ناصر کاظمی - کہاں گئے وہ سُخنوَر جو میرِ محفِل تھے

طارق شاہ

محفلین
غزل
ناصر کاظمی
کہاں گئے وہ سُخنوَر جو میرِ محفِل تھے
ہمارا کیا ہے، بھلا ہم کہاں کے کامِل تھے
بَھلا ہُوا کہ، ہَمَیں یوں بھی کوئی کام نہ تھا
جو ہاتھ ٹُوٹ گئے، ٹُوٹنے کے قابِل تھے
حرام ہے جو صُراحی کو مُنْہ لگایا ہو !
یہ اور بات کہ ہم بھی شرِیک محفِل تھے
گُزر گئے ہیں جو خوشبوئے رائیگاں کی طرح !
وہ چند روز، مِری زندگی کا حاصل تھے
پڑے ہیں سایۂ گُل میں جو سُرخ رُو ہوکر
وہ جاں نِثارہی، اے شمع تیرے قاتِل تھے
اب اُن سے دُور کا بھی واسطہ نہیں ناصر
وہ ہمْنوا جو مِرے رتجَگوں میں شامِل تھے
ناصرکاظمی
 
گُزر گئے ہیں جو خوشبوئے رائیگاں کی طرح !
وہ چند روز، مِری زندگی کا حاصل تھے ۔
واہ ! لا جواب انتخاب ھے۔ شکریہ شاہ صاحب۔
 

طارق شاہ

محفلین
اب اُن سے دُور کا بھی واسطہ نہیں ناصر
وہ ہمْنوا جو مِرے رتجَگوں میں شامِل تھے
واہ شاہ جی، بہت خوب۔

بٹ صاحب اظہار خیال کے لئے شکریہ
خوشی ہوئی جو ناصر صاحب کی پیش کردہ غزل آپ کو پسند آئی
تشکّر
بہت خوش رہیں
 

طارق شاہ

محفلین
گُزر گئے ہیں جو خوشبوئے رائیگاں کی طرح !
وہ چند روز، مِری زندگی کا حاصل تھے ۔
واہ ! لا جواب انتخاب ھے۔ شکریہ شاہ صاحب۔
گیلانی صاحبہ
انتخاب کی ستائش اور پذیرائی، اور اس اظہار کے لئے ممنون ہوں
بہت خوشی ہوئی جوناصر کاظمی صاحب کے کلام سے چنیدہ، یہ غزل آپ کو پسند آئی
تشکّر

بہت شاداں اور فرحاں رہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
کہاں گئے وہ سُخنوَر جو میرِ محفِل تھے
ہمارا کیا ہے، بھلا ہم کہاں کے کامِل تھے
بَھلا ہُوا کہ، ہَمَیں یوں بھی کوئی کام نہ تھا
جو ہاتھ ٹُوٹ گئے، ٹُوٹنے کے قابِل تھے


واہ ! کیا بات ہے ۔ کیا خوبصورت انتخاب ہے۔

خوش رہیے محترم
 

طارق شاہ

محفلین
کہاں گئے وہ سُخنوَر جو میرِ محفِل تھے
ہمارا کیا ہے، بھلا ہم کہاں کے کامِل تھے
بَھلا ہُوا کہ، ہَمَیں یوں بھی کوئی کام نہ تھا
جو ہاتھ ٹُوٹ گئے، ٹُوٹنے کے قابِل تھے


واہ ! کیا بات ہے ۔ کیا خوبصورت انتخاب ہے۔

خوش رہیے محترم
بہت شکریہ جناب
اظہار خیال کے لئے ممنون ہوں ، خوشی ہوئی جو انتخاب آپ کو پسند آیا
تشکّر
بہت خوش رہیں
 

طارق شاہ

محفلین
Top