"کہ آ رہی ہے دما دم صدائے کُن فیکون"

باباجی

محفلین
میں بتانے والی کون ہوتی ہوں جب ہمارے اللہ نے بتا دی۔ ہمارے نبیوں ع نے کر کے دکھا دی۔
میں جاہل کم علم بندہ ہوں
اور آپ نے بات اللہ اور نبیوں پہ ڈال دی بی بی
مجھے نہیں اتنا علم کہ کیا بتایا ہے اس بارے میں انہوں نے....
آپ نے درمیانی راہ کا ذکر کیا تو کچھ اس بارے میرے علم میں اضافہ کیجیے برائے مہربانی
 
کہہ سکتے ہیں کہ میں سوچ سمجھ کر ہی امریکہ آیا تھا اور یہاں رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔
بھائی امریکہ کے اور پاکستان کے ایک عام آدمی کے ظاہری ، عملی اور نفسیاتی لائف سٹائل میں کیا فرق ہے جو اس قدر فرق کی بنیاد ہے ظاہری طور پر دنیا کی صف میں۔۔۔؟
 
باباجی

محفلین
ریٹنگ ہمارے حوصلے بڑھا بھی سکتی ہے گھٹا بھی سکتی ہے۔ منفی رائے بیان کی جائے تو اتنا محسوس نہیں ہوتا جتنا منفی ریٹنگز سے۔
جزاک اللہ
میں معذرت چاہتا ہوں
کڑوا ضرور ہوں میں لیکن کسی کی دل آزاری ہرگز مقصود نہیں
غیر متفق کی ریٹنگ اسلیئے دی کہ شاید الفاظ زیادہ سخت ہوجاتے
اسی لیئے کہتا ہوں کہ میرا محدود تبصرہ ہی مکمل جانیئے
وہ تو نور سعدیہ شیخ کے کہنے پر تبصرے کو آگے بڑھایا
 
شزہ مغل

محفلین
ہر شخص اپنی زندگی کے بارے فیصلے کرنے میں آزاد ہے اور ہر کسی کی اپنی ترجیحات ہیں۔

کوئی موضوع دیکھ لیں چاہے وہ غربت سے متعلق ہو یا تعلیم سے، خواتین سے سلوک ہو یا اقلیتوں سے یا ہیومن ڈیویلپمنٹ پاکستان (اور انڈیا) آپ کو دنیا کے بدترین ممالک کی فہرست ہی میں نظر آئیں گے۔ یہ ڈوبنا نہیں ہے تو اور کیا ہے؟
جب گھر کے باسی ہی گھر چھوڑ کر چلے جائیں گے تو گھر نے کھنڈر ہی بننا ہے نا۔
بھیا جو باسی یہاں موجود ہیں انہیں ہمت کرنی ہے اور اپنے گھر کو بہترین بنانا ہے۔ اگر ہم "سب غلط ہے" کا تاثر دیں گے تو جو کمزور لوگ ہیں وہ ڈر کر ہمت ہار جائیں گے اور ہمیں ان سب کو بھی ساتھ لے کر چلنا ہے ہمت، حوصلے، جذبے اور خود اعتمادی کے ساتھ، نہ کہ ڈرا کر بھگانا ہے۔
 
شزہ مغل

محفلین
جب میں پاکستان سے آیا تو میری عمر 26 سال تھی۔ میں اور میری بیگم پاکستان میں کئی سال جاب کر چکے تھے۔ بیگم کا ذکر آیا یعنی شادی بھی ہو چکی تھی۔
یہ کس نے کہا کہ لڑنے سے پہلے ہار مان لینی چاہیئے؟ میں نے بیس اکیس سال پاکستان گزارے ہیں۔ پرائمری، یونیورسٹی، جاب سب ماحول خود دیکھا ہے۔
 
ناصر رانا

محفلین
تمام بہن بھائیوں سے معذرت چاہتی ہوں اگر میری کسی بھی بات سے کسی کی دل شکنی ہوئی ہے تو۔ میرا مقصد صرف مسائل کا حل ہے۔ کسی کی بھی ذاتی زندگی کے بارے میں تنقید کرنے کا حق نہیں ہے مجھے۔ معاف کر دیجیئے گا زیک بھیا
آپ کے خیال میں آپ نے کوئی ایسی بات کی ہے جس سے کسی کی دل شکنی ہو؟
 
شزہ مغل

محفلین
میں معذرت چاہتا ہوں
کڑوا ضرور ہوں میں لیکن کسی کی دل آزاری ہرگز مقصود نہیں
غیر متفق کی ریٹنگ اسلیئے دی کہ شاید الفاظ زیادہ سخت ہوجاتے
اسی لیئے کہتا ہوں کہ میرا محدود تبصرہ ہی مکمل جانیئے
وہ تو نور سعدیہ شیخ کے کہنے پر تبصرے کو آگے بڑھایا
بھیا کڑواہٹ تو ہر حقیقت پسند شخص میں ہوتی ہے۔ تہذیب کے دائرے میں کوئی حقیقت بیان کرے تو کوئی بری بات تو نہیں۔ بہرحال آپ کو جو مناسب لگے کیجیئے۔ میں ویسے بھی اپنے لیے عزیت پسند ہوں۔
 
باباجی

محفلین
بھیا کڑواہٹ تو ہر حقیقت پسند شخص میں ہوتی ہے۔ تہذیب کے دائرے میں کوئی حقیقت بیان کرے تو کوئی بری بات تو نہیں۔ بہرحال آپ کو جو مناسب لگے کیجیئے۔ میں ویسے بھی اپنے لیے عزیت پسند ہوں۔
خود اذیتی بالکل بھی اچھی بات نہیں
خوش رہیں
 
باباجی

محفلین
بھیا جانتی ہوں۔ مگر میں نے کہا نا کہ غیر معمولی عمل کا ردِ عمل بھی معمولی نہیں ہوتا۔ بس یوں سمجھیئے کہ میں بھی اسی عمل ردِعمل کے بھنور میں ہوں۔
اللہ کرم کرے آپ پر
لیکن مخلوقات میں اشرف اسی لیئے کہلوائے گئے ہیں
قوت ارادی و فیصلہ عطا کی گئی ہے
بھنور میں پھنسے رہنا یا نکلنا یہ آپ کی کوشش پہ منحصر ہے
اور آپ اس بھنور سے نکل آئیں گی
 
شزہ مغل

محفلین
اللہ کرم کرے آپ پر
لیکن مخلوقات میں اشرف اسی لیئے کہلوائے گئے ہیں
قوت ارادی و فیصلہ عطا کی گئی ہے
بھنور میں پھنسے رہنا یا نکلنا یہ آپ کی کوشش پہ منحصر ہے
اور آپ اس بھنور سے نکل آئیں گی
آمین۔ جی بھیا نکلوں گی مگر کوشش ہے کہ گوہرِنایاب پا کر ہی نکلوں۔ آپ سب کی دعائیں اور اللہ کا کرم ساتھ رہا تو
 
زیک

مسافر
جب گھر کے باسی ہی گھر چھوڑ کر چلے جائیں گے تو گھر نے کھنڈر ہی بننا ہے نا۔
بھیا جو باسی یہاں موجود ہیں انہیں ہمت کرنی ہے اور اپنے گھر کو بہترین بنانا ہے۔ اگر ہم "سب غلط ہے" کا تاثر دیں گے تو جو کمزور لوگ ہیں وہ ڈر کر ہمت ہار جائیں گے اور ہمیں ان سب کو بھی ساتھ لے کر چلنا ہے ہمت، حوصلے، جذبے اور خود اعتمادی کے ساتھ، نہ کہ ڈرا کر بھگانا ہے۔
گھر کے باسی تو گھر چھوڑتے ہی رہتے ہیں۔ اگر ایسا نہ کرتے تو انسان آج صرف افریقہ میں ہی ہوتا۔ میرے والدین کی پیدائش پاکستان کی نہیں تھی، میری بیوی اور میں پاکستان میں پیدا ہوئے جبکہ ہماری بیٹی امریکہ میں۔ یہی زندگی ہے۔

رہی "سب غلط" کی بات تو جو حالات کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ حقیقت سے واقف ہیں۔ یہ ایک کٹھن کام ہے۔ اسے مشکل سمجھ کر ہی کیا جا سکتا ہے۔
 
Top