کون ہے جو محفل میں آیا - 70

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
وہاں نیاز ہوتا ہے سعود بھائی ؟ یہاں نیاز مونث ہے یعنی ہوتی ہے ۔

یہ تو اہم سوال ہے۔ در اصل ہمارا پیروں، فقیروں، درباروں، درگاہوں وغیرہ سے کبھی کوئی ناطہ نہیں رہا اس لئے یہ لفظ زیادہ استعمال میں نہیں رہا۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ تو اہم سوال ہے۔ در اصل ہمارا پیروں، فقیروں، درباروں، درگاہوں وغیرہ سے کبھی کوئی ناطہ نہیں رہا اس لئے یہ لفظ زیادہ استعمال میں نہیں رہا۔ :)

اب آپ فرہنگ آصفیہ اٹھائیں تاکہ ہمارے علم میں استحکام پیدا ہو ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مجموعی طور پر سبھی بخیر ہیں۔ فریحہ بٹیا کو سردی زکام جیسے عارضے لاحق ہیں، ان کو ابھی ابھی دوا پلائی ہے۔ :)

بھتیجا کمپنی کو ہمارا پیار دیجئے۔ اور اچھی پروگریس رپورٹ پر شاباشی بھی۔ :)

اللہ تعالی جلد از جلد صحت و تندرستی عطا فرمائے ۔ بہت خیال رکھیں فریحہ گڑیا کا ۔ دوائی پلانے کا مرحلہ آسان ثابت ہوا کہ نہیں؟

بھتیجا کمپنی کو پیار اور شاباشی پہنچانے سے 95 فیصد معذرت کیونکہ اس وقت میرا بیڈ WWW ریسلنگ کا میدان کارزار بنا ہوا ہے اور اس پر ایک کمپنی تو "جان سینا" کے نام سے اور دوسری نہیں معلوم کس نام سے مشغول ریسلنگ ہے !!!!!!
 
اب آپ فرہنگ آصفیہ اٹھائیں تاکہ ہمارے علم میں استحکام پیدا ہو ۔

بمطابق فرہنگ آصفیہ: اسم مؤنث۔ :)

BookReaderImages.php
 
اللہ تعالی جلد از جلد صحت و تندرستی عطا فرمائے ۔ بہت خیال رکھیں فریحہ گڑیا کا ۔ دوائی پلانے کا مرحلہ آسان ثابت ہوا کہ نہیں؟

بھتیجا کمپنی کو پیار اور شاباشی پہنچانے سے 95 فیصد معذرت کیونکہ اس وقت میرا بیڈ WWW ریسلنگ کا میدان کارزار بنا ہوا ہے اور اس پر ایک کمپنی تو "جان سینا" کے نام سے اور دوسری نہیں معلوم کس نام سے مشغول ریسلنگ ہے !!!!!!

عذر رد کیا جاتا ہے۔ یا تا دم امکان ادھار کیا جاتا ہے۔ :)
 
فہیم

لائبریرین
اب تو کوئی پرابلم نہیں
اب تو شادی ہو گئی
ہی ہی ہی ہی

ہاہاہاہاہاہا:grin:

میں آپ اور فہیم بھیا سے ناراض ہونے کا سوچ رہی تھی
کہ بتائے بغیر چلے گئے

بھئی ہم نے تو فوراً ہی امین بھائی کو میسج کردیا تھا کہ ہمارا نیٹ دغا دے گیا :(
یہ دیکھو نیچے :)

اے۔۔۔ سوری۔۔۔ فہیم کا میسج آیا تھا اس کا نیٹ بند ہوگیا تھا۔۔۔ اور میں ابو سے باتیں کررہا تھا اسلیے جواب نہیں دے سکا اور لیپ ٹوپ ایسے ہی چھوڑ گیا تھا ۔۔۔
 
مغزل

محفلین
آپ کو بھی خوش آمدید انجانا صاحب میں نے انجانے میں آپ کو انجان جان کر انجان ہونا اختیار کیا اور جانے انجانے میں آپ کو یہاں زحمت نہ دےسکا میرے اس انجانے پن پر مجھے انجان نہ جانتے ہوئے جان بوجھ کر انجان خیال کیجے اور محفل میں حاضری مبارک ہو۔۔ میں گیا۔۔ ذرا مصروف ہوں دیگر جگہوں پر۔۔۔
 
باذوق

محفلین
اخا ااا۔۔۔ باذوق بھائی آئے ہیں بھئی حاضری کا رجسٹر لایا جائے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ خوش آمدید
السلام علیکم۔ شکریہ۔ ویسے کیا یہ "نعرہ نظام" بھی نئے فورم کی خصوصیات میں شامل ہے؟ mention کرتے ہی نیچے نعرہ والا بکس چمکنے لگتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

کیسے ہیں باذوق بھائی اور کہاں ہیں؟ کبھی کبھار آ جایا کریں ہماری محفل میں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top