سید ذیشان

محفلین
موقع پورا پورا ملا ہے۔۔ پر مُلاؤں کو اب کوئی برداشت نہیں کرتا۔۔۔

ایسا نہیں ہے۔ NA-250 میں 4-5 گھنٹے تک پولنگ شروع نہیں ہو سکی تھی۔ چیف الیکشن کمیشنر نے کہا ہے کہ ووٹنگ کا سامان کچھ لوگوں نے اغوا کر لیا تھا۔
 
ایسا نہیں ہے۔ NA-250 میں 4-5 گھنٹے تک پولنگ شروع نہیں ہو سکی تھی۔ چیف الیکشن کمیشنر نے کہا ہے کہ ووٹنگ کا سامان کچھ لوگوں نے اغوا کر لیا تھا۔
خود جماعتیوں نے کیا ہوگا۔۔۔
ان کا بس چلے تو اسے "اغوا برائے جہاد" سے منسوب کردیں۔۔
 

سید زبیر

محفلین
این اے 250 اور 125 کی عوم کی ہمت کو سلام ،جو اب بھی ووٹ ڈال رہے ہیں ۔ اس سے پہلے کراچی کے حلقوں میں ایسا نہیں ہوتا تھا ، ملتان ،ناروال میں بھی دھاندلی کی شکایات آرہی ہیں ۔
 

حسان خان

لائبریرین
پوری دنیا ایک طرف اور ایم کیو ایم ایک طرف۔۔

اگر پوری دنیا آج ایم کیو ایم سے چڑ رہی ہے تو ایم کیو ایم والوں کو بھی اپنا گریبان جھانکنے اور درون اندیشی کی ضرورت ہے کہ ایسا کیا ہے کہ اُس کے پرانے حامی ہی اب اسے سخت ناپسند کرتے ہیں۔
 

رانا

محفلین
افسوس کہ میں آج الیکشن ٹرانسمیشن نہیں دیکھ سکتا کیوں کہ یہاں ایم کیو ایم نے زبردستی کیبل بند کرادیا ہے۔ مالک مکان بتا رہے تھے کہ لوگوں کو گھروں سے نکالنے کے لئے کیا ہے تا کہ لوگ ووٹ ڈالنے نکلیں۔ متحدہ کی زبردستی مجھے کبھی پسند نہیں آئی۔ کل یہاں گھر گھر جاکر شناختی کارڈ نمبر جمع کررہے تھے۔ ہم نے تو صاف جواب دے دیا کہ آج کی تاریخ میں تو ہم شناختی کارڈ کی کاپی یا نمبر کسی صورت میں نہیں دے سکتے۔
 

مقدس

لائبریرین
پہلی بار پاکستانی نیوز دیکھ رہی ہوں پرائم ٹی وی پر
الیکشن میں یہ سب ہوتے پہلی بار دیکھ رہی ہوں۔۔۔آئی فیل اشیمڈ۔۔۔ اتنا بڑا ایونٹ ۔۔۔ اور اس کا یہ حال
 

ساجد

محفلین
پہلی بار پاکستانی نیوز دیکھ رہی ہوں پرائم ٹی وی پر
الیکشن میں یہ سب ہوتے پہلی بار دیکھ رہی ہوں۔۔۔ آئی فیل اشیمڈ۔۔۔ اتنا بڑا ایونٹ ۔۔۔ اور اس کا یہ حال
لیکن یہ سب کرنے والوں کی بے شرمی دیکھو کہ نہ قانون کا پاس ہے نہ خدا کا خوف۔
 
Top