سید ذیشان

محفلین
جماعت اسلامی کراچی سے اپنے تمام امیدوار دستبردار کر رہی ہے- جیو ٹی وی

بہت افسوسناک بات ہے۔
 

زرقا مفتی

محفلین
ادھر فاروق ستار رو رہے ہیں اُن کے حلقے میں دھاندلی ہو رہی ہے ۔ شاید اُن کو اپنی ہار نظر آ رہی ہے
 

حسان خان

لائبریرین
لیکن جماعتِ اسلامی کا انتخابات سے دستبرداری کا اعلان بھی مجھے پسند نہیں آیا۔ دوسری جماعتیں بھی تو جیسے تیسے لڑ ہی رہی ہیں۔
 

حسان خان

لائبریرین
ادھر فاروق ستار رو رہے ہیں اُن کے حلقے میں دھاندلی ہو رہی ہے ۔ شاید اُن کو اپنی ہار نظر آ رہی ہے

فاروق ستار کا حلقہ اُس کی اپنی جماعت کا مضبوط حلقہ ہے۔ وہاں کسی دوسری جماعت کے کارکنوں کا پولنگ اسٹیشنوں پر دھاندلی کرنا ہضم نہیں ہوتا۔
 

حسان خان

لائبریرین
فوج کو زیادہ پروایکٹیو رول ادا کرنا چاہئے تھا- کراچی کی سیٹیں پورے بلوچستان صوبے سے زیادہ ہیں۔

فوج کا تو کوئی اتا پتا نہیں ہے بھائی۔ میرے پولنگ اسٹیشن پر صرف چند پولیس والے موجود تھے۔ البتہ یہاں دھاندلی ہونے کے مجھے کوئی شواہد نہیں ملے۔
 

حسان خان

لائبریرین
اب ہو سکتا ہے کہ این اے ۲۵۰ میں جو ووٹ نعمت اللہ خان صاحب کے تھے، اب وہ جماعتِ اسلامی کی دستبرداری کے بعد عارف علوی کو جائیں۔
 
Top