کیا آپ اپنے پیشے/کام سے خوش ہیں؟

فلسفی

محفلین
آپ کا شوق آپ کا ذریعہ روزگار بھی بن جائے تو یہ بھی خوش قسمتی ہوتی ہے۔ اور اگر آپ اپنے پیشے کو اپنا شوق بنا لیں تو بھی وقت اچھا گزرتا ہے۔
سولہ آنے۔

شوق تو کچھ اور تھا لیکن قسمت کا پھیر کسی اور طرف لے آیا اور اب پیشے سے مطمئن بھی ہوں اور خوش بھی۔
ویسے اگر مناسب سمجھیں تو پیشے کا تعارف بھی کروا دیجیے۔

باقی پرانے شوق اپنی جگہ ہیں ان کے لیے کچھ نہ کچھ وقت نکال لیتا ہوں چاہے ان کا اپنے پیشے سے کچھ تعلق نہیں ہے۔
امیدے ہے اچھے شوق ہوں گے ہماری طرح خراب نہیں :D
 

فلسفی

محفلین
کیوں کیا آپ سوتے وقت خراٹے مارتے ہیں
یہ تو بہت اندر کی خبر تھی آپ کو کیسے معلوم ہوئی؟

2015 کی بات ہے حج پر ہمارے گروپ میں منی کے کیمپ میں میرے ساتھ والے بستر پر ایک صاحب اپنے 4-5 سال کے بچے کے ساتھ تھے۔ مجھے پریشانی تھی کے رات کو میرے خراٹوں کی وجہ سے باقی لوگ بھی پریشان ہوں گے۔ خیر اللہ اللہ کر کے رات کٹی تو میں نے ازراہ ہمدردی ان صاحب سے معذرت کی کہ میرے خراٹوں کی وجہ سے شاید آپ پریشان رہے ہوں گے۔ وہ کہنے لگے میں تو نہیں ہوا البتہ آپ اس (میرے بچے) سے پوچھ لیں۔ پھر کہنے لگے بیٹا! انکل کیسے سور رہے تھے؟ اس کے بعد اس بچے نے میری ایسی نکل اتاری کے سب حاضرین مجھ سمیت ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے۔
 

احمد محمد

محفلین
ماشأ اللّٰہ یہاں تو تقریباً سبھی خوش اور مطمئن ہیں ۔(اللّٰہ تعالٰی سب پر اپنا خاص کرم ہی رکھیں) مگر سوال یہ ہے کہ پھر یہ گِلے شکوے کرتا کون ہے جن کو مدِّنظر رکھ کر محترم فلسفی بھائی نے لڑی کی ابتدا کی؟ :)

خیر میری تفصیل کسی کو درکار تو ہرگز نہ ہوگی پھر بھی میں اپنی کتھا بیان کرتا ہوں۔ :)

میں نے تعلیم کامرس کی لی اور اس سے پہلے کہ سمجھ پاتا کہ شوق کیا ہے، ملازمت آئی ٹی (نیٹ ورک) کی مل گئی۔ گذشتہ 15 سال سے اسی میدان میں طبع آزمائی کر رہا ہوں تاہم آج تک نہ ہم نیٹ ورک کا کچھ بگاڑ سکے اور نہ نیٹ ورک ہمارا۔ :D


ہاں گذشتہ چند سالوں سے ایک شوق ضرور پیدا ہوا ہے (جو اکثر و بیشتر سبھی لوگوں کو ہوتا ہے) کہ میں لوگوں میں گیان بانٹوں۔ دوسرے لفظوں میں صوتی و مواصلاتی ذرائع سے لوگوں پر دماغی و اعصابی تشدد کا خواہاں ہوں۔ :D:D:D

چونکہ آج کل ہر کوئی سیانا ہے تو اکثر تشدد کی کوشش اکارت جاتی ہے بلکہ الٹی اپنی ہی ٹکور ہو جاتی ہے۔ :D:D:D
 

فلسفی

محفلین
مگر سوال یہ ہے کہ پھر یہ گِلے شکوے کرتا کون ہے جن کو مدِّنظر رکھ کر محترم فلسفی بھائی نے لڑی کی ابتدا کی؟ :)
یہ کوئی نہیں بتاتا۔ کیونکہ راوی آخر میں چین ہی چین لکھتا ہے۔

مجھے نہ جانے کیوں آپ کے الفاظ میں کوئی لاہوری یا فیصل آبادی چھپا نظر آتا ہے۔ آپ کا تعلق کس علاقے سے ہے؟
 

زیک

مسافر
یہ تو ذومعنی ہے محترم۔ کچھ تھوڑی بہت تو وضاحت کیجیے۔
ذومعنی تو خیر مقصد نہ تھا۔ انجینیرنگ کا شوق تھا۔ سو کی۔ جاب بھی اسی میں کی۔ پھر مزید پڑھا اور مزید جاب۔

فیلڈ میں دلچسپی ہو تو اچھا رہتا ہے لیکن پھر بھی کام کام ہی ہے شغل میلہ نہیں۔
 

احمد محمد

محفلین
یہ کوئی نہیں بتاتا۔ کیونکہ راوی آخر میں چین ہی چین لکھتا ہے۔

مجھے نہ جانے کیوں آپ کے الفاظ میں کوئی لاہوری یا فیصل آبادی چھپا نظر آتا ہے۔ آپ کا تعلق کس علاقے سے ہے؟

ہاہاہا۔۔۔

چین لکھنے والی بات آپ نے خوب کہی۔

اجی صاحب علاقے تو ۔۔۔۔۔ کے ہوتے ہیں۔ :D:D:D
(غالباً ایک فلم کا ڈائیلاگ ہے)

فیصل آباد ہمسایہ ہے (یعنی اوکاڑہ سے تعلق ہے) اور فیض لاہور سے ایزی لوڈ کروایا ہے (یعنی اعلٰی تعلیم لاہور سے حاصل کی)۔ اور گذشتہ 11 سال سے اسلام آباد زیرِ عتاب ہے۔ :D

امید ہے اب آپ بہتر طور پر تشخیص کر پائیں گے۔ :D:D:D
 
آخری تدوین:

فلسفی

محفلین
ہاہاہا۔۔۔

چین لکھنے والی بات آپ نے خوب کہی۔

اجی صاحب علاقے تو ۔۔۔۔۔ کے ہوتے ہیں۔ :D:D:D
(غالباً ایک فلم کا ڈائیلاگ ہے)

فیصل آباد ہمسایہ ہے (یعنی اوکاڑہ سے تعلق ہے) اور فیض لاہور سے ایزی لوڈ کروایا ہے (یعنی آپ نے اعلٰی تعلیم لاہور سے حاصل کی)۔ اور گذشتہ 11 سال سے اسلام آباد زیرِ عتاب ہے۔ :D

امید ہے اب آپ بہتر طور پر تشخیص کر پائیں گے۔ :D:D:D
یہ چیز، ہن پھڑے گئے او تسی۔ اکاڑہ کے آفتاب اقبال نے تو انھی مچائی ہوئی ہے لاہور میں، بلکہ پورے ملک میں اور ملک سے باہر بھی۔
 
آخری تدوین:

احمد محمد

محفلین
یہ چیز، ہن پھڑے گئے او تسی۔ اکاڑہ کے تو آفتاب اقبال نے تو انھی مچائی ہوئی ہے لاہور میں، بلکہ پورے ملک میں اور ملک سے باہر بھی۔
ہاہاہا۔۔۔
اور یہ جان کر آپ کو مزید برا لگے گا کہ میں نے تقریباً ڈیڑھ سال موصوف کے ساتھ نوائے وقت میں گذارا ہے جب وہ کالم نویس ہوا کرتے تھے اور میں پارٹ ٹائم موصوف کے لیے مختلف موضوعات پر تحقیق (انٹرنیٹ سے سرچ اور ریسرچ) کر کے مواد جمع کرکے بھی دیتا تھا۔ :)
 

فلسفی

محفلین
ہاہاہا۔۔۔
اور یہ جان کر آپ کو مزید برا لگے گا کہ میں نے تقریباً ڈیڑھ سال موصوف کے ساتھ نوائے وقت میں گذارا ہے جب وہ کالم نویس ہوا کرتے تھے اور میں پارٹ ٹائم موصوف کے لیے مختلف موضوعات پر تحقیق (انٹرنیٹ سے سرچ اور ریسرچ) کر کے مواد جمع کرکے بھی دیتا تھا۔ :)

زبردست احمد بھائی پھر تو آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 
ہر انسان کے اچھے اور بہترین مستقبل کے حوالے سے اپنے خیالات ہوتے ہیں ۔جن کو پورے کرنے کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے ۔محفل پر بڑی تعداد میں ہماری محترم بہنیں بھی موجود ہیں اگر وہ مناسب خیال کریں تو اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں ۔
جاسمن آپی ، لاریب مرزا بہنا مریم افتخار بجو ، نور سعدیہ شیخ بہن ، سین خے بہن ، ہادیہ بہنا ، رباب واسطی بہن ، حمیرا عدنان بہن ، فرحت کیانی آپی ، عندلیب آپا اور دیگر مھفلین بہین جو مناسب سمجھیں تو اظہار خیال فرمائیں ۔
 
Top