کھیل ہی کھیل میں “غیرمنقوط“الفاظ لکھیئے

سید عاطف علی

لائبریرین
اس طرح لگا کہ لوگوں کے حوصلے ٹوٹ گئے ۔ اور ہاں!!! آرام کہاں سے ملے گا ۔ اسی طرح لکھ لکھ کر دھاگے کو آگے لے آؤ ۔دھاگے کو سہارا ملے گا اور سلسلہ گرما گرمی سے آگے ہوگا۔
 

الف عین

لائبریرین
مکمل لکھ دوں ۔۔

طلسم اسم ِ محمد ؐ کا دائرہ ہے کوئی
مری دعا کی کمائی کا سلسلہ ہے کوئی
کرم کی راہ سے آئے کسی سحر کی طرح
اسے کہو در امکاں کھلا ہوا ہے کوئی
وصال و وصل کی گرمی اسی کے دم سے ہے
طلوع مہر مسلسل کا آسرا ہے کوئی
دکھائی دے کسی صحرا سے گل کدہ کس کا
ہوا کمال کی ہے اور ہرا ہرا ہے کوئی
کہا کہ ہے مرا اللہ احد و واحد
گلی گلی کہے ، لولاک صدا ہے کوئی
سوائے سرورِ عالم کے اور اے عالم
مرا سوال ہے کہ درد کی دوا ہے کوئی

۔۔ شاعر کا نام مگر منقوط ہے۔ اشفاق چغتائی
 

سید عاطف علی

لائبریرین
مکمل لکھ دوں ۔۔

کہا کہ ہے مرا اللہ احد و واحد
گلی گلی کہے ، لولاک صدا ہے کوئی
بہت خوب۔۔۔ جناب ۔۔۔بہت خوب۔۔۔
اس شعر کے کلمات کی ترتیب یا کتابت میں وزن کے اعتبار سے ذرا نظر ثانی کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے ۔۔۔
 
Top