کہتے ہیں لوگ ....

عباد اللہ

محفلین
دونوں باتوں سے متفق ہوں
من نہ دانم فاعلاتن فاعلات بحروں کے نام گڈ مڈ ہو جاتے ہیں
میرے پاس جو دیوانِ غالب کا نسخہ ہے اس میں غلطی تھی تصدیق کر لی اور درستی بھی
آپ کا بہت شکریہ
یہ دراصل فاعلاتن مفاعلن فعلن نہیں فاعلاتن فعلاتن فعلن ہے اور اس میں موزوں شعر کہنا اس سے قدرے مشکل ہے۔
ویسے غالب کا مصرعہ ایسے ہے
کیا خوب قیامت کا ہے گویا کوئی دن اور
 
آخری تدوین:

La Alma

لائبریرین
عروض سائیٹ اردو لغت میں دی گئی املا/تلفظ کے بنیاد پر تقطیع کرتی ہے اگر کسی لفظ کی املا وہاں درست نہیں تو اس میں عروض کا کیا قصور؟ البتہ سیکھنے والے غلطی کو تسلیم کرکے آگے بڑھتے ہیں دوسروں کو قصوروار نہیں ٹھہراتے.
بلکل درست .میں نے اپنی ذہنی الجھن دور کرنے کے لئے عروض کا حوالہ دیا تھا کیونکہ وزن جانچنے کے لئے میرے پاس یہی فرسٹ اویلبل سورس ہے . ہوئے کا وزن یقیناً وہی ہو گا جو آپ سب نے بتایا ہے .شکریہ .
 
میں آج سوچ رہا تھا کہ اگر فاعلاتن والا شاعر تجاہلِ عارفانہ کر رہا ہوتا تو شعر کچھ یوں کہتا
شعر گویم من بہ از باغ و چمن
من ندانم فاعلاتن فاعلن

میں باغ اور چمن سے بہتر شعر کہتا ہوں(آب حیات سے شعر بہتر ہونے کے کیا معنی ہیں؟) اور میں فاعلاتن فاعلن نہیں جانتا۔
 

الف عین

لائبریرین
شامت آنا درست محاورہ ہے، شامت ہونا نہیں۔ اس لئے مطلع بدلنا ہو گا میرے خیال میں۔
معبد عشق میں کوئی مسئلہ نہیں۔ باقی تو احباب نے کہہ ہی دیا ہے۔
 

عباد اللہ

محفلین
میں آج سوچ رہا تھا کہ اگر فاعلاتن والا شاعر تجاہلِ عارفانہ کر رہا ہوتا تو شعر کچھ یوں کہتا
شعر گویم من بہ از باغ و چمن
من ندانم فاعلاتن فاعلن

میں باغ اور چمن سے بہتر شعر کہتا ہوں(آب حیات سے شعر بہتر ہونے کے کیا معنی ہیں؟) اور میں فاعلاتن فاعلن نہیں جانتا۔
ریحان اسطرح شاید قافیہ آؤٹ ہو جائے
آپ آبِ حیات کو قند و نبات سے بدل لیجئے
اگر چہ آبِ حیات میں شعر کی عمرِجاوداں کی طرف اشارہ ہے
 
Top