کیا آپ اپنے پیشے/کام سے خوش ہیں؟

عرفان سعید

محفلین
کمپیوٹر پر آن لائن کام میں میرے ایک لاکھ دس ہزار تک ڈوب چکے ہیں۔

اب یہ ہی سوچا ہے کہ آن لائن کام کوئی سا بھی ہو پیسے نہیں لگانے

اسی لئے گرافکس سیکھنے کی طرف آگیا ہوں

شروع میں تو بہت ہی مشکل معلوم ہورہی تھی

تفصیل بس یہ ہی ہے 5 ڈالر لگاو گھنٹے میں اتنے کماو یا دن کہ اتنے کماو بس لگاتے گئے

پھر کوئی حضرت ملے انہوں نے کہا کہ یہ ویب سائٹ بہت اچھی ہے

میں نے بھی اِس پر انویسٹمنٹ کی ہے

آپ بھی کریں پیسا تھا ہاتھ میں لگا دیا بس کچھ دِن پے منٹ ملی پھر غائب۔

دوست یار بھی فائدہ اُٹھاتے تھے

اُن کو بھی اگر کوئی ویب سائٹ پر پیسے لگانے ہوتے تو مجھ سے بول دیتے

اِس طرح سے اُن کا بہت سا پیسا اور وقت دونوں ضائع ہونے سے بچ جاتا۔

اور میں پہلے کی طرح اپنے دوستوں پر بھروسا کرتا رہا

اور پیسا برباد ہوتا رہا۔

زیادہ تر میرا پیسا بٹ کوئن کرنسی میں برباد ہوا ہے۔

جس کا اب پاکستان میں بینڈ لگ گیا ہے ۔

میں تو اپنے دوستوں بھائیوں کو یہ ہی مشورہ دوں گا کہ

اگر آپ کمپیوٹر میں کوئی کام کرنا چاہتے ہو تو پھر

باقی رہی بات پیسے کی تو وہ خود بخود ہی آتا جائے گا



کوئی ہنر تو آپ کے پاس آ ہی جائے گا۔

ہنر سے آپ کے اندر خوداعتمادی آئے گی ۔

دولت جانے کا ڈر ختم ہوجائے گا۔

آپ کو پتا ہوگا کہ یہ دولت میں پھر سے حاصل کرلوں گا۔

میرا تو یہ مشورہ ہے

آپ کا کتنا ہی اچھا دوست کیوں نہ ہو

آپ نے کمپیوٹر پر پیسے نہیں لگانے

بھائی کمپیوٹر پر آن لائن کمانے کے بھی بہت سے ایسے ذرائع ہیں

جو کہ 100 پرسنٹ آپ کو پے کرتے ہیں

اور کوئی فراڈ نہیں ہوتا۔

اِن ہی ویب سائٹوں میں سے چند کا ذکر کرتا ہوں۔

آپ لوگوں کی نالج میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔

سب سے پہلا کام یوٹیوب چینل بنالیں۔

دوسرا فائیوآرآر پر کام کریں۔

یا شٹر اسٹاک پر اپنی تصویروں کو بیچنا شروع کردیں۔

اور بھی بہت سے طریقے ہیں

جن کے ذریعے آپ بِنا پیسا ضائع کئے ہوئے

گھر بیٹھ کر بہت اچھے پیسے کما سکتے ہیں۔

میں بھی گرافکس سیکھ رہا ہوں

میرے خیال میں آن لائن پیسا کمانے کے لئے

یہ طریقہ بہت ہی اچھا ہے ۔

صرف اِس کام کے لئے آپ کو


اور ایک انٹرنیٹ کی لائن کم سے کم 2 ایم بی کی

اور ایڈوبی السٹریٹر یا


یا کورل ڈرا کو انسٹال کرنا ہوگا۔


یوٹیوب سے فری میں کرسکتے ہیں۔

یوٹیوب پر ایسی بہت سی ویڈیوز آپ کو مل جائیں گی جن کو دیکھ کر آپ ایک بہت ہی اچھے گرافکس ڈیزائنر بن سکتے ہیں۔

بہت بہت شکریہ میرے ایک ہزار مراسلے پورے ہوگئے اردو محفل پر ۔
تیز ترین ہزار مراسلوں کا فارمولا
لاکھ مراسلوں کے لیے فی مراسلہ ایک لفظ
کروڑ مراسلوں کے لیے فی مراسلہ ایک حرف
ارب مراسلوں کے لیے فی مراسلہ -
:)
 
آخری تدوین:

شریف

محفلین
میں تو بہت خوش ہوں۔ یوں بھی الحمد للہ تیز ذہن پایا ہے، پھر پڑھنے لکھنے کے بعد تجارت میں دماغ بھی خوب چلتا ہے۔
 
Top