کچھ سوالات

اے خان

محفلین
کچھ سوالات جن کے جوابات آپ کے خیال میں کیا ہو سکتے ہیں؟
1)خوبصورتی کیا ہے اور کون خوبصورت ہے؟
2)آپ اپنے آپ کو کیسے خوش کرتے ہیں اور اپنی خوشی کو کیسے برقرار رکھتے ہیں؟
 

زیک

مسافر
خوبصورتی کیا ہے اور کون خوبصورت ہے؟
خوبصورتی وہی ہے جو مجھ میں ہے۔

میرے علاوہ کون خوبصورت ہو سکتا ہے
آپ اپنے آپ کو کیسے خوش کرتے ہیں اور اپنی خوشی کو کیسے برقرار رکھتے ہیں؟
خوبصورتی دیکھ کر۔

اور اپنی خوبصورتی برقرار رکھ کر
 

arifkarim

معطل
آپ اپنے آپ کو کیسے خوش کرتے ہیں اور اپنی خوشی کو کیسے برقرار رکھتے ہیں؟
روٹین سے ہٹ کر کام کرنے پر مسرت محسوس ہوتی ہے۔ خوشی کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ کام کاج کے علاوہ دیگر مشاغل کیلئے بھی وقت نکالا جائے
 

محمد وارث

لائبریرین
کچھ سوالات جن کے جوابات آپ کے خیال میں کیا ہو سکتے ہیں؟
1)خوبصورتی کیا ہے اور کون خوبصورت ہے؟
2)آپ اپنے آپ کو کیسے خوش کرتے ہیں اور اپنی خوشی کو کیسے برقرار رکھتے ہیں؟
1۔ خوبصورت وہ ہے جو آپ کو خوبصورت لگے۔
2۔ میں اپنے آپ کو سگریٹ پی کر خوش کرتا ہوں، اور اس خوشی کو برقرار رکھنے کے لیے پیتا ہی چلا جاتا ہوں :)
 

اے خان

محفلین
یہ سوالات آج ہمارے لیکچرر نے لیکچر کے درمیان پوچھے پوری کلاس میں کسی نے بھی جواب نہیں دیا بشمول ہمارے۔ زیک اور عارف کے جوابات پسندیدہ ہے۔
 

زیک

مسافر
چونکہ عارف کو میرا جواب پسند نہیں آیا اس لئے ایک اور کوشش:

خوبصورتی سیمٹری اور رنگوں وغیرہ کا حسین امتزاج ہے۔ یہ یونیورسل بھی ہے اور دیکھنے والے کی آنکھوں میں بھی۔

خوبصورت کون ہے؟ قدرت کے مناظر اور اکثر صنف نازک
 
Top