تعارف کچھ اس ناچیز کے بارے

اردو محفل کے تمام اراکین کو سلام پیش کرتے ہیں۔
اس بندہ ناچیز کا نام سلیمان اشرف ہے۔۔ اردہ محفل میں میرا نام پہلے سے استعمال شدہ ہے اس لیے میں نے یہ نام رکھ دیا (اگر کسی کو برا لگے تو پیشگی معذرت)۔۔۔
عمر 24 اور 11 ماہ۔۔ پیشہ موظف الموارد البشرية (اردو میں نام معلوم نہیں)۔
عارضی سکونت۔۔ سعودی عربیہ
مستقل سکونت۔۔ کھاریاں گجرات

کافی عرصہ سے اس اردو محفل فورم کو وزٹ کر رہا ہوں۔ اور یہیں سے مجھے کافی اردو بلاگز کا پتہ چلا۔ اور میرے علم میں اضافہ ہوا۔۔۔ آپ لوگوں کی عید ملن پارٹی کی تصاویریں بھی دیکھیں ہیں۔ یقین نہیں آتا جس ملک کے خلاف بول بول کر ہماری زبان نہیں تھکتی۔ اس ملک میں اتنا کچھ ہے۔ اور اتنے محنتی لوگ ہیں۔۔ جناب مزمل صاحب کی شاعری کافی دفعہ پڑھی ہے۔ مگر انہیں دیکھنے کا اعزاز پہلی دفعہ ملا ہے۔۔۔ اتنی عمر اور اتنی اچھی شاعری۔۔ اور دوسرے بھائی عینک والے (معذرت نام یاد نہیں آرہا)۔ یقین نہیں آتا یہ وہیں ہیں جنہیں یہاں پڑھتا ہوں۔ آپ لوگوں کی تعریف کرنا سورج کو چراغ دکھانا ہے۔۔۔

بہت شکریہ جزاک اللہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
موظف الموارد البشرية

انگریزی میں اسے Human Resources Employee

اردو میں اسے "ملازم محکمہ انسانی وسائل " کہہ سکتے ہیں۔
 
موظف الموارد البشرية

انگریزی میں اسے Human Resources Employee

اردو میں اسے "ملازم محکمہ انسانی وسائل " کہہ سکتے ہیں۔
جی شمشاد بھائی۔۔۔ انگریزی میں تو HUMAN RESOURCES OFFICER کہا جاتا ہے۔۔ اردو کا پتہ نہیں تھا۔۔ آپ نے اصلاح فرمائی بہت شکریہ۔۔۔
 
آپ کی کمپنی کا کاروبار کیا ہے؟

اور الخبر اور دمام میں تو اچھا خاصا فاصلہ ہے؟
جی اس لیے لکھا کیوں کہ کچھ لوگ دمام کہ جانتے ہیں الخبر کو نہی۔۔۔۔ ہماری کمپنی بیلڈنگ کنسٹرکشن کا کام کرتی ہے۔۔۔۔ ہمارا کام الخفجی میں جاری ہے۔۔۔۔ اور میرے بھائی جان کا تعرف ۔۔۔ آپ کی تعریف تو پوچھی نہیں۔۔
 
KwULv.png
 
Top