے ساتھ معاشرتی سطح پر بالا دست ہے ..........
 
شزہ مغل

محفلین
سنی ہو یا وہابی یا دیوبند یا شیعہ ۔ کونسا مسلک ہے جو
1۔ اللہ کو ایک نہیں مانتا
2۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری رسول نہیں مانتا
3 ٖقرآن پر یقین نہیں رکھتا

ان سب میں کوئی بنیادی فرق نہیں ہے
شکر ہے آپ بھی مان گئے
 
Top