کہا لاہور کو جائیں، کہا لاہور کو جاؤ

عثمان

محفلین
ایک اہم بات رہ گئی.
یہاں شاید ایسے کچھ لوگ موجود ہوں جو لاہور جانا چاہتے ہوں مگر وہاں کے راستوں سے انجان ہوں.
میں نے اپنے قیام کے دوران uber کی سروس استعمال کی. اور شاندار تجربہ رہا. کرایے بھی کم اور آنے جانے میں بھی کوئی مسئلہ نہیں.
صرف اوبر اپنے سمارٹ فون پر انسٹال کریں. اکاؤنٹ بنائیں. اور استعمال شروع کر دیں.
گویا Uber لاہور تک بھی پہنچ گیا۔ بہت خوب! :)
 
فورٹریس پہنچ کے سیدھا joyland چلے جاتے آپ، جیب ہلکی نہ ہوتی اور لطف اندوزی الگ سے ہو جاتی :p
دن کے وقت جوائے لینڈ بند تھا. شام کو کھلتا ہے. :)
ایک گائیڈ روانہ کر دیں گے جو اندر سے پورا گردوارہ دکھا کر لائے گا :daydreaming: آپ کو اندر تصاویر بنانے نہیں ہو گی
پھر کیا فائدہ. تصویر ہی تو لینی تھی. :p
بہت اچھی سیر کرائی آپ نے تابش بھائی!! ہم ان تمام جگہوں پر بارہا گئے ہیں لیکن احباب کی جانب سے پیش کی گئی روداد کا لطف ہی کچھ اور ہوتا ہے :)
شکریہ :)

علامہ اقبال کے مقبرے کا راستہ بھی کافی عرصہ سے بند ہے، پتہ نہیں کیوں نہیں اندر جانے دیتے :unsure:
غالباً اقبال کی روح کافی بپھری ہوئی ہو گی ان کے تازہ کلام پر. :p
ایک دن میں اتنی ساری جگہیں دیکھ لیں آپ نے.. بہت خوب!! :thumbsup:
آپ کو سب سے اچھی جگہ کونسی لگی؟؟
ایک دن تو نہیں، البتہ دو دن میں. :)

تاریخی پس منظر لئے تمام مقامات ہی ایک جیسے پسند ہیں. :)
 
گویا Uber لاہور تک بھی پہنچ گیا۔ بہت خوب! :)
لاہور تو کافی عرصہ سے آیا ہوا ہے. اب تو 2 ماہ سے کراچی میں بھی ہے. اور اگلے ایک دو ماہ میں پنڈی اسلام آباد میں بھی متوقع ہے.
Careem کی سروس بھی لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں موجود ہے.
 

یوسف سلطان

محفلین
:)جی ..بھائی صاحب بہت اچھی طرح سمجھ گیا ہوں .... چلیں آج بتا ہی دوں میں کس صدمے سے گزرا میں نے بھی بہت تصاویر لی تھیں ...سوچا تھا ساتھ ساتھ تبصرہ بھی کرونگا اور اپنی سفر کی پوری روداد کراچی کینٹ روانگی سے لیکر واپسی تک آپ کو ایک دلچسپ روداد سناونگا جس میں رنگینی اور سنگینی دونوں کا ذکر ہوگا رنگینی اس sense کہ کچھ thirl اور ہمارے بچوں کی اور خود ہماری شرارتوں کی صورت میں اور سنگینی شناختی کارڈ کی عدم دستیابی اور طبیت خراب ہونے کی مگر بھلا ہو اس وقت کا جب mobile فون مرے بیٹے کے ہتھے چڑھ گیا ہم نے کہا چلو تھوڑا سکون رہے گا مگر جب واپس ہمارے ہاتھ میں آیا تو ہمارا سکون غارت ہوگیا سب کچھ ختم ہوچکا تھا سلیکٹ آل اور ڈیلیٹ آل ... میں تو اس پر بھی خوش نہ ہوسکا کے چلو موبائل میں جگہ بن گئی ....میں نے بڑی بے بسی سے بیٹے کی طرف دیکھا اور اس کا وہ جملہ جو اس کے منہ پر چڑھا ہوا تھا سننے کو ملا جو وہ اکثر مرے گھورنے پر بولتا ہے " ابو کا عوا ... ( ابو کیا ہوا ؟) بیگم کا مارے غصے کے برا حال تھا کیونکے ان کے موبائل کو وہ پہلے ہی زبردستی چائے پلا چکا تھا کپ میں ڈال کر . . . ہوٹل میں . . . بس پھر بغیر تصاویر کے مزہ نہیں آتا اس لئے ...
اکمل بھائی اگر آپ کے پاس android کا موبائل ہے تو یہ ویڈیو دیکھیں شاید آپ کے لئے کارآمد ثابت ہو،میں نے بذات خود تو استعمال نہیں کیا یہ سوفٹ ویر مگر استعمال کرتے دیکھا ہے اور اس کی تصاویر واپس آ گئیں تھی۔۔
 

یاز

محفلین
بہت زبردست تابش بھائی۔
شاندار سیر اور دلچسپ کمنٹس کے ساتھ تصاویر نے سیر کا مزہ دوبالا کر دیا۔
بلاشبہ لہور لہور اے۔
 

اکمل زیدی

محفلین
اکمل بھائی اگر آپ کے پاس android کا موبائل ہے تو یہ ویڈیو دیکھیں شاید آپ کے لئے کارآمد ثابت ہو،میں نے بذات خود تو استعمال نہیں کیا یہ سوفٹ ویر مگر استعمال کرتے دیکھا ہے اور اس کی تصاویر واپس آ گئیں تھی۔۔
بہت شکریہ سلطان بھای ۔ ۔ ۔ مگر اب تو چاک رہا ہے نا گریبان رہا ھے ۔ ۔ ۔ فون چینج کر لیا اب تو ۔ ۔ ۔ :)
 

سید عمران

محفلین
اس قضیے پر فقیر عنقریب ایک مرثیہ لکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ :):):)

ہمت تو نہ ہوئی نہ پھر؟ ہمیں دیکھیے۔ ہم پہلے رخصت (French leave) لیتے ہیں اور پھر ہمت کرتے ہیں۔ :whistle::whistle::whistle:

گوشے؟ ان میں تو رہائشی سکیمیں بن سکتی ہیں بھئی۔ ;););)

کہیں زیادہ کا تو پتا نہیں البتہ کہیں اور سے ضرور دیکھ رکھا ہے۔ :D:D:D

کھلا تضاد ہے۔ یا تو اپنی آنکھ سے محفوظ بھی کرتے یا دیکھتے بھی کیمرے کی آنکھ سے۔ :sneaky::sneaky::sneaky:

ہمارا تو خیال ہے کہ بےضابطہ فوٹوگرافر کمی کم اور زیادتی زیادہ کرتے ہیں۔

ہائے اللہ، ہمیں بھی اونچائی سے ڈر لگتا ہے مگر اتنا بھی نہیں! :LOL::LOL::LOL:

جیب کی تو کوئی تصویر نہیں ہے ان میں۔ :(:(:(

کاروبارِ حیات چل ہی مردوں کی جیب اور عورتوں کی جیبھ کے طفیل رہا ہے۔ :cool::cool::cool:

پاکستان تو "مرمت" کے بعد کھول دیا گیا ہے۔ مینار ابھی تک کیوں بند ہے؟ :unsure::unsure::unsure:

جو تقطیع اس دروازے کی ہے اسے نوگزے پیر کے مقبرے پر ہونا چاہیے تھا۔ :LOL::LOL::LOL:

شکریہ۔ آئندہ نہیں چڑھیں گے۔ :):):)

قبول کی گئی۔ :in-love::in-love::in-love:

ہم اسلام آباد آئے تو فرازؔ کے مزار پہ ماتم کریں گے! :devil1::devil1::devil1:

ہمیں بھی نہیں آئی۔ پر ہم اتنے پریشان تو نہیں ہوئے۔ :cool::cool::cool:

رودادِ سفر ایک طرف اور یہ شعر ایک طرف! :applause::applause::applause:
---
مجموعی طور پر بہت اچھی روئیداد، تابش بھائی۔ جی خوش کر دیا آپ نے۔ دو باتیں بالخصوص اچھی لگیں۔ ایک تو یہ کہ آپ نے مقاماتِ مذکورہ کو خالص سیاحانہ نظر سے دیکھا اور دکھایا جس کا لطف عموماً ہم جیسے لوگ نہیں اٹھا سکتے۔ دوسری یہ کہ آپ کی حسِ مزاح ترقی کرتی جارہی ہے جس کا لطف خصوصاً ہم جیسے لوگ بہت اٹھاتےہیں۔ :redheart::redheart::redheart:
---

ہم لاہور کا ارادہ رکھتے ہیں اور ہماری رحم دلی بھی کافی مشہور ہے۔ :bee::bee::bee:
پسندیدہ، متفق، زبردست، پرمزاح۔۔۔
وغیرہ وغیرہ!!!
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت خوب۔
بہت دنوں بعد لاہور کی اصل خوبصورتی دیکھنے کو ملی۔ حالانکہ سال دو سال بعد جانا تو ہوتا ہے لیکن بھاگم بھاگ سو زیادہ سے زیادہ رنگ روڈ , نہر یا ایک آدھ مارکیٹ ہی نظر آتی ہے۔
 
Top