کیا آپ نے کبھی کسی کو چھیڑا

damsel

معطل
ابھی میں وطنِ عزیز کو سوچ رہی تھی تو اپنی پبلک ٹرانسپورٹ یاد آ گئی اور ساتھ ہی ایک واقعہ جو ایک دوست پر بیتا تھا۔سوچا کہ شاید آپ کی زندگی میں ایسا کوئی واقعہ،جملہ (اچھا یا برا) گزرا ہو اور آپ یہاں بتانا چاہیں۔

کیا آپ نے کبھی کسی کو چھیڑا ؟؟ یا کبھی کسی نے آپ کو چھیڑا؟؟؟
 
ابھی میں وطنِ عزیز کو سوچ رہی تھی تو اپنی پبلک ٹرانسپورٹ یاد آ گئی اور ساتھ ہی ایک واقعہ جو ایک دوست پر بیتا تھا۔سوچا کہ شاید آپ کی زندگی میں ایسا کوئی واقعہ،جملہ (اچھا یا برا) گزرا ہو اور آپ یہاں بتانا چاہیں۔

کیا آپ نے کبھی کسی کو چھیڑا ؟؟ یا کبھی کسی نے آپ کو چھیڑا؟؟؟

اگر اپ اس چھیڑ چھاڑ کی بات کر رہی ہیں جو اجکل عام ہے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اگر اپ جنرل چھیڑ چھاڑ کی بات کر رہی ہیں تو ہماری سابقہ پوسٹس پڑھ لیں
 

سکون

محفلین
سوال کو ذرا واضح انداز میں لکھیں۔ مجھے تو سمجھ میں نہیں آیا، سمجھ کر ہی جواب دونگا :confused:
 

damsel

معطل
واقعہ لکھنا تھا کوئی کاپی پیسٹ کر دیتے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ویسے کوئی بھی چھیڑ چھاڑ لکھ سکتے ہیں ضروری نہیں کالج کے باہر جو ہوتی ہے اسی کا بیان لکھیں
 
ہم شام میں حیدرآباد چلے جاتے تھے۔۔۔ جو جامشورو سے کچھ میل کے فاصلے پر تھا ۔۔۔۔ ہمیشہ گروپ جایا کرتا تھا ۔۔۔۔ ایک دن کیپری سینیما فلم دیکھنے گئے ۔۔۔ ہاف ٹائم میں باہر نکلے تو سامنے ریڑھی پر ایک شخص بھٹے سینک رہا تھا ۔۔۔۔ ہمارا ایک دوست اس کے پاس گیا اور بھٹہ پسند کر کے انگیٹھی کے پاس رکھ دیا۔۔۔ اتفاق سے شب برات قریب تھی۔ ایک ساتھی کی جیب میں بڑے سائز کا پٹاخہ بھی تھا ۔۔۔ رش کی وجہ سے بھٹے والے نے نخرے دکھانے شروع کر دیے ۔۔۔۔ جلدی جلدی سینک رہا تھا ۔۔۔۔ ہمارے دوست نے اس سے کہا کہ بھئ ذرا جلدی سے یہ بھٹہ بھی سینک دو اور پٹاخہ اسکی انگیٹھی پر رکھ دیا ۔۔۔۔ اس نے بھی دھیان نہ دیا کیونکہ لوگ اپنی اپنی پسند کے بھٹے رکھ رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دھیان اس نے بعد میں دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آگے اپ خود سمجھ دار ہیں ۔۔۔۔۔ مشرق ، مغرب، شمال و جنوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انگیٹھی ، بندہ، ٹھیلا اور بھٹے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب سمت کا تعین اپ کر لیں کہ کون کہاں ہو سکتا تھا۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

فرخ منظور

لائبریرین
چھیڑ خوباں سے چلی جائے اسد
گر نہیں وصل تو حسرت ہی سہی

بس جب سے یہ شعر سمجھ میں آیا ہے ہر خوباں کو چھیڑ رہے ہیں اور یہ شعر 16 سال کی عمر میں ہی سمجھ میں‌آگیا تھا - ;)
اور مجھے کئ بار لڑکیوں نے بھی چھیڑا لیکن فی الحال دو واقعات یاد آرہے ہیں - مجھے ایک بار لاہور کے ایف سی کالج میں کسی کام سے جانا ہوا - اسوقت میں نیا نیا ملازمت کر رہا تھا اور سوٹ، ٹائی وغیرہ پہن کر جایا کرتا تھا۔ جب میں موٹرسائکل سے اترا تو سامنے کچھ حسینائیں کھڑی تھیں - معلوم نہیں‌ انہیں‌ کیا ہوا یا وہ مجھے شائد فرسٹ ائیر کا سمجھیں کہ یکایک ایک نے مجھ پر آواز کسی "آج تو بڑا بن ٹھن کر آیا ہے"، دوسری نے آواز لگائی "دیکھو شکل سی کتنا معصوم لگ رہا ہے لیکن تیار ایسے ہوکر آیا ہے جیسے کسی دفتر کا بہت بڑا افسر ہو." اور مزید نہ جانے کیا کیا کہا گیا لیکن میں‌ فورا ہی وہاں سے بھاگ لیا - اور ایک واقعہ کچھ دن قبل ہی پیش آیا کہ میں‌دفتر سے گھر واپس جا رہا تھا کہ کہ سوزوکی کیری میں کچھ لڑکیاں بیٹھی ہوئی تھیں - میں‌نے شائد ایک کی طرف غور سے دیکھا تو اس نے بھی میری طرف ٹکٹکی لگا دی - تو میں نے نظر ہٹا لی - لیکن تھوڑی دیر بعد پھر وہی گاڑی میرے سامنے آئی تو پھر میری اسی لڑکی کی طرف نظر پڑی تو اس نے مجھے منہہ چڑا دیا - تو میری بھی ہنسی نکل گئی اور اسکی بھی - :)
 
چھیڑ خوباں سے چلی جائے اسد
گر نہیں وصل تو حسرت ہی سہی

بس جب سے یہ شعر سمجھ میں آیا ہے ہر خوباں کو چھیڑ رہے ہیں اور یہ شعر 16 سال کی عمر میں ہی سمجھ میں‌آگیا تھا - ;)
اور مجھے کئ بار لڑکیوں نے بھی چھیڑا لیکن فی الحال دو واقعے یاد آرہے ہیں - مجھے ایک بار لاہور کے ایف سی کالج میں کسی کام سے جانا ہوا - اسوقت میں نیا نیا ملازمت کر رہا تھا اور سوٹ، ٹائی وغیرہ پہن کر جایا کرتا تھا جب میں موٹرسائکل سے اترا تو سامنے کچھ حسینائیں کھڑی تھیں - معلوم نہیں‌ انہیں‌ کیا ہوا یا وہ مجھے شائد فسٹ ائیر کا سمجھیں کہ یکا یک ایک نے مجھ پر آواز کسی "آج تو بڑا بن ٹھن کر آیا ہے، دوسری نے آواز لگائی دیکھو شکل سی کتنا معصوم لگ رہا ہے لیکن تیار ایسے ہوکر آیا ہے جیسے کسی دفتر کا بہت بڑا افسر ہو - اور مزید نہ جانے کیا کیا کہا گیا لیکن میں‌ فورا" ہی وہاں سے بھاگ لیا - اور ایک واقعہ کچھ دن قبل ہی پیش آیا کہ میں‌دفتر سے گھر واپس جا رہا تھا کہ کہ سوزوکی کیری میں کچھ لڑکیاں بیٹھی ہوئی تھیں - میں‌نے شائد ایک کی طرف غور سے دیکھا تو اس نے بھی میری طرف ٹکٹکی لگا دی - تو میں نے نظر ہٹا لی - لیکن وہ تھوڑی دیر بعد پھر وہی گاڑی میرے سامنے آئی تو پھر میری اسی لڑکی کی طرف نظر پڑی تو اس نے مجھے منہہ چڑا دیا - تو میری بھی ہنسی نکل گئی اور اسکی بھی - :)

آپ یقین کریں ۔۔۔۔ بالکل ایسا ہی ایک حادثہ میرے ساتھ ہوا ہے۔۔۔۔ میں لیٹ نائٹ گھر آرہا تھا۔۔۔۔۔ تین تلوار کے پاس اتفاق سے ٹریفک جام تھا کوئی ایکسیڈنٹ ہوا تھا۔۔۔۔ اتنے میں ایک کار میرے ساتھ کھڑی ہوئی۔۔۔ اس میں ایک بڑی گریس فل سی لیڈی بیٹھی تھیں۔۔۔۔ چالیس کے لگ بھگ عمر ہوگی ۔۔۔۔ پتا نہیں انہیں کیا ہوا۔۔۔ بڑے دلنشیں انداز میں انہوں نے آنکھ مٹکائی۔۔۔۔ مجھے ان کی حرکت سے خاصی مایوسی ہوئی۔۔۔ بہرحال وہ ساتھ ساتھ چلتی رہیں ۔۔۔ ایک اور سگنل پر وہ میرے بالکل ساتھ رکیں ایک بار بھر وہ مسکرائیں اس بار انداز خاصا عامیانہ تھا۔۔۔۔ مجھے پتہ نہیں کیا ہوا میں نے ان سے اچانک کہا۔

"آنٹی پیچھے کیا ایکسیڈنٹ ہوا تھا"؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ سننا تھا کہ وہ سگنل کھلتے ہی لیفٹ سائڈ پر مڑ گئیں.
 

فاتح

لائبریرین
چھیڑ خوباں سے چلی جائے اسد
گر نہیں وصل تو حسرت ہی سہی

بس جب سے یہ شعر سمجھ میں آیا ہے ہر خوباں کو چھیڑ رہے ہیں اور یہ شعر 16 سال کی عمر میں ہی سمجھ میں‌آگیا تھا - ;)
اور مجھے کئ بار لڑکیوں نے بھی چھیڑا لیکن فی الحال دو واقعے یاد آرہے ہیں - مجھے ایک بار لاہور کے ایف سی کالج میں کسی کام سے جانا ہوا - اسوقت میں نیا نیا ملازمت کر رہا تھا اور سوٹ، ٹائی وغیرہ پہن کر جایا کرتا تھا جب میں موٹرسائکل سے اترا تو سامنے کچھ حسینائیں کھڑی تھیں - معلوم نہیں‌ انہیں‌ کیا ہوا یا وہ مجھے شائد فسٹ ائیر کا سمجھیں کہ یکا یک ایک نے مجھ پر آواز کسی "آج تو بڑا بن ٹھن کر آیا ہے، دوسری نے آواز لگائی دیکھو شکل سی کتنا معصوم لگ رہا ہے لیکن تیار ایسے ہوکر آیا ہے جیسے کسی دفتر کا بہت بڑا افسر ہو - اور مزید نہ جانے کیا کیا کہا گیا لیکن میں‌ فورا" ہی وہاں سے بھاگ لیا - اور ایک واقعہ کچھ دن قبل ہی پیش آیا کہ میں‌دفتر سے گھر واپس جا رہا تھا کہ کہ سوزوکی کیری میں کچھ لڑکیاں بیٹھی ہوئی تھیں - میں‌نے شائد ایک کی طرف غور سے دیکھا تو اس نے بھی میری طرف ٹکٹکی لگا دی - تو میں نے نظر ہٹا لی - لیکن وہ تھوڑی دیر بعد پھر وہی گاڑی میرے سامنے آئی تو پھر میری اسی لڑکی کی طرف نظر پڑی تو اس نے مجھے منہہ چڑا دیا - تو میری بھی ہنسی نکل گئی اور اسکی بھی - :)

اف اللہ!;)
 

damsel

معطل
یہ ایک غیر ارادی چھیڑ خانی تھی۔ اس زمانے میں میں اور میری دوست اسکول میں جاب کیا کرتے تھے اور واپسی پہ اکثر کہیں نہ کہیں گھومنے نکل جاتے تھے۔ ایک دن موسم کافی خوشگوار تھا تو سی ویو والے میکڈونلڈ جاکر آئس کریم کھانے کا پروگرام بنایا۔میں آڈر پلیس کر رہی تھی کہ میری دوست بھاگتی ہوئی آئی اور میرے پیچھے چھپنے کی ناکام کوشش کرنے لگی۔ سامنے دیکھا تو ایک شخص غصے سے ہمیں گھور رہا تھا ۔ میں نے کہا "کیا ہوا بھئ؟" کہنے لگی کہ "میں آئس کریم کے فلیور وغیرہ دیکھنے کے لیے کھڑی تھی کہ بے دھیانی میں کاونٹر پر ہاتھ رکھ دیا اور سوچنے لگی کہ کچھ عجیب ہے ہلکے سے کاوئنٹر بجایا بھی۔"

دراصل کاؤنٹر سمجھ کر محترمہ نے ان حضرت پر ہاتھ رکھ دیا تھا جو اس ناگہانی سے بےنیاز، مگن سے اپنا آرڈر دے رہے تھے۔:confused: اوپر سے اس کو بجایا بھی تھا محترمہ نے کاونٹر سمجھ کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور جب وہ بھاگ کر میرے پاس آئی تو ان کو یہ یقین ہوگیا کے یہ دو لڑکیاں ان کو چھیڑ رہی ہیں۔:(
 

زونی

محفلین
:grin:
ہم شام میں حیدراباد چلے جاتے تھے۔۔۔ جو جامشورو سے کچھ میل کے فاصلے پر تھا ۔۔۔۔ ہمیشہ گروپ جایا کرتا تھا ۔۔۔۔ ایک دن کیپری سینیما فلم دیکھنے گئے ۔۔۔ ہاف ٹائم میں باہر نکلے تو سامنے ریڑہی پر ایک شخص بھٹے سینک رہا تھا ۔۔۔۔ ہمارا ایک دوست اس کے پاس گیا اوربھٹے پسند کر کے انگییٹھی پار رکھ دیا ۔۔۔ اتفاق سے شب برات قریب تھی ایک ساتھی کی جیب میں بڑے سائز کا پٹاخہ بھی تھا ۔۔۔ رش کی وجہ سے بھٹے والے نے نخرے دکھانے شروع کر دیے ۔۔۔۔ جلدی جلدی سینک رہا تھا ۔۔۔۔ ہمارے دوست نے اس سے کہا کہ بھئ ذرا جلدی سے یہ بھٹہ بھی سینک دو اور پٹاخہ اسکی انگیٹھی پر رکھ دیا ۔۔۔۔ اس نے بھی دھیان نہ دیا کیونکہ لوگ اپنی اپنی پسند کے بھٹے رکھ رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دھیان اس نے بعد میں دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگے اپ خود سمجھ دار ہیں ۔۔۔۔۔ مشرق ، مغرب، شمال و جنوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انگیٹھی ، بندہ، ٹھیلا اور بھٹے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب سمت کا تعین اپ کر لیں کہ کون کہاں ہو سکتا تھا









:grin: انتہائی معصوم شرارت ھے جس میں کسی کا بھی نقصان نہیں ہوا سوائے بھٹے والے کے;):grin:
 

تعبیر

محفلین
واہ جی واہ یہاں تو مجھے اپنے کارنامے بتانے کا موقعہ مل گیا :grin:
ویسے اسے چھیڑ کے بجائے تنگ کرنا کہا جائےتو :)

ویسے میں نے لوگوں کو تو لوگوں کو بھڑوں کے چھتے کو بھی چھیڑا ہے۔ سچی سے :( نتیجے کے طور پر کافی دن میجی بےبی بنی ہوئی تھی ۔پتہ نہین چلتا تھا کہ جاپانی لگ رہی ہوں، چینی یا ہانگ کانگی

دو لڑکوں کے چھیڑنے پر ان کی ٹھکائی خود کر چکی ہوں :mad:

ہمارا لوگوں کو تنگ کرنا زیادہ تر فون پر ہوتا تھا۔ ہمارا مطلب میں۔ بہنیں اور کزنز

ہاں تو ایک دفعہ ایک دفعہ ہم نے ایک رانگ نمبر ملایا۔ ایک صاحب نے اٹھایا تو اسے کہا کہ میں آپ کے پڑوس سے بول رہی ہوں ۔ کہنے لگے کہ کونسے گلابی والے مکان سے اور کوئی نام لیا کہ انکے گھر سے۔ (لیں یہ تو کام ہی اسان ہو گیا) مین نے کہا کہ جی مجھے آپ سے کام ہے
فرمایا جی جی کہیں کہیں
میں نے کہا کہ آپ ابنے نوکر کے ہاتھ کچھ ٹماٹر اور ایک ٹھنڈے پانی کی بوتل بھجوا سکتے ہیں۔ہمارا فرج کام نہیں کر رہا
بڑے ہی نثار لہجے میں کہنے لگے کہ اجی نوکر کو کیوں ۔ مین لے کر آجاتا ہوں ویسے بھی پڑوسیوں کے بڑے حقوق ہوتے ہیں
اس کے بعد مین نے شکریہ کے ساتھ فون بند کر دیا
کوئی بیس پچیس منٹ کے بعد دوبارہ فون کر کے کہا کہ دے آئے ٹھنڈا پانی
اف یہ سننا تھا کہ ان صاحب کی آواز جو پہلے کافی مہربان تھی ایک دم بدل گئی اور بے بھاؤ کی شروع ہو گئے۔ میں نے یہ کہتے ہوئے فون رکھ دیا کہ کیوں پڑوسیوں کے تو بڑے حقوق ہوتے ہیں اور آئندہ یہ کام نوکر کے ہاتھ کرئیے گا اور ویسے بھی پانی پلانا ثواب کا کام ہے ۔

یہ کام تو سب نے کیا ہوگا ۔جب اپ بہت سارے دوست اکٹھا ہوتے ہین تب
ایک ایک باری باری فون کر کے ایک ہی جگہ کہتا ہے کہ کوئی سا بھی ایک نام کہ فلان گھر پر ہے۔ آخری فون یہ ہوتا ہے کہ میں فلان ہی بول رہا ہوں میرا کوئی فون تو نہیں ایا تھا۔

اس کے علاوہ ہم بہن بھائیوں کا یہ محبوب مشغلہ ہوتا تھا کہ گرمیوں میں ہمیں نیند نہین اتی تھی ہم سب گھر سے نکل جایا کرتے تھے اور لوگوں کی بیل بجایا کرتے تھے فرق یہ تھا کہ ہم بھاگتے نہیں تھے بلکہ کوئی سا نام لیکر پوچھتے تھے کہ فلاں گھر پر ہے۔ایک دفعہ تو اللہ نے بال بال بچا لیا کہ اس نام کی لڑکی گھر پر تھی پر شکر کہ سو رہی تھی اور دروازہ کھولنے والی آنٹی کا اصرار کہ اندر آجاؤ بیٹھو ابھی اسے جگاتی ہوں۔ ایک دفعہ تو کسی کے نوکر نے ہمیں ایک کاپی بھی دی تھی کہ نازیہ بی بی تو گھر پر نہیں ہیں پر انہوں نے کہا ہے کہ انکی سہیلی ائیں تو انہیں یہ کاپی دے دیں۔

اس کے علاوہ بھی بہت سارے قصے ہیں :grin: :grin: :grin:
 

damsel

معطل
میری ایک دوست کو بس میں کوئی پاؤں مار مار کر تنگ کر رہا تھا اس نے سیفی پن نکالی اور اس کے انگوٹھے مین گھسا دی:rolleyes:
 
Top