کیا آپ اپنے پیشے/کام سے خوش ہیں؟

نور وجدان

لائبریرین
ہر انسان کے اچھے اور بہترین مستقبل کے حوالے سے اپنے خیالات ہوتے ہیں ۔جن کو پورے کرنے کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے ۔محفل پر بڑی تعداد میں ہماری محترم بہنیں بھی موجود ہیں اگر وہ مناسب خیال کریں تو اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں ۔
جاسمن آپی ، لاریب مرزا بہنا مریم افتخار بجو ، نور سعدیہ شیخ بہن ، سین خے بہن ، ہادیہ بہنا ، رباب واسطی بہن ، حمیرا عدنان بہن ، فرحت کیانی آپی ، عندلیب آپا اور دیگر مھفلین بہین جو مناسب سمجھیں تو اظہار خیال فرمائیں ۔

بہت شکریہ یاد فرمانے کا ... میں بطور ٹیچر مطمئن ہوں ...یہی میری زندگی کا حاصل ہے. میں فارسی عربی زبان کو سیکھنا چاہتی ہوں ...کچھ کچھ کوشش میں ہوں ...
 
احمد محمد

محفلین
آوارہ بنا چاہتے تھے مگر ہائے ظالم سماج نے شرفاؤں کی صف میں لا کھڑا کیا ۔:cry:

پیارے بڑے بھیا!
ویسے آپ کو یہ شرافت کا سرٹیفکیٹ دیا کس نے ہے؟ :D:D:D

اور آپ کو یہ جان کر بے حد خوشی ہوگی کہ آپ جو بننا چاہتے تھے، سب وہی آپ کو سمجھتے ہیں، بس کیا ہے کہ صرف آپ ہی کو علم نہیں۔ :D:ROFLMAO::ROFLMAO:

(گستاخی کی پیشگی معذرت کے ساتھ)
 
آخری تدوین:

علی صہیب

محفلین
شاید تقدیر و تدبیر کی ازلی کشمکش ختم ہو چکی ہے کہ یہاں سبھی شاداں و فرحاں دکھائی دیتے ہیں۔۔۔ یا پھر مجھ ایسے "مذبذبین بین ذالک" قسم کے افراد اس لڑی سے کنی کترا کر گزر گئے ہوں۔۔۔
مجھ جیسے متذبذب نوجوان جنہیں کئی قسم کے دوراہوں کا سامنا رہتا ہو۔۔۔ اس خوشی و نا خوشی میں سے بھی کیا منتخب کر پائیں گے۔۔۔:question:
قصہ مختصر یہ کہ اول اول آئی ٹی سے منسلک ہونے کا شوق تھا۔۔۔ بھیڑ چال میں پری انجینئرنگ کی نذر ہو گیا۔۔۔ پھر ادب سے رغبت انگریزی ادب کی باقاعدہ تعلیم تک لے گئی (کیونکہ سنا تھا کہ تحصیلِ ادب بھی برائے معاش منافع بخش ہونی چاہیے :quiet:) مگر چند ماہ سے زیادہ نہ پڑھ پایا کہ ادب سے عشق تو تھا مگر فرنگی رسم الخط پر تادیر نظریں جمانا بصارت پر بہت گراں گزرتا تھا۔۔۔ گھر والوں کے اصرار اور اپنی دیرینہ خواہش کے باعث آج کل اردو و فارسی میں نجی سند لینے کی خاطر امتحانات کی تیاری کر رہا ہوں۔۔۔ کمپیوٹر سے متعلق کچھ نہ کچھ سیکھنے اور کرنے کی کوششوں میں ابھی بھی مگن رہتا ہوں۔۔۔
مگر اصل بات کارِ فروِ آتشِ شکم سے متعلق یہ کہ والد صاحب کی ٹریول ایجنسی سے منسلک ہوں یعنی؛
اب میں فکرِ معاش میں گم ہوں
یعنی دھن کی تلاش میں گم ہوں
کام کام اور کام کے دوران
کاش کاش اور کاش میں گم ہوں
علیؔ
 
فلسفی

آپ کی تحریر سے مجھے اپنا شعر یاد آ گیا

فکرِ معاش نے مجھے برباد کر دیا
ورنہ میں ہوتا ایک بڑا مشہور آدمی

الله پاک آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔ آمین
 
پیارے بڑے بھیا!
ویسے آپ کو یہ شرافت کا سرٹیفکیٹ دیا کس نے ہے؟ :D:D:D

اور آپ کو یہ جان کر بے حد خوشی ہوگی کہ آپ جو بننا چاہتے تھے، سب وہی آپ کو سمجھتے ہیں، بس کیا ہے کہ صرف آپ ہی کو علم نہیں۔ :D:ROFLMAO::ROFLMAO:

(گستاخی کی پیشگی معذرت کے ساتھ)
الحمدللہ ،
کوئی تو طبیعت شناس ملا،
عزیزِ جان و دل یزداں ،
چشم ما روشن
دل ما شاد
اکثر ہم اپنی معصومیت کی وجہ سے ایسی باتوں کی آگہی نہیں کر پاتے
بھائی معذرت کس بات کی ،جو سچ تھا آپ نے وہی تو بیاں کیا ۔:LOL::D:p
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہر انسان کے اچھے اور بہترین مستقبل کے حوالے سے اپنے خیالات ہوتے ہیں ۔جن کو پورے کرنے کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے ۔محفل پر بڑی تعداد میں ہماری محترم بہنیں بھی موجود ہیں اگر وہ مناسب خیال کریں تو اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں ۔
جاسمن آپی ، لاریب مرزا بہنا مریم افتخار بجو ، نور سعدیہ شیخ بہن ، سین خے بہن ، ہادیہ بہنا ، رباب واسطی بہن ، حمیرا عدنان بہن ، فرحت کیانی آپی ، عندلیب آپا اور دیگر مھفلین بہین جو مناسب سمجھیں تو اظہار خیال فرمائیں ۔
میں الحمداللہ اپنے کام سے خوش ہوں۔
میں نے پڑھائی صرف پڑھنے کے لیے کی۔ اس کو ملازمت وغیرہ سے کبھی منسلک نہیں کیا۔ اپنے پروفیشن میں میں بائے چانس آئی تھی لیکن کیوں کہ ہمیشہ سے عادت ہے کہ اگر کام کرنا ہے تو بے دلی سے نہیں کرنا تو اسے چوائس بنا لیا۔ اللہ تعالی کے ہر کام میں مصلحت ہوتی ہے اور شاید میرا بائے چانس ادھر آنا بھی اسی مصلحت کے باعث تھا۔ الحمداللہ مطمئن بھی ہوں اور خوش بھی کہ ہر طرح سے rewarding کام ہے۔
 
بچپن میں اپنے خاندان میں زیادہ تر لوگوں کو فوج میں ہی دیکھا میرے دادا سید اشرف شاہ نے رائل برٹش آرمی میں برما کے محاذ پر خدمات انجام دیں دیگر عزیز رشتہ داروں کی ایک لمبی فہرست ہے جن میں سے دو کزنز نے تو اپنی یاداشتیں بھی لکھیں
61654467_10156403474611239_2276970061501562880_n.jpg

یہ کتاب میرے کزن کرنل ہارون رشید کی جنگی کی یاداشتوں پر مشتمل ہے جس میں مشرقی پاکستان کا خاص طور پر ذکر ہے
30709663_2002608680067766_5295290781538451456_n.jpg

30729197_2002608973401070_3934506036764868608_n.jpg

یہ بھی میرے کزن میجر عمر فاروق کی خود نوشت ہے جو کہ 71 کی جنگی یاداشتوں پر مشتمل ہے
محفلین خود سمجھ سکتے ہیں کہ خاندان میں اس طرح کے آئیڈل پروفیشنلز ہوں تو طبعیت خود بخود اس پیشے کی طرف راغب ہو جاتی ہے سو مجھے بھی بچپن میں فوج میں جانے کا جنون تھا 8 سال کی عمر میں مجھے معادی بخار(typhoid) ہوا جس کی وجہ سے قوت سماعت ہمیشہ کے لئے جاتی رہی یہ3 197 کا زمانہ تھا 8 سال کے عمر مین اتنی سمجھ نہیں ہوتی ساتھ ساتھ علاج چلتا رہا آخر جب میں میٹرک میں پہنچا تو ڈاکٹرز نے جواب دے دیا میری عمر کے لوگوں کو علم ہو گا کہ اس زمانے میں معادی بخار بہت موذی مرض ہوتا تھا خیر اس کے باوجود امتیازی نمبروں سے میٹرک سائنس کے مضامین کے ساتھ پاس کر لیا اسی دوران مجھ پر انکشاف ہوا کہ میں طبی طور پر فوج میں نہیں جا سکتا اس بات نے مجھے پڑھائی سے بیزار کر دیا پرائیویٹ طور پر انٹر کا امتحان دیا اور اس کے بعد 7 سال تک چھوٹی موٹی ملازمتیں کرتا رہا 1988 میں میرے والد نے مشورہ دیا کہ کوئی کورس کر لو میرے چچا میجر طیب جو آرمی کے ریٹائیرڈ انجئنیر ہیں انہوں نے مشورہ دیا کہ کوئی ڈپلومہ کر لو قرعہ فال آرکیٹیکچرل کے نام نکلا ڈپلومہ کر کے عملی زندگی میں آ گیا اسی دوران سول ورکس (کنسٹرکشن) میں بھی دلچسپی پیدا ہوئی اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا الحمدللہ اب میں اپنی فیلڈ میں ایک پروفیشنل ہوں اور اپنے پیشے سے بہت مطمئن ہوں اللہ جو کرتا ہے بہتر ہی کرتا ہے
 
سید عمران

محفلین
پیارے بڑے بھیا!
ویسے آپ کو یہ شرافت کا سرٹیفکیٹ دیا کس نے ہے؟ :D:D:D

اور آپ کو یہ جان کر بے حد خوشی ہوگی کہ آپ جو بننا چاہتے تھے، سب وہی آپ کو سمجھتے ہیں، بس کیا ہے کہ صرف آپ ہی کو علم نہیں۔ :D:ROFLMAO::ROFLMAO:

(گستاخی کی پیشگی معذرت کے ساتھ)
آپ اتنے کم عرصے میں ان کے بارے میں کچھ زیادہ ہی نہ جان گئے؟؟؟
:hypnotized::hypnotized::hypnotized:
 
جاسمن

لائبریرین
خوش۔۔۔بہت خوش۔۔۔کہ میرا اللہ مجھے اس شعبہ میں لایا۔
سب یہی کہیں گے کہ اللہ ہی لاتا ہے۔ اللہ ہی دیتا ہے۔
بالکل۔ لیکن میں نے بی اے کے بعد سات مرتبہ استخارہ کیا اور میرا بالکل بھی ارادہ، خواب نہیں تھا اپنے اس مضمون میں داخلہ لینے کا جبکہ میں نے جن پانچ ڈیپارٹمنٹ میں اپلائی کیا، چار میں مل رہا تھا۔۔۔ایم پی اے۔۔۔پہلی ترجیح، اکنامکس دوسری ترجیح، جرنلزم تیسری ترجیح۔۔۔۔لیکن جو اللہ چاہتا تھا، وہی ہوا۔
پھر اللہ نے جھولی میں نوکری ڈالی۔ ایسی نوکری کہ جسکی بالکل خواہش نہیں تھی، استانی۔۔۔(میں بہت مذاق کرتی تھی۔۔۔استانی کو الف پہ زبر کے ساتھ پڑھتے ہوئے۔۔۔ایک ہی کتاب پڑھاتے جاؤ۔۔۔بھلا یہ بھی کوئی نوکری ہے!)
اللہ میرا مزاج مجھے سے زیادہ تو کیا۔۔۔مکمل جانتا ہے۔۔۔وہ جانتا ہے کہ کیا ٹھیک ہے میرے لیے۔
اور جب میری طبیعت میں ٹھہراؤ آیا تو اس نے اور کچھ میرے لیے منتخب کر دیا۔
اللہ کا شکر ہے۔۔۔اتنا شکر جتنا وہ چاہتا ہے کہ ہم ادا کریں۔
الحمداللہ رب العالمین۔
 
ماشاءاللہ ،
اللہ کریم آپ کو ہمیشہ کامیابی و کامرانی عطا فرمائیں ۔آمین
 
احمد محمد

محفلین
آپ اتنے کم عرصے میں ان کے بارے میں کچھ زیادہ ہی نہ جان گئے؟؟؟
:hypnotized::hypnotized::hypnotized:
سید عمران بھائی! بات یہ ہے کہ محفل میں سب سے سادہ اور نرم مزاج محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا ہی معلوم ہوتے ہیں تو اس لیے ان پر تشدد کرنا کارِ ثواب سمجھتا ہوں۔ :LOL:

اب نقیبی بھیا کو چھوڑ کر عرفان سعید اور فلسفی جیسے صاحبان کو چھیڑوں گا تو مار ہی کھانی ہے نا۔ :eek:
 
مجھ جیسے ایک بے ضرر انسان پر یہ تہمت ۔۔۔ اللہ تو دیکھ رہا ہے نا :arrogant:
 
Top