تعارف کہ مجھے میری ذات سے نفرت ہے۔۔۔۔۔

طالوت

محفلین
طالوت ظھیر صاحب آپ کا پیاراسا تعارف اچھا لگا

شکریہ مجیب ! آپ کی محبت ہے ۔۔
لیکن آپ نے جلدی میں یا بے دھیانی کچھڑی سی بنا دی ہے ۔۔۔ طالوت میری عرفیت سمجھ لیں ظہیر اشرف میرا نام ۔۔۔ اور صاحب کا استعمال کم از کم میرے لیے نہ کیا کریں میں سمجھتا ہوں کہ اس سے اجنبیت کا احساس پیدا ہوتا ہے ۔۔۔
وسلام
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم طالوت بھائی
ظہیر اشرف طالوت کے بارے جان کر اچھا لگا ۔
وجہ اختیاری اسم طالوت سے آگاہ ہوا۔
( احسن التقویم کی اظہر من الشمس مثال جناب طالوت )
اب
پس آئینہ کیا ہے ؟
یہ تو آئینہ ہی جانے یا پھر آئینہ دیکھنے والا ۔
اس دھاگے کا عنوان
"کہ مجھے میری ذات سے نفرت ہے۔۔۔۔۔"
بالکل سمجھ ہی نہیں آیا ۔
کچھ وضاحت کریں گے آپ ۔
کہ لفظ " ذات "سے آپ کی کیا مراد ہے ۔
اک اور سوال بھی اٹھا ہے آپ کے بارے آپ کا لکھا پڑھ کر ۔ کہ ۔
آپ بحیثیت انسان اپنی ذات پر اپنے آپ کو مجبور سمجھتے ہیں یا قادر ۔ ؟
نایاب
 
مغزل

محفلین
طالوت بھیا ایک بار پھر محفل میں خوش آمدید، یوں‌ہی لڑی دیکھنے کو آپ پہچنا ، سوچا حاضر ی بھی لگاتا جاؤں۔
عبدالمجید صاحب کہاں غائب ہیں کسی کوکوئی خبر ہے ؟؟
 
محمدصابر

محفلین
ظہیر بھائی (پورے ایک سال بعد )خوش آمدید ۔
مغل بھائی عبدالمجید بھائی یہاں صبح سے شکریہ تو ادا کرتے پھر رہے ہیں یہیں ہونگے کسی کمرے میں ڈھونڈ لیں۔
 
طالوت

محفلین
شکریہ مغل و صابر ۔۔ دوبارہ خوش آمدیدہ ہار پہننے سے بڑی مسرت ہوئی ہے سال چھ ماہ میں یہ وظیفہ کرتے رہیں تو کیا خوب ہو ۔۔۔
عبدالمجید کو کہیں سے ڈھونڈ پکڑ کر لانا پڑے گا ، کافی عرصے سے ہاتھ ہی نہیں آ رہے ۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
السلام علیکم
محترم طالوت بھائی
ظہیر اشرف طالوت کے بارے جان کر اچھا لگا ۔
وجہ اختیاری اسم طالوت سے آگاہ ہوا۔
( احسن التقویم کی اظہر من الشمس مثال جناب طالوت )
اب
پس آئینہ کیا ہے ؟
یہ تو آئینہ ہی جانے یا پھر آئینہ دیکھنے والا ۔
اس دھاگے کا عنوان
"کہ مجھے میری ذات سے نفرت ہے۔۔۔۔۔"
بالکل سمجھ ہی نہیں آیا ۔
کچھ وضاحت کریں گے آپ ۔
کہ لفظ " ذات "سے آپ کی کیا مراد ہے ۔
اک اور سوال بھی اٹھا ہے آپ کے بارے آپ کا لکھا پڑھ کر ۔ کہ ۔
آپ بحیثیت انسان اپنی ذات پر اپنے آپ کو مجبور سمجھتے ہیں یا قادر ۔ ؟
نایاب

مجھے میری ذات سے نفرت ہے کے لئے یہاں چکر لگائین اور آپ کی دلچسپی کے لئے یہ اور یہ بھی حاضر ہے ۔۔ ایویں ذرا کبھی کبھار چویلیں مار لیتے ہیں موڈ کی مناسبت سے :)

بحیثیت انسان میں خود کو قادر سمجھتا ہوں مگر اس قادر ہونے کو سمجھنے کے لئے آپ کو ایک اور زحمت کرنا پڑے گی کہ آپ یہاں اس تحریر کا مطالعہ کریں امید ہے زیادہ بہتر سمجھ سکیں گے ۔۔

محترم طالوت جی
شاعری والا مواد تو پڑھ لیا ۔
لیکن سوال ہنوز وہیں ہے ۔
آپ نے قلب طالوت پر القا ہونے والے جذبات کو الفاظ کا روپ تو دے دیا ۔
سمجھ یہ نہیں آئی کہ حقیقت کو مجاز میں بیان کیا ہے کہ
مجاز کو حقیقت میں ۔
اور آپ کا یہ چوتھا لنک تو کوئی وائرس ہے ۔ ونڈو اسے بلاک کرتی ہے ۔
اگر مختصرا اپنے الفاظ میں آگاہ کر دیں تو مشکور رہوں گا ۔
ویسے یہ " ذات " ہوتی کیا ہے ۔؟
میں لاعلم ہوں اس سے کہ اس سے مراد کیا شئے ہے ۔ ؟
اگر رہنمائی کر دیں تو
جزاک اللہ
نایاب
 
طالوت

محفلین
کوشش تو حقیقت کی ہی کی تھی مگر جذبات سے مغلوب ہو کر جانے کیا کیا بک گیا ۔۔ چوتھا لنک طلوع اسلام یعنی علامہ پرویز کی تحریروں کا لنک ہے اور تقدیر کے معاملے میں ان کی تاویلات و تشریحات سے خاصی حد تک متفق ہوں ۔۔ تفصیل کے لئے تو آپ کو اس کتاب کا مطالعہ کرنا ہوگا ۔۔
www.tolueislam.com
وسلام
 
Top