کچھ سوالات

واقعتا لگا کہ برادرم محمد امین صدیق اپنی عقابی نگاہوں کے ساتھ وارد ہوئے ہیں!
واقعتا لگا کہ برادرم محمد امین صدیق اپنی عقابی نگاہوں کے ساتھ وارد ہوئے ہیں!
مابدولت طنزکی کاٹ محسوس کرنے کے باوجود شکریہ اداکرنے میں کوئی حیل وحجت ہرگزروانہیں رکھیں گے برادرم بدرالفاتح!:):)
 
اگر طنز محسوس ہوا تو دلی معذرت بھائی جان!
معذرت کی چنداں حاجت نہیں برادرم الفاتح، مابدولت کا یہ ماننا ہے کہ' گلہ اپنوں سے کیا جاتا ہے ،غیروں سے تو بدلہ لیا جاتا ہے۔آپ چونکہ اپنے ہیں اس لئے۔۔۔۔۔۔۔۔!:):)
 

La Alma

لائبریرین
خوبصورتی سچائی، خلوص، نیک نیتی اور خوفِ خدا رکھنے میں ہے. میرے نزدیک ہر وہ شخص خوبصورت ہے جس سے مل کر آپ چاہے لمحاتی ہی سہی لیکن اپنے سب دکھ درد بھول جائیں .
میں اپنے آپ کو شاپنگ کر کے خوش رکھتی ہوں اور اس خوشی کو برقرار رکھنے کے لیے اور شاپنگ کرتی ہوں .:):):)
ویسے صحیح بات تو یہ ہےکہ جب انسان کےکچھ بہت ہی پیارے رشتے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جدا ہو جاتے ہیں تو حقیقی خوشی کا تصور ان کے ساتھ ہی رخصت ہو جاتا ہے. لیکن یہ بھی سچ ہے کہ خوش رہنے کے ہزار حیلے بہانے بہرحال اس دنیا میں موجود ہوتے ہیں .
مجھے اگر خوشی ملتی ہے تو اپنے رشتوں کے ساتھ سے، اچھے لوگوں سے مل کر ، اچھا میوزک سن کر ، کسی کی مدد کر کے ، عبادت سے، کوئی دھن کمپوز کر کے ، تحائف کے تبادلے سے ، بیرونِ ملک کی سیر سے ، کچھ اچھا پڑھنے سے، شاعری پر طبع آزمائی کرکے ، دوسروں کی غلطیاں اور زیادتیاں معاف کردینے سے ، خود کے ساتھ بھی کچھ وقت گزارنے سے اور کبھی کبھی بن بلائے مہمانوں کی واپسی سے:):). ویسے اپنی تعریف سن کر بھی خوشی ملتی ہے جو خال خال ہی ہوتی ہے .
 

شہزاد وحید

محفلین
کسی دل جلے شوہر کو اپنی بیوی خوبصورت لگ سکتی ہے اور کسی من چلے سٹوڈنٹ کو اپنی کلاس فیلو خوبصورت لگ سکتی ہے۔ :ROFLMAO: آج کل میں ایک سبجیکٹ پڑھ رہا ہو کوالٹی مینجمینٹ۔ اس کے پہلے لیکچر میں پروفیسر صاحب نے بتایا ہے کہ کوالٹی کی کوئی یونیورسل ڈیفینیشن نہیں۔ بلکل اسی طرح خوبصورتی کی کوئی کائیناتی تعریف نہیں ہے۔ ہر کسی کا خوبصورتی جانچنے کا طریقہ اور نظریہ مختلف ہو سکتا ہے۔ خبردار کوئی یہ نا سوچے کہ پہلے جملے میں میں نے اپنے دل کی بات لکھی ہے۔:grin:
 

اے خان

محفلین
روٹین سے ہٹ کر کام کرنے پر مسرت محسوس ہوتی ہے۔ خوشی کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ کام کاج کے علاوہ دیگر مشاغل کیلئے بھی وقت نکالا جائے
خوبصورتی وہی ہے جو مجھ میں ہے۔

میرے علاوہ کون خوبصورت ہو سکتا ہے

خوبصورتی دیکھنے والے کی آنکھ پر منحصر ہے کہ کون خوبصورت ہے

جو چیز خوشی کا باعث بنے وہ خوبصورت ہے۔ اور خوبصورتی دیکھنے والے کی نظر میں ہوتی ہے.
ہمارے لیکچرر صاحب کے پسندیدہ جوابات
۔ میں اپنے آپ کو سگریٹ پی کر خوش کرتا ہوں، اور اس خوشی کو برقرار رکھنے کے لیے پیتا ہی چلا جاتا ہوں :)
وارث بھائی کے تبصرے پر لیکچرر صاحب کا ری ایکشن:lol::jokingly::yell::yell::yell::yell::yell::yell::yell::yell::yell::yell::yell::yell::yell::yell::yell:
 
کچھ سوالات جن کے جوابات آپ کے خیال میں کیا ہو سکتے ہیں؟
1)خوبصورتی کیا ہے اور کون خوبصورت ہے؟
2)آپ اپنے آپ کو کیسے خوش کرتے ہیں اور اپنی خوشی کو کیسے برقرار رکھتے ہیں؟

١) خوبصورتی آپ کا اپنا آپ ہے.....اگر آپ اپنے ارد گرد دیکھیں تو سب بہت خوبصورت ہے...دیکھنے والے کی آنکھ چاہے.....
٢) کچھ نہ کچھ اچھا پڑھ کے یا پھر کہیں گھوم پھر کے....دوستوں میں بھی بیٹھ کے.....یا پھر دوسروں کو خوش رکھ کے بھی اپ اپنے خوشی برقرار رکھ سکتے ہیں
 
Top