کھوپرے کا لڈو

فرحت کیانی

لائبریرین
بھتیجی فرحت کیانی کو ٹیگ کیا تھا کہ نہیں؟

جی شمشاد بھائی ، ملائکہ نے مجھے ٹیگ کیا تھا۔ میں تو ویسے بھی کل دن سے ہی اس نئی ترکیب کا انتظار کر رہی تھی۔ :)

جزاک اللہ ۔ ملائکہ یہ ترکیب تو واقعی خوشگوار سرپرائز تھی۔ بہت آسان طریقہ اور دیکھنے میں بھی کیسے بھلے لگ رہے ہیں۔ :)
ویک اینڈ پر بنانے کی کوشش کی جا سکتی ہے ان شاءاللہ ۔ :)
 

عینی شاہ

محفلین
اففف اللہ ۔۔ملائکہ اتنی مزیدار سوئیٹ ہے یہ تو ۔۔دیکھنے میں کتنے مزے کے لگ رہے ہیں نا ۔۔ویسے لڈو مجھے کچھ خاص اچھے لگتے نہی ہیں لیکن یہ تو کوئی سپیشل ہی لگ رہے ہیں ۔۔۔زبردست :thumbsup:کتنی اچھی کک ہو نا تم :daydreaming: کہوں گی آپا سے کسی دن ٹرائے کریں انہیں :dancing:
 

ملائکہ

محفلین
لگتا ہے خود ہی تجربے کئے ہیں!!!!!!!!:p
اور مکھن اور چینی سختی سے منع ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ہیں!!!!!! اس لئےہمیں معافی دی جائے۔۔۔ !!!!


اچھا زیادہ اصرار کی ضرورت نہیں آپا ۔۔۔ میں تھوڑا سا چکھ لیتا ہوں!!!!!
زبردست!!!!:applause:
خود تجربہ نہیں کیا انٹرنیٹ پر ہی دیکھی تھی ریسپی پر اس میں خود تبدیلی بھی کی ہے ۔۔۔ یہ میرے اندر صلاحیت ہے کہ ذہن میں ہی مختلف ذائقے اور انکے combinations بنا کر کیسا ذائقہ بنے گا سمجھ آجاتا ہے مجھے۔۔۔ جیسے پینٹر کوئی تصویر کینویس پر بنانے سے پہلے اپنے ذہن میں اسے تخلیق کرلیتا ہے بالکل اسی طرح کوکینگ بھی ایک آرٹ ہے اور خاص کر سوئیٹ بنانا ۔۔۔۔:battingeyelashes:
 

ملائکہ

محفلین
قابل صد احترام ملائکہ
السلام علیکم
بہت خوب!
بڑے اچھے دکھائی دے رہے ہیں۔ تصویر میں اس قدر نفیس نظیر آ رہے ہیں تو یقیناً ذائقہ دار بھی ہوں گے۔
بہر حال کبھی ہم بھی ٹیسٹ کریں گے۔
وعلیکم السلام ۔۔۔ بہت شکریہ۔۔۔ کاش کہ میری اماں بھی مجھے نفیس کہہ دیں:rollingonthefloor: وہ تو کہتی ہی نہیں ہیں۔۔۔۔ آپ ضرور بنائیں آسان ہے۔۔
 

ملائکہ

محفلین
زبردست - کھوپرے میں چونکہ اپنا آئل بھی ہوتا ہے تو مکھن کی مقدار کم کی جاسکتی ہے ؟
ترکیب لاجواب اورآسان ہے ہر ایک ٹرائی کرسکتا ہے اورآپ نے تصاویر کے ساتھ مرحلہ وار اسے مزید آسان بنادیا
اُمید یہ لڈو کھانے کے بعد پچھتانا نہیں پڑے گا :)
اصل میں جو ریسپی میں نے پڑھی تھی اس میں مقداد زیادہ تھی لیکن میں نے کم کرکے ہی ڈالی ہے ۔۔۔ unsalted butter کا 100 گرام کا پیک رکھا تھا میں نے سوچا کہ آدھا ہی ڈالتی ہوں وہ 50 ڈالا۔۔۔ اگر آپ اس سے بھی کم کرنا چائیں تو کرلیں پر ڈالنا ہے ضرور۔۔۔۔۔۔۔ مجھے بھی امید ہے آپکو نہیں پچھتانا پڑے گا:)
 

ملائکہ

محفلین
ارے بہت خوب ملائکہ بیٹا :)
آپ کے بنائے ہوئے لڈو خاصے لذیز لگ رہے ہیں بنانے کی ترکیب بھی بہت سادہ اور آسان ہے ۔
اس کا مطلب ہے اس ترکیب کو آزمایا جا سکتا ہے :)
ڈھیروں دعائیں بیٹا جی اسی طرح اچھی اچھی تراکیب شیئر کرتی رہیں اور جیتی رہیں ۔:)

بہت شکریہ اپیا۔۔۔ کیا خیال ہے عینی سے نہ بنوائیں جائیں یہ:heehee:
 

ملائکہ

محفلین
بھتیجی بہت ہی زبردست لگ رہا ہے۔ آسان بھی ہے اور چیزیں بھی آسانی سے مل جائیں گی۔

یہاں ناریل پسا ہوا با آسانی دستیاب ہے۔ ایک کیلو اور آدھ کیلو کے پیکٹ میں مل جاتا ہے۔

ایک بات بتا دوں کہ ناریل میں کولیسٹرول بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے کھاتے وقت احتیاط لازمی ہے۔

بہت شکریہ چچا جی:love:
مجھے بھی ابو نے ہی لا کر دیئے تھے ۔۔۔ اور ابو تو بہت ہی لے آئے تھے ابھی بھی کافی کھوپرا پڑا ہے سمجھ نہیں آرہا اسکا کیا کروں۔۔۔۔:roll:

زیادہ تو نہیں کھاتی اور ورزش بھی کرتی ہوں میں۔۔۔۔:love:
 

ملائکہ

محفلین
اطلاع کا شکریہ ۔۔۔ لیکن ان موصوف کی بھتیجی یا بھتیجیاں محفل میں پائی جاتی ہیں تو اس کا مطلب تو وہی ہے نا کہ بال دھوپ میں سفید نہیں ہوئے ان کے۔۔۔ اب یا تو باز صاحب کو خضاب لگایا جائے (باز کی تصویر کے سر پر ، آنکھوں میں نہیں) ۔۔ یا مجھے اجازت دی جائے کہ میں بھی ان کو باز انکل بلایا کروں۔۔۔
وہ صرف میرے چچا ہیں:cautious:
 

ملائکہ

محفلین
کیا عجب کہ ہم عید تک انتظار ہی نہ کر سکیں۔ پھر بھی کوشش کریں گے کہ عید تک ٹال سکیں خود کو۔ :) :) :)
پھر آج ہی بنالیں۔۔۔:heehee: ویسے بھیا کچھ لوگ ہوتے ہیں نا انھیں میٹھا کھانے کی craving ہوتی ہے مجھے میٹھا بنانے کی craving ہوتی ہے اب اسکا کیا علاج ہے :idontknow:
 

بھلکڑ

لائبریرین
خود تجربہ نہیں کیا انٹرنیٹ پر ہی دیکھی تھی ریسپی پر اس میں خود تبدیلی بھی کی ہے ۔۔۔ یہ میرے اندر صلاحیت ہے کہ ذہن میں ہی مختلف ذائقے اور انکے combinations بنا کر کیسا ذائقہ بنے گا سمجھ آجاتا ہے مجھے۔۔۔ جیسے پینٹر کوئی تصویر کینویس پر بنانے سے پہلے اپنے ذہن میں اسے تخلیق کرلیتا ہے بالکل اسی طرح کوکینگ بھی ایک آرٹ ہے اور خاص کر سوئیٹ بنانا ۔۔۔ ۔:battingeyelashes:
کتنی آسانی سے لوگ اپنے منہ میاں مٹھو بن جاتے ہیں!!!!!:atwitsend:
:p:laugh::lol:
 

ملائکہ

محفلین
جی شمشاد بھائی ، ملائکہ نے مجھے ٹیگ کیا تھا۔ میں تو ویسے بھی کل دن سے ہی اس نئی ترکیب کا انتظار کر رہی تھی۔ :)

جزاک اللہ ۔ ملائکہ یہ ترکیب تو واقعی خوشگوار سرپرائز تھی۔ بہت آسان طریقہ اور دیکھنے میں بھی کیسے بھلے لگ رہے ہیں۔ :)
ویک اینڈ پر بنانے کی کوشش کی جا سکتی ہے ان شاءاللہ ۔ :)
اچھا لگا نا سرپرائز ۔۔۔۔ تصویر ضرور لگانی ہے:love:
 
Top