کھیل ہی کھیل میں “غیرمنقوط“الفاظ لکھیئے

محمد وارث

لائبریرین
ایک لطیفہ یاد آ گیا، غیر منقوط تو نہیں ہے لیکن اس کے متعلق ضرور ہے:

ایک دن مشہور شاعر عرفی شیرازی اکبر کے نورتنوں میں سے ایک علامہ ابوالفضل علامی کو ملنے گیا تو دیکھا کہ دانتوں میں قلم دبائے کچھ سوچ رہا ہے۔ عرفی نے پوچھا کیا سوچ رہے ہو ، ابو الفضل کہنے لگا کہ بھائی صاحب (ابوالفضل کا بڑا بھائی ملک الشعراٰء ابوالفیض فیضی) نے قرآن کریم کی جو غیر منقوط تفسیر لکھی ہے، اس کا دیباچہ لکھ رہا ہوں اسی طرح یعنی غیر منقوط۔ اس میں والد صاحب کا نام لکھنا ہے لیکن کچھ سوجھائی نہیں دے رہا کہ کیا لکھوں (ان کے والد کا نام ملا مبارک تھا)۔ عرفی نے فوراً کہا کہ اپنے لہجے میں غیر منقوط "ممارک" لکھ دو (یہ ان پر چوٹ تھی کہ گنوار عموماً مبارک کو ممارک ہی کہتے تھے)! :)

کہنا یہ چاہ رہا ہوں کہ کھیل تو غیر منقوط لکھنے کا ہے تو اس کا عنوان بھی غیر منقوط ہونا چاہیئے تھا!
 

سیما علی

لائبریرین
آرام دلِ حرم کا معدوم ہوا
کم عصر کا حالِ مرگ معلوم ہوا

دودھ اُگلا لہو ڈالا کھا کر سہم
اور سرد وہ معصوم کا معصوم ہوا
مرزا دبیر
 

سید عمران

محفلین
لوگوں کو بلاوجہ نئی نئی سوجھتی ہے۔۔۔
ایسی لایعنی کی جس کا کوئی فائدہ نہیں، نہ دینی نہ دنیاوی۔۔۔
جیسے غیر منقوط سیرت ہادی عالم لکھی گئی۔۔۔
بلاوجہ عرق ریزی کی گئی، اور جس مقصد کے لیے لکھی گئی یعنی پڑھنے کے لیے تو شاید ہی کسی نے پوری کتاب پڑھی ہو۔۔۔
ایک صفحہ پڑھتے ہی ذہن تھک جاتا ہے۔۔۔
ایسے ہی کسی کو بیٹھے بٹھائے سوجھ جائے کہ ایسی کتاب لکھیں جس میں کوئی غیر منقوط لفظ نہ ہو۔۔۔
مارا جائے گا پھر تو!!!
 

سید عمران

محفلین
ایسے ہی کسی کو بیٹھے بٹھائے سوجھ جائے کہ ایسی کتاب لکھیں جس میں کوئی غیر منقوط لفظ نہ ہو۔۔۔
تصحیح:
بالا جملہ کو یوں پڑھا جائے۔۔۔
ایسے ہی کسی کو بیٹھے بٹھائے سوجھ جائے کہ ایسی کتاب لکھیں جس میں منقوط الفاظ نہ ہوں!!!
 
Top